مبارکباد میرے ایک ہزار پیغامات

عائشہ عزیز

لائبریرین
لیجئے ایک سال کی انتھک محنت اور کوششوں کے بعد آخرہم بھی ایک ہزار پیغامات بنانے میں کامیاب ہو ہی گئے:noxxx:
ارے کیا کہا ! شمشاد چچا کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ؟
خیر اب ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے ان کے پیغامات میں کُل چھ ہند سے ہیں اور میرے چا ر ہیں ۔ بس! اتنا ساتو فرق ہے۔:grin:
اتنی بڑی کا میابی ہم سے اکیلے ہی سنبھالی نہیں جارہی تھی تو سوچا آپ کو بھی شریک کر لیں ۔ ابھی کچھ ہی دنوں کی بات ہے جب ہم گن رہے تھے کہ کونسا وہ خوش نصیب پیغام ہوگا جو ہمارا ایک ہزارواں پیغام بنے گا لیکن اب جو دیکھا تو ایک ہزار سے بھی پورے پچاس پیغامات اوپر ۔ واہ اسی کو تو کہتے ہیں تھیوری آف ریلیٹیویٹی ۔یعنی ہمیں پتہ ہی نہیں چلا کہ کب ایک ایک ہزار کی سرحدعبور بھی کرگئے۔
خیر جناب ہماری جانب سے ہمیں یعنی عائشہ عزیز کو بقلم خود ایک ہزار پیغامات ہونے پر بہت بہت مبارک ہو۔:applause:
اب آپ بھی باری باری آئیں اور ہماری اس خوشی میں ہمیں مبارک دیں ۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ایک ہزار اکاون پیغام مکمل ہونے پر۔ یہ تو شگن کا ہندسہ لگتا ہے، کسی کو شادی بیاہ کے موقع پر 1001 یا 1051 کی سلامی دی جاتی ہے۔
میری طرف سے آئسکریم کھا لینا۔
 
اور ہم نے بھی کئی لوگوں کی پیغامات کی تعداد پر ایک عرصہ سے نگاہ رکھی تھی۔ لیکن حالیہ مصروفیات نے سب کچھ بھلا دیا تھا۔

خیر بٹیا رانی کو بہت بہت مبارکباد۔ آپ یوں ہی محفل میں رونقیں بکھیرتی رہیں۔ :) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ میری توبہ! اتنے جھوٹ مت بولیں چچا:eek::eek::eek:

اس میں جھوٹ کی کیا بات ہے، میں دوبارہ دے دیتا ہوں۔

SA16.JPG
 

زونی

محفلین
میں تو حیران ہوں میرے پیغامات کی اتنی تعداد کیسے ہو گئی اتنی غیر حاضری کے باوجود :tongue:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اور ہم نے بھی کئی لوگوں کی پیغامات کی تعداد پر ایک عرصہ سے نگاہ رکھی تھی۔ لیکن حالیہ مصروفیات نے سب کچھ بھلا دیا تھا۔

خیر بٹیا رانی کو بہت بہت مبارکباد۔ آپ یوں ہی محفل میں رونقیں بکھیرتی رہیں۔ :) :) :)

جی بہت اچھا بھیا
آپ خالی ہاتھ ہی اگئے ؟ ٹافیاں تو ہوں گی آپ کی جیب میں :)
 
Top