میرے بُک شیلف میں ۔ ۔ ۔

تیشہ

محفلین
مجھے سسپنس اور سرگزشت آپ ادھار دے دیں۔ :grin:
ویسے میرا بک شیلف کمپیوٹر سائنس کی کتابوں سے بھرا پڑا ہے۔۔۔ :(

سرگزشت اور سسپنس تو میں خود بہت شوق سے پڑھتی ہوں بھانجے ،،
مگر پڑھکر پھر پڑے رہتے ہیں ، آپ آکر لے جاؤ ، ڈھیروں کے ڈھیر لگے پڑے ہیں ،
سرگزشت کی آخری دس کہانیاں اور سسپنس کی آخری کہانی بہت اچھی ہوتیں ہیں ،
مزے کی ،
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت آپکو چاہئیے رسالے تو بتائیے آپکے لئے رکھ لیتی ہوں :grin:

:) رکھ لیں لیکں ایسا نہ ہو کہ میرے انتظار میں ایک بار پھر وہاں ڈھیر لگ جائے رسالوں کا :ڈ کاش کہ مجھے فرصت مل جائے ابھی تو ان دس دس کلو کی کتابوں سے ہی جان نہیں چُھوٹ رہی :(
 
عندلیب

محفلین
میرا بک شیلف تو میرا نہیں میرے شوہر کا ہوتا ہے :) آخر چار بےبیوں کے ہوتے ہوئے بک شیلف کی بیماری بھی کون پالے ؟؟
پھر بھی شوہر کی اسی مطالعے کی "بیماری" کے پھیلاؤ کے سبب کچھ کتابیں اس بک شیلف میں میری بھی ہیں ;)

کتاب کا نام : اڈوانسڈ 21 سنچری ڈکشنری (انگریزی سے انگریزی اور اردو) ;)
مصنف / مؤلف / مترجم / مدون کا نام : پروفیسر بشیر احمد قریشی / عبدالحق
موضوع : لغت

کتاب کا نام : سٹینڈرڈ 21 سنچری ڈکشنری (اردو سے انگریزی) ;)
مصنف / مؤلف / مترجم / مدون کا نام : پروفیسر بشیر احمد قریشی / عبدالحق
موضوع : لغت

کتاب کا نام : فرہنگ عامرہ (اردو میں مستعمل عربی، فارسی اور ترکی الفاظ)
مصنف / مؤلف / مترجم / مدون کا نام : عبداللہ خان خویشگی
موضوع : لغت

کتاب کا نام : جویائے حق
مصنف / مؤلف / مترجم / مدون کا نام : عبدالحلیم شرر
موضوع : سیرت نبوی (بطرزِ ناول)

کتاب کا نام : نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے میں خواتین کی ذمہ داری
مصنف / مؤلف / مترجم / مدون کا نام : پروفیسر فضل الٰہی
موضوع : تبلیغ دین

کتاب کا نام : بچوں کا احتساب
مصنف / مؤلف / مترجم / مدون کا نام : پروفیسر فضل الٰہی
موضوع : تبلیغ دین

اس کے علاوہ ۔۔۔
مولانا مودودی رحمہ اللہ کی تفہیم القرآن (تلخیص) جو والدین نے شادی پر تحفہ میں دی
رامپور سے نکلنے والے دو مشہور رسالے "بتول" اور "نور" کے کچھ شمارے (زیادہ شمارے تو انڈیا میں رہ گئے)
دہلی کے فلمی ادبی ماہنامے "شمع" ،"بیسویں صدی" اور "پاکیزہ آنچل" کے کچھ یادگار پرانے شمارے (جو تھے تو میرے والدین/ساس خسر کے ، لیکن دلچسپ ہونے کے سبب میں نے یہاں لا لیے)
 
تیشہ

محفلین
:) رکھ لیں لیکں ایسا نہ ہو کہ میرے انتظار میں ایک بار پھر وہاں ڈھیر لگ جائے رسالوں کا :ڈ کاش کہ مجھے فرصت مل جائے ابھی تو ان دس دس کلو کی کتابوں سے ہی جان نہیں چُھوٹ رہی :(

ہاں یہ تو ہے فرصت نکالنی پڑتی ہے ،، میں تو رات کو کبھی کبھی ایک آدھ پڑھ لیتی ہوں ، مگر سارے رسالے واقعی میں ، پڑھنے نہیں ہوتے ، ، :confused:
آدھے میرے کپڑوں والی الماریوں میں رکھے ہوئے ہیں ، آدھے سائیڈ ٹیبل پر ،، شلف پے اب جگہ ہی نہیں بچی ،
فرحت ، مئی کا پاکیزہ میں انجم انصار صاحبہ نے ایک نئا سلسلہ شروع کیا ہے '' میری ہم جولیاں '' کے نام سے
اس میں فرزانہ کا بھی لکھا ہوا تعارف آیا ہے '' نیناں خان ' ' کے نام سے ،
وہی کل میں فرزانہ کو بتا رہی تھی کہ آپکے بارے میں پاکیزہ میں آیا ہے ۔ ۔ :)
 
