میری پہلی لڑی اصلاح کی منتظر

عبدالمغیث

محفلین
دُعا

میرے دل کو نورِ نظر بخش دے
سماء بخش دے اور فِکر بخش دے

حقیقت کو باطل سے دیکھے جدا
میرے دل کو ایسا ہُنر بخش دے

سنے کلمہ حق اور کہے واطعنا
میرے دل کو ایسا ذکر بخش دے

تیری یاد سے دل مُعطر رہے
میرے دل کو ایسا عِطر بخش دے

لذتِ نفس سے بیگانہ کر دے
میرے دل کو ایسا فقر بخش دے

سرابِ قفس سے میں پاؤں رہائی
میرے دل کو ایسا مفر بخش دے

ہو منزل میری فنا فی الفنا
میرے دل کو ایسا سفر بخش دے

قرآن تیرا، ہو اخلاق میرا
میرے دل کو ایسا اثر بخش دے

نہیں ھوں میں قابل یہ پاؤں سبھی کچھ
تُو رحمت سے اپنی مگر بخش دے

ڈاکٹر عبدالمغیث
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اچھے خیالات ہیں ماشاء اللہ۔ اپنا تعارف تو دیں!!

میرے دل کو نورِ نظر بخش دے
سماء بخش دے اور فِکر بخش دے
÷÷بحر ہےفعولن فعولن فعولن فعول
زمین میں قافیہ ’فعو‘ کت وزن پر ہونا چاہئے۔ یہاں فکَر، مفتوح کاف کے ساتھ تو آ سکتا ہے اگر ایسا کوئی لفظ ہو تو، سوچ والا فکر جس میں کاف ساکن ہے، نہیں سکتا۔
اس کے علاوہ پہلا ہی لفظ ’مرے‘ ہونا چاہئے۔ ’میرے‘ تو فعلن ہے، یہاں نہیں آ سکتا۔ ’مرے‘ بر وزن فعو۔

حقیقت کو باطل سے دیکھے جدا
میرے دل کو ایسا ہُنر بخش دے
۔۔مرے دل کو۔۔۔ باقی درست

سنے کلمہ حق اور کہے واطعنا
میرے دل کو ایسا ذکر بخش دے
÷÷پہلا مصرع بحر سے خارج، محض اتنا آ سکتا ہے۔ سنے کلمہ حق، کہے اطعنا
ذکر بھی وہی فکر کی طرح غلط ہے
’میرے‘اور ’مرے‘ پر بات ہو چکی ہے۔

تیری یاد سے دل مُعطر رہے
میرے دل کو ایسا عِطر بخش دے
÷÷عطر بھی غلط قافیہ ہے، طا سکن ہے، ’تری‘ اور ’مرے‘ یہاں بھی آنا چاہئے۔

لذتِ نفس سے بیگانہ کر دے
میرے دل کو ایسا فقر بخش دے
پہلا مصرع خارج از بحر، فقر بھی غلط قافیہ ہے۔ فکر اور عطر کی طرح
مرے۔ بات ہو چکی

سرابِ قفس سے میں پاؤں رہائی
میرے دل کو ایسا مفر بخش دے
درست

ہو منزل میری فنا فی الفنا
میرے دل کو ایسا سفر بخش دے
پہلا مصرع خارج از بحر۔ فنا فی الفنا کی ترکیب بھی عجیب سی لگی

قرآن تیرا، ہو اخلاق میرا
میرے دل کو ایسا اثر بخش دے
÷÷پہلا مصرع خارج از بحر
مرے دل درست ہو گا

نہیں ھوں میں قابل یہ پاؤں سبھی کچھ
تُو رحمت سے اپنی مگر بخش دے
پہلا مصرع میں ’کچھ‘ زائد ہے، اس کے بغیر اوزان درست ہوتے ہیں۔ باقی شعر درست ہے۔
الفاظ کے تلفظ پر پکڑ کی ضرورت ہے
 
عبدالمغیث

محفلین
جزاک اللہ الف عین صاحب۔ جواب کے لیے آپ کا بہت مشکور ہوں۔

آج معلوم ہوا کہ ہم ڈاکٹروں کی صرف لکھائی ہی خراب نہیں ہوتی بلکہ تلفظ کا بھی یہی حال ہے۔

میں میڈیکل ڈاکٹر ہوں۔ انیستھیزیا کے شعبہ میں کنسلٹنٹ ہوں۔ پاکستانی ہوں مگر گزشتہ اٹھارہ سال سے آئرلینڈ میں بیوی بچوں کے ساتھ مقیم ہوں۔

مادری زبان سرائیکی ہے۔ جغرافیائی دوری نے شاید اردو سے بھی کچھ دوری پیدا کر دی ہے۔

شاعری یقینا میرے بس کی بات نہیں۔ تصوف سے لگاؤ کبھی کبھی قلب کے احساسات کو الفاظ میں ڈھالنے کی شدید طلب پیدا کر دیتا ہے۔ ایسی حالت میں آپ جیسے حضرات کا وقت برباد کرنے کی جسارت پر مجبور ہو جاتا ہوں۔

اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آپ سے میرے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔

ابن رضا

جس لفظ کا تلفظ جانچنا مقصود ہو توhttp://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php پہ دیکھ لیا کیجیے تاہم اس کا بھی حتمی طور پر درست ہونا قطعی نہیں
 
آخری تدوین:
Top