تعارف میری کہانی میری زبانی

میرے عزیز ہم وطنوں! دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو سائرہ تبسم کا سلام۔
میرا آج اس محفل میں پہلا دن اور مجھے بالکل سمجھ نہیں آ رہا کہ اس فورم کو کیسے استعمال کرنا۔
 
وعلیکم السلام اور خوش آمدید سائرہ ۔
آپ نے تعارف کی لڑی بنا لی ہے تو سمجھ لیں آپ کو فورم کی سمجھ آ گئی ہے ۔:) باقی آہستہ آہستہ پتہ چلتا جائے گا ۔
 
عثمان

محفلین
آتے ہی پہلے ہی دن، پہلے ہی مراسلے میں، عین درست زمرے میں تقریباً درست املا کے ساتھ مراسلہ تحریر کرنے کے باوجود آپ کا کہنا ہے کہ آپ کو اس فورم میں سمجھ نہیں آ رہا ؟ :)
یقین جانئے کہ سوشل نیٹ ورکنگ میں صلاحیتوں کے اعتبار سے آپ کئی دیگر محفلین سے آگے ہیں۔ :)
محفل میں خوش آمدید! :)
 
آخری تدوین:
خوش آمدید، خاتون۔
میرے عزیز ہم وطنوں! دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو سائرہ تبسم کا سلام۔
معذور افراد کی دل آزاری ضروری تھی کیا؟
میرا آج اس محفل میں پہلا دن اور مجھے بالکل سمجھ نہیں آ رہا کہ اس فورم کو کیسے استعمال کرنا۔
یہی چلن ہے۔ آخری دن لوگوں کی سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ کیسے استعمال نہیں کرنا تھا۔
آتے ہی پہلے ہی دن، پہلے ہی مراسلے میں، عین درست زمرے میں تقریبا درست املا کے ساتھ مراسلہ تحریر کرنے کے باوجود آپ کا کہنا ہے کہ آپ کو اس فورم میں سمجھ نہیں آ رہا ؟ :)
یقین جانئے کہ سوشل نیٹ ورکنگ میں صلاحیتوں کے اعتبار سے آپ کئی دیگر محفلین سے آگے ہیں۔ :)
نیز دروغ گوئی اور مبالغہ آرائی سے ثابت ہوتا ہے کہ ہیں خاتون ہی۔
 
سین خے

محفلین
میرے عزیز ہم وطنوں! دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو سائرہ تبسم کا سلام۔
میرا آج اس محفل میں پہلا دن اور مجھے بالکل سمجھ نہیں آ رہا کہ اس فورم کو کیسے استعمال کرنا۔

آپ کے طرزِ تخاطب پر بے اختیار ہی حسرتؔ موہانی کا ایک شعر یاد آگیا :whistle: :D

غیر کی نظروں سے بچ کر سب کی مرضی کے خلاف
وہ ترا چوری چھپے راتوں کو آنا یاد ہے

خوش آمدید سائرہ :) آپ میری ہم نام ہیں :)
 
رشدیٰ ندا

محفلین
میرے عزیز ہم وطنوں! دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو سائرہ تبسم کا سلام۔
میرا آج اس محفل میں پہلا دن اور مجھے بالکل سمجھ نہیں آ رہا کہ اس فورم کو کیسے استعمال کرنا۔
آپ کو جو مسئلہ در پیش ہے اُس میں ،، میں آپ کی برابر کی شریک ہوں۔
کہ میں نے بھی دو دن پہلے یہاں شرکت کی ہے لیکن ابھی بہت کچھ ایسا ہے جس کے سمجھنے میں وقت درکار ہوگا
 
آتے ہی پہلے ہی دن، پہلے ہی مراسلے میں، عین درست زمرے میں تقریباً درست املا کے ساتھ مراسلہ تحریر کرنے کے باوجود آپ کا کہنا ہے کہ آپ کو اس فورم میں سمجھ نہیں آ رہا ؟ :)
یقین جانئے کہ سوشل نیٹ ورکنگ میں صلاحیتوں کے اعتبار سے آپ کئی دیگر محفلین سے آگے ہیں۔ :)
محفل میں خوش آمدید! :)
یہ آپ میری گڈ لک سمجھ لیجیے کہ میں تعارفی لڑی دیکھ رہی تھی جب مجھے اپنا تعارف پیش کرنے کا خیال آیا۔
خوش آمدید کہنے کا شکریہ۔
 
خوش آمدید، خاتون۔

معذور افراد کی دل آزاری ضروری تھی کیا؟

یہی چلن ہے۔ آخری دن لوگوں کی سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ کیسے استعمال نہیں کرنا تھا۔

نیز دروغ گوئی اور مبالغہ آرائی سے ثابت ہوتا ہے کہ ہیں خاتون ہی۔
واللہ اگر مجھے علم ہوتا کہ محفل میں اندھے اور بہرے بھی پائے جاتے ہیں تو میں یہ جملہ استعمال نہ کرتی۔
آخری دن سے آپ کی کیا مراد ہے؟
دروغ گوئی اور مبالغہ آرائی ۔
پہلے تو مجھے لگا کہ یہ کوئی تعریفی کلمات ہیں پھر جب نیٹ پر سرچ کیا تو پتہ چلا کہ یہ تو شدید تعریفی کلمات ہیں۔
خواتین باتونی ہوتی ہیں یہ ٹھیک ہے لیکن جھوٹ اور لمبی لمبی چھوڑنا بھی خواتین کا خاصہ ہے آج پتا چلا۔
جداگانہ انداز سے خوش آمدید کہنے پر شکریہ ۔
 
عثمان

محفلین
ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ "مضحکہ خیز" کی ریٹنگ منفی معنوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اگر آپ کو کوئی مراسلہ مزاحیہ لگا تو اس کے لیے "پرمزاح" کی مثبت ریٹنگ موجود ہے۔ :)
 
Top