ماوراء

محفلین
:grin:
نہیں، پھر رہنے دیں۔ :( میری پرانی شلیف چھوٹی پڑ گئی ہے۔ میں نئی لینے کا سوچ رہی تھی، سوچا آپ سے مانگ لیتی ہوں۔ لیکن ۔۔۔۔:(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرا بک شیلف تو میرا نہیں میرے شوہر کا ہوتا ہے :) آخر چار بےبیوں کے ہوتے ہوئے بک شیلف کی بیماری بھی کون پالے ؟؟
پھر بھی شوہر کی اسی مطالعے کی "بیماری" کے پھیلاؤ کے سبب کچھ کتابیں اس بک شیلف میں میری بھی ہیں ;)

کتاب کا نام : اڈوانسڈ 21 سنچری ڈکشنری (انگریزی سے انگریزی اور اردو) ;)
مصنف / مؤلف / مترجم / مدون کا نام : پروفیسر بشیر احمد قریشی / عبدالحق
موضوع : لغت

کتاب کا نام : سٹینڈرڈ 21 سنچری ڈکشنری (اردو سے انگریزی) ;)
مصنف / مؤلف / مترجم / مدون کا نام : پروفیسر بشیر احمد قریشی / عبدالحق
موضوع : لغت

کتاب کا نام : فرہنگ عامرہ (اردو میں مستعمل عربی، فارسی اور ترکی الفاظ)
مصنف / مؤلف / مترجم / مدون کا نام : عبداللہ خان خویشگی
موضوع : لغت

کتاب کا نام : جویائے حق
مصنف / مؤلف / مترجم / مدون کا نام : عبدالحلیم شرر
موضوع : سیرت نبوی (بطرزِ ناول)

کتاب کا نام : نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے میں خواتین کی ذمہ داری
مصنف / مؤلف / مترجم / مدون کا نام : پروفیسر فضل الٰہی
موضوع : تبلیغ دین

کتاب کا نام : بچوں کا احتساب
مصنف / مؤلف / مترجم / مدون کا نام : پروفیسر فضل الٰہی
موضوع : تبلیغ دین

اس کے علاوہ ۔۔۔
مولانا مودودی رحمہ اللہ کی تفہیم القرآن (تلخیص) جو والدین نے شادی پر تحفہ میں دی
رامپور سے نکلنے والے دو مشہور رسالے "بتول" اور "نور" کے کچھ شمارے (زیادہ شمارے تو انڈیا میں رہ گئے)
دہلی کے فلمی ادبی ماہنامے "شمع" ،"بیسویں صدی" اور "پاکیزہ آنچل" کے کچھ یادگار پرانے شمارے (جو تھے تو میرے والدین/ساس خسر کے ، لیکن دلچسپ ہونے کے سبب میں نے یہاں لا لیے)

السلام علیکم

بہت شکریہ عندلیب کہ آپ نے بک شیلف یہاں شیئر کیا بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہاں یہ تو ہے فرصت نکالنی پڑتی ہے ،، میں تو رات کو کبھی کبھی ایک آدھ پڑھ لیتی ہوں ، مگر سارے رسالے واقعی میں ، پڑھنے نہیں ہوتے ، ، :confused:
آدھے میرے کپڑوں والی الماریوں میں رکھے ہوئے ہیں ، آدھے سائیڈ ٹیبل پر ،، شلف پے اب جگہ ہی نہیں بچی ،
فرحت ، مئی کا پاکیزہ میں انجم انصار صاحبہ نے ایک نئا سلسلہ شروع کیا ہے '' میری ہم جولیاں '' کے نام سے
اس میں فرزانہ کا بھی لکھا ہوا تعارف آیا ہے '' نیناں خان ' ' کے نام سے ،
وہی کل میں فرزانہ کو بتا رہی تھی کہ آپکے بارے میں پاکیزہ میں آیا ہے ۔ ۔ :)

:)

مجحے پاکیزہ منگوانا پڑے گا بوچھی پڑھنے کے لیے ، فرزانہ کو میری جانب سے سلام کہیے گا ۔
 
