میری ڈائری کا ایک ورق

حجاب

محفلین
[align=right:d6340151af]یادیں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪
زندگی کے طویل سفر میں نہ جانے کتنے لوگ ملتے ہیں اور بچھڑ جاتے ہیں۔کچھ لوگ چند لمحوں کے لئے ہمسفر ہوتے ہیں۔ اور شاہراہِ حیات پر تھوڑی دیر کے لئے ساتھ ساتھ رہتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو ہم کوشش کے باوجود بُھلا نہیں سکتے اور جدائی کی یہ میٹھی میٹھی کسک زیست کے آخری لمحات تک ہمارے ساتھ رہتی ہے نارسائی کا کرب ہمیں اکثر کچوکے لگاتا رہتا ہے۔یوں وہ شخص ہمیں کبھی نہیں بھولتا چاندنی راتوں میں یاد آتا ہے خزاں رسیدہ پتّوں پر پاؤں رکھتے ہوئے بھی اُس کے ہجر کے نوحے سنائی دیتے ہیں۔بہاروں کے موسم میں پھولوں کے بیچ چلتے ہوئے بھی اُس شخص کی مخصوص خوشبوئیں ہمارا تعاقب کرتی ہیں ۔اور اُس کی یاد دن رات ہمارے دل میں رہتی ہے ۔
کاش کہ ایسے لوگ جو ہمارا سب کچھ چھین کر لے جاتے ہیں وہ اپنی یادیں بھی ساتھ لے جایا کریں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
[/align:d6340151af]
 
ابو کاشان

کیا سب کا حالِ دل ایک سا ہی ہوتا ہے۔
مے بی
 
ڈوبتے ہوئے سورج نے کہا "ہے کوئی جو میرے بعد تیرگی کو دور کرے؟"
ٹمٹماتے ہوئے دیے نے کہا "میں اپنی بساط بھر کوشش کروں گا۔"
 
سیما علی

لائبریرین
وقت بڑا ظالم ہے۔ کیسی کیسی خوبیوں اور صلاحیتوں کو غیر ضروری قرار دے کر کاٹھ کباڑ کے ڈھیر پرپھینک دیتا ہے۔ مجھے اس کی بہت سی مثالیں یاد ہیں اور ساری یادیں تلخ ہیں۔ ان کی تلخی کی کیفیت وہ ہوتی ہے جسے ہندی میں مسوسا کہتے ہیں یعنی ندامت اور نقصان جو چپکے سے جبراً برداشت کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
رونے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ نم آنکھیں‘ نرم دل ہونے کی نشانی ہیں اور دلوں کو نرم ہی رہنا چاہیے۔ اگر دل سخت ہو جائیں تو پھر ان میں پیار و محبت کا بیچ نہیں بویا جا سکتا اور اگر دلوں میں محبت ناپید ہو جائے تو پھر انسان کی سمت بدلنے لگتی ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
غیبت کا سب سے بڑا نقصان تو یھی ھے کہ غیبت کرنے والے کی معنوی وجودی شخصیت ٹوٹ پھوٹ جاتی ھے ۔ جو لوگ غیبت کے عادی ھو گئے ھیں انھوں نے اپنی فکری موز ونیت و نظم اخلاقی کو کھو دیا ھے، یہ لوگ عیوب کو اور رازوں کو ظاھر کر کے لوگوں کے دلوں کو زخمی کرتے ھیں ...۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
فلسفہٴ روزہ ایک انسان جب کسی عمل کو انجام دینا چاھتا ھے تو اسے یہ حق حاصل ھوتا ھے کہ وہ اس عمل کی غرض و غایت، فلسفہ وحکمت اور اسرار سے واقف ھو کیوں کہ اسکی عقل کسی ایسے عمل کو انجام دینے سے منع کرتی ھے جسکی غرض وغایت ا ورحکمت معلوم نہ ھو ۔ حکمت جانے ...
 
سیما علی

لائبریرین
عزت کے لیے ہم بھاگے پھرتے ہیں، اور عزت کی چابی ہمارے اندر ہی کہیں چھپی ہوتی ہے، وہ ایسے کہ جب ہم دوسروں کی عزت کرتے ہیں تو رب کریم ہماری عزت کی حفاظت کرتے ہیں، لوگ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا پسند کرتے ہیں، ہم سے (positive vibes) مثبت شعائیں نکلتی ہیں اور آخر کار ہم اپنی عزت کرنا جان جاتے ہیں!!!!!!
 
سیما علی

لائبریرین
ہر انسان ایک چلتی پھرتی کتاب ہوتا ہے
‏ بس ہم پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے
‏کیونکہ"...!!!
‏ ہم سمجھتے ہیں!!!
‏ کہ علم صرف کتابوں سے حاصل کیا جاتا ہے
‏"حالانکہ"
‏ زندگی گزارنے کے اصل اسباق تو ہمیں انسانوں اور ان کے رویوں سے ہی ملتے ہیں۔۔۔۔۔رویے ایسی کھلی کتاب ہیں جو آپکو روز ایک نیا سبق دے رہے ہوتے ہیں!!!
 
Top