دراصل "مصطفیٰ" ایک مفرد لفظ ہے۔ آپ کے نام میں ایک سے زیادہ الفاظ تھے اس لیے لوگو یا دستخط کی شکل نہیں بن سکی۔ جہاں تک میرے دستخط کی بات ہے تو وہ اتفاقا بن گئے تھے۔ ایک فاونٹین پین استعمال کرتے ہوئے نب ٹوٹ گئی، جو آدھا حصہ محفوظ رہا اسے دیوار کے ساتھ رگڑ کر قلم کی شکل دے دی۔ اسی ٹوٹی ہوئی نب والے قلم سے "مصطفیٰ" لکھا تھا ایک عام سے کاغذ کے تقریبا ڈیڑھ یا دو انچ کے ٹکڑے پر۔ بعد میں کہیں خیال آیا تو سکین کرکے موجودہ شکل دے دی۔ یہ دراصل ایک خاص ترتیب سے لکھا گیا لفظ ہے جس میں تمام حروف نیچے سے اُوپر کی طرف دانستہ لکھے گئے ہیں۔آپ غور فرمائیں کہ کوئی بھی حرف خطِ ثلث کی روائتی ترتیب سے اگلے لفظ سے نہیں ملایا گیا۔