جیہ

لائبریرین
میں نے بھی کسی زمانے میں مائکرو سافٹ ایکسسیس میں فائل بنائی تھی کتابوں کی فہرست بنانے کے لیے مگر مکمل نہ کر سکی ابھی تک۔۔۔۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میرے پاس بھی کچھ کتابیں ہیں مجھے مصنف صاحب کے نام تو یاد نہیں لیکن کچھ کتابوں کے نام یاد ہیں وہ لکھ دیتا ہون باقی نام باد میں ناول ہیں پیرِ کامل ، اور نیل بہتا رہا ، عشق کا قاف ، خالی گھر، ہوش روبا ، اس کے علاوہ کچھ شاعرے کی کتابیں ہیں نعتوں کی بہت سی کتابیں ہیں دو کتابیں حمد پر بھی ہیں اس کے علاوہ بھی کچھ کتابیں ہیں ایک کتاب بہت محتلف ہے سب کتابوں سے نام یاد نہیں لیکن اس ”مشہور قتل“ ہے یا پھر ”عظیم قتل“ اس میں سب سے پہلے قتل سے لے کر مشہور لوگوں کے قتل ہین جو لوگ بہت مشہور تھے لیکن ان کو قتل کر دیا گیا تھا
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں نے بھی کسی زمانے میں مائکرو سافٹ ایکسسیس میں فائل بنائی تھی کتابوں کی فہرست بنانے کے لیے مگر مکمل نہ کر سکی ابھی تک۔۔۔۔

جویریہ ، دوبارہ کوشش کریں، تھوڑا تھوڑا سا اضافہ کر لیا کریں ، اس طرح مکمل ہو جانا ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرے پاس بھی کچھ کتابیں ہیں مجھے مصنف صاحب کے نام تو یاد نہیں لیکن کچھ کتابوں کے نام یاد ہیں وہ لکھ دیتا ہون باقی نام باد میں ناول ہیں پیرِ کامل ، اور نیل بہتا رہا ، عشق کا قاف ، خالی گھر، ہوش روبا ، اس کے علاوہ کچھ شاعرے کی کتابیں ہیں نعتوں کی بہت سی کتابیں ہیں دو کتابیں حمد پر بھی ہیں اس کے علاوہ بھی کچھ کتابیں ہیں ایک کتاب بہت محتلف ہے سب کتابوں سے نام یاد نہیں لیکن اس ”مشہور قتل“ ہے یا پھر ”عظیم قتل“ اس میں سب سے پہلے قتل سے لے کر مشہور لوگوں کے قتل ہین جو لوگ بہت مشہور تھے لیکن ان کو قتل کر دیا گیا تھا

خرم ، اس کتاب کے بارے میں کچھ تفصیل بتائیں پلیز، اگر فہرست بھی دے سکیں جن مشہور لوگوں کے نام درج ہیں اس میں ۔ شکریہ
 
ابو کاشان

محفلین
میری چھوٹی سی لائبریری:
dsc02202.jpg

باقی تفصیل یہاں اور یہاں دیکھیں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم ، اس کتاب کے بارے میں کچھ تفصیل بتائیں پلیز، اگر فہرست بھی دے سکیں جن مشہور لوگوں کے نام درج ہیں اس میں ۔ شکریہ

اس وقت تو مجھے صرف یہ نام یاد ہیں ۔ ہابیل ، محمد بن قاسم ، مصرے کے پہلے بادشاہ کا قتل
 
جیہ

لائبریرین
میری ذاتی لائبریری کا گوشۂ غالبیات

دیوانِ غالب:

(1) نقشِ چغتائی (دیوانِ غالب۔ مصوِّر)
مشہور مصور عبدالرحمان چغتائی کے بہت سے فن پاروں سے مزئن یہ دیوان میری لائبریری کی سب سے قیمتی کتاب ہے۔ کتابت نہایت اعلٰی ہے۔ جا بجا چغتائی کے فن پارے ہیں ۔ سنۂ اشاعت درج نہیں مگر میرے والد کے ماموں نے 20 مئی 1964 میں خریدی اور 2003 میں مجھے تحفۃً عنایت کی۔
(2) دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ۔ وہی نسخہ جو محفل پر آپ کے پیشِ نظر ہے۔ والد صاحب نے از راہِ عنایت لیزر پرنٹر پر پرنٹ اور جلد بندی کے بعد مجھے عنایت کی۔
(3) دیوانِ غالب۔ شایع کردہ فیروز سنز ۔ نہایت دیدہ زیب چھپائی اور ہر صفحہ بیل بوٹوں سے آراستہ۔
(4) دیوانِ غالب۔ نسخۂ طاہر۔ سنگ میل نے شایع کیا۔گوہر نوشاہی نے مرتب کیا ہے
(5) دیوانِ غالب بہ تصحیح متن و ترتیب حامد علی خان۔ کتابت مشہور خطاط سید نفیس رقم نے کی ہے۔ جا بجا حامد علی خان کے نوٹس ہیں۔ مارچ 2007 میں خریدی۔ اس نسخے کے سارے نوٹس نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ میں شامل کیے۔
(6) دیوانِ غالب۔ نسخۂ حمیدیہ۔ غالب کا ابتدائی