میرے ابو کی خطاطی

شاید محفل کے بہت سے ارکان جانتے ہوں کہ میرے ابو ایک خطاط ہیں۔ میں نے پچھلے دنوں اپنے بلاگ پر ابو کی عربی خطاطی کے چند نمونے پیش کیے تھے۔ انہی میں سے کچھ محفل پر بھی پوسٹ کررہا ہوں۔ جیسے جیسے میں ابو کی خطاطی میں سے مزید کچھ حصہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، مزید بھی پیش کرتا رہوں گا۔

ان کے حقوق محفوظ سمجھے جائیں۔۔۔ کاپی پیسٹ نہ کریں۔
 
07.jpg
 
فہیم

لائبریرین
بہت خوب
زبردست

بہت خوبصورت کام ہے

عمار تمہارے والد صاحب تو ماشاءاللہ سے کافی کمال کے آرٹسٹ ہیں:)
 
مغزل

محفلین
بھیا ملاقات کب کروارہے ہو ۔ عاصم صاحب بھی ملنا چاہتے ہیں۔
تمھارا سلام کہہ دیا تھا ۔۔ جواب ہے ’’ جیتے رہو ‘‘
 
فرضی

محفلین
شاندار۔۔۔ عمار بھائی آپ نے ان سے سیکھنے کی کوشش کی ہے؟ کچھ اپنے نمونے بھی پیش کیجیے نا۔
 
بہت خوب
زبردست

بہت خوبصورت کام ہے

عمار تمہارے والد صاحب تو ماشاءاللہ سے کافی کمال کے آرٹسٹ ہیں:)
واقعی فہیم۔۔۔ اور میں سوچ رہا ہوں کہ اب سیکھ ہی لوں۔۔۔ بچپن میں، میں نے قلم دوات لے کر لکھنا شروع کیا تھا۔۔۔ لکھائی درست کرنے بیٹھتا تھا، بڑی جھڑکیاں کھائیں ابو کی۔۔۔ لیکن بس اسی حد تک سیکھ سکا کہ اردو خوش خط لکھنے لگا۔۔۔ لیکن ابو آرٹسٹ ہیں، میرا ذوق شاید اتنا بلند نہیں۔۔۔ پھر بھی فیصلہ کیا ہے کہ اب مزید کچھ کام سیکھوں خطاطی کا۔۔۔ ویسے تو یہ فن اٹھتا ہی جارہا ہے اور جب سے کمپیوٹر پر کام شروع ہوگیا ہے، ابو کا کام بالکل ختم ہوکر ہی رہ گیا ہے۔ :(
 
ابوشامل

اب بہت مشکل ہوگا عمار۔۔۔۔۔ اس کے لیے بچپن اور لڑکپن والی فرصت درکار ہوتی ہے۔ اور جب عملی زندگی میں قدم رکھا جاتا ہے تو اس طرح کے "وقت کھپانے والے کام" کو وقت دینا مشکل ہوتا ہے۔ بہرحال کوشش کرو۔۔۔
ہم نے آج سے 10 سال قبل ٹی وی چینل پر رشید بٹ صاحب سے جتنی سیکھی۔ اس سے ایک قدم آگے نہيں بڑھ سکے آج تک :(
 
ہاہاہا۔۔۔ میں نے پہلے سوچا تھا محفل پر پوسٹ کرنے کا پھر رہنے دیا کہ شاید میرے دستخط میں شامل ربط سے سب بلاگ پر پہنچ جائیں لیکن ابھی سوچا کہ کچھ لوگ شاید صرف محفل تک ہی محدود رہتے ہیں تو ان کو یہاں ہی درشن کروادیے جائیں۔۔۔ ویسے زیادہ تر اراکین نے دیکھ ہی لیا ہوگا بلاگ پر
 
اب بہت مشکل ہوگا عمار۔۔۔۔۔ اس کے لیے بچپن اور لڑکپن والی فرصت درکار ہوتی ہے۔ اور جب عملی زندگی میں قدم رکھا جاتا ہے تو اس طرح کے "وقت کھپانے والے کام" کو وقت دینا مشکل ہوتا ہے۔ بہرحال کوشش کرو۔۔۔
ہم نے آج سے 10 سال قبل ٹی وی چینل پر رشید بٹ صاحب سے جتنی سیکھی۔ اس سے ایک قدم آگے نہيں بڑھ سکے آج تک :(
بات تو آپ کی ٹھیک ہی ہے۔۔۔ مجھے بھی مشکل لگتا ہے۔۔۔ ویسے میں کبھی کبھی خود کو یہ سوچ کر تسلی دیدیتا ہوں کہ چلو میں نے تھوڑا بہت تو سیکھا نا۔۔۔ گھر میں واحد میں ہوں جس نے اس میں دلچسپی دکھائی ورنہ باقی کسی کو چھوکر بھی نہیں گزری۔ ;)
 
ابوشامل

محفلین
میرے خیال میں فن کو سیکھنے کے لیے شوق اور ماہر استاد کی راہنمائی کافی ہے۔
نظامی بھائی بالکل درست کہہ رہے ہیں آپ لیکن اوائل عمری میں تو شوق جنون کی حد تک ہوتا ہے دوسرا اس وقت سیکھنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے اور اسے جلا بخشنے کے لیے وقت بھی بہت۔
بعد میں بندہ سیکھ تو سکتا ہے لیکن اس کے لیے اتنی آسانیاں نہیں ہوتیں جتنی کم عمری میں ہوتی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ عمار۔ میں آپ کے بلاگ پر بھی دیکھ چکا ہوں۔ بہت ہی خوبصورت کام ہے آپ کے ابو کا۔
 
Top