اب جلدی سے اپنا تعارف کرائیں.اچھا جی جو حکم
محفل فار ڈمیز میں اس نقطہ کو سب سے اوپر رکھیںایک بات کی وضاحت کر دوں کہ "مضحکہ خیز" کی ریٹنگ منفی معنوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اگر آپ کو کوئی مراسلہ مزاحیہ لگا تو اس کے لیے "پرمزاح" کی مثبت ریٹنگ موجود ہے۔
اس سے کیا فرق پڑے گا۔ دس برس بعد آج بھی آپ ہر دوسرے مراسلے کو بے جا پرمزاح کی ریٹنگ دیتے ہیں۔محفل فار ڈمیز میں اس نقطہ کو سب سے اوپر رکھیں
شکریہ سسٹرخوش آمدید سائرہ تبسم۔۔!
وعلیکم السلام۔۔۔میرے عزیز ہم وطنوں! دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو سائرہ تبسم کا سلام۔
میرا آج اس محفل میں پہلا دن اور مجھے بالکل سمجھ نہیں آ رہا کہ اس فورم کو کیسے استعمال کرنا۔
آتے ہی تابڑ توڑ حملے۔۔۔واللہ اگر مجھے علم ہوتا کہ محفل میں اندھے اور بہرے بھی پائے جاتے ہیں تو میں یہ جملہ استعمال نہ کرتی۔
آخری دن سے آپ کی کیا مراد ہے؟
دروغ گوئی اور مبالغہ آرائی ۔
پہلے تو مجھے لگا کہ یہ کوئی تعریفی کلمات ہیں پھر جب نیٹ پر سرچ کیا تو پتہ چلا کہ یہ تو شدید تعریفی کلمات ہیں۔
خواتین باتونی ہوتی ہیں یہ ٹھیک ہے لیکن جھوٹ اور لمبی لمبی چھوڑنا بھی خواتین کا خاصہ ہے آج پتا چلا۔
جداگانہ انداز سے خوش آمدید کہنے پر شکریہ ۔
محفلین کے ساتھ بھی 'استعمال' ہی ہے ؟وعلیکم السلام۔۔۔
ہمیں ایک سال سے زائد ہوگیا۔۔۔
آج تک محفل کا استعمال سمجھ میں نہیں آیا۔۔۔
اور بہت سے محفلین کا بھی!!!
بہرحال خوش آمدید۔۔۔
توبہ کرو جی چوہدری صاحب توبہ۔۔۔محفلین کے ساتھ بھی 'استعمال' ہی ہے ؟
بھئی آپ نے تو ایف ایم ریڈیو کے انداز میں صرف آپ کے ہم وطنوں کو سلام کیا ہے۔ ہم غیر ملکیوں نے کیا گناہ کیا ہے ؟میرے عزیز ہم وطنوں! دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو سائرہ تبسم کا سلام۔
میرا آج اس محفل میں پہلا دن اور مجھے بالکل سمجھ نہیں آ رہا کہ اس فورم کو کیسے استعمال کرنا۔
خیال بھی نیرنگ خوش ''عام'' دید بھی نیرنگ۔خوش عام دید۔۔۔۔
معذرت جناب۔بھئی آپ نے تو ایف ایم ریڈیو کے انداز میں صرف آپ کے ہم وطنوں کو سلام کیا ہے۔ ہم غیر ملکیوں نے کیا گناہ کیا ہے ؟
Men are from Marsمعذرت جناب۔
ویسے آپ کس سیارے سے ہیں ۔
جب " میرے عزیز ہم وطنوں! " پڑھا تو ایک لمحے کے لیے ایسے لگا کہ طارق عزیز صاحب تشریف لے آئے ہیں اور کچھ ہی دیر میں نیلام گھر شروع ہونے والا ہےمیرے عزیز ہم وطنوں! دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو سائرہ تبسم کا سلام۔
میرا آج اس محفل میں پہلا دن اور مجھے بالکل سمجھ نہیں آ رہا کہ اس فورم کو کیسے استعمال کرنا۔
آپ کے ملک میں نہ رہنے والے دوسرے سیارے سے ہوتے ہیں؟معذرت جناب۔
ویسے آپ کس سیارے سے ہیں ۔
شکریہ۔خوش آمدید
شکریہجب " میرے عزیز ہم وطنوں! " پڑھا تو ایک لمحے کے لیے ایسے لگا کہ طارق عزیز صاحب تشریف لے آئے ہیں اور کچھ ہی دیر میں نیلام گھر شروع ہونے والا ہے
آپ کے اور امریکی صدرٹرّمپ کے حالات کتنے ملتے جلتے ہیں...... اس کا بھی حکومت میں پہلا سال ہے اور اسے بھی سمجھ نہیں آرہا ہے کیا کرنا ہے..... اسی لیے عجیب و غریب بلکہ انتہائی غریب قسم کے آرڈر جاری کر رہا ہے.....خیر......محفل میں خوش آمدید ......