میری پہلی کاوش۔۔۔۔۔۔۔

زینب

محفلین
کوئی حالت نہیں یہ کون سی حالت میں ہوں
کیا خدا ہے ہی نہیں کس لئے وحشت میں ہوں

جس طرح وقت سے فطرت کو ملے اذن نمو
میں اسی طرح کی سر مست مسرت میں ہوں

وہی سمجھے گا جسے نشہ سبک کرتا ہے
کس ہوا پر ہیں قدم کیسی لطافت میں ہوں

مثل یک طائر آزاد اڑوں یا نہ اڑوں
آج خوش ہوں زینب کہ میں اپنی ہی قدرت میں ہوں
 
واہ واہ زینب ۔۔۔۔۔۔۔ سویرے سویرے اتنا خوبصورت کلام لکھ دیا آپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خیر سے آپ بھی چھپی رستم نکلیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جاری رکھیں بہت خوب
 
زینب اپیا یہ کہاں چھپا کر رکھا تھا۔ :)
تھوڑا سا وزن کا مسئلہ ہے۔ اسے درست کر لیجئے یا اساتذہ سے کرا لیجئے تو مزہ آجائے گا۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
اچھی کاوش ہے ۔۔۔ لکھتی رہو ۔اوزان کی بات کیا کریں کہ ہم سے بھی یہ کبھی متوازن نہ ہوئے ۔ :)
 
سچ کہہ رہے ہیں یا بہن کا دل رکھنے کے لیے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔

اپیا کا دل میں رکھ کے کیا کروں گا بھلا۔ پتہ لگا بہن ہماری بے دلی سے سارے کام کرنے لگیں۔ حتیٰ کہ شاعری بھی انتہائی بے دلی سے۔ :)

اپیا تخیل واقعی بہت عمدہ ہے۔ سچ کہوں تو اتنی نازک باتیں میری موٹی عقل میں کبھی وارد ہی نہیں ہو پاتیں۔ ہاں دوسروں کی باتوں پر عش عش ضرور کر اٹھتا ہوں۔
 

زونی

محفلین
کوئی حالت نہیں یہ کون سی حالت میں ہوں
کیا خدا ہے ہی نہیں کس لئے وحشت میں ہوں

جس طرح وقت سے فطرت کو ملے اذن نمو
میں اسی طرح کی سر مست مسرت میں ہوں

وہی سمجھے گا جسے نشہ سبک کرتا ہے
کس ہوا پر ہیں قدم کیسی لطافت میں ہوں

مثل یک طائر آزاد اڑوں یا نہ اڑوں
آج خوش ہوں زینب کہ میں اپنی ہی قدرت میں ہوں





بہت خوب زینب، اگر پہلی کاوش ھے تو بہت اچھی ھے ، آئندہ بھی جاری رکھنا :)
 

مغزل

محفلین
کوئی حالت نہیں یہ کون سی حالت میں ہوں
کیا خدا ہے ہی نہیں کس لئے وحشت میں ہوں

جس طرح وقت سے فطرت کو ملے اذن نمو
میں اسی طرح کی سر مست مسرت میں ہوں

وہی سمجھے گا جسے نشہ سبک کرتا ہے
کس ہوا پر ہیں قدم کیسی لطافت میں ہوں

مثل یک طائر آزاد اڑوں یا نہ اڑوں
آج خوش ہوں زینب کہ میں اپنی ہی قدرت میں ہوں

واہ واہ ۔۔ بہت خوب
تو ہمری بٹیا شاعری بھی ہے۔۔
ما شا اللہ ۔۔ اچھے مضامین ہیں
واہ ۔۔

مزید کلام کہاں ہے ہے ربط ؟؟
 
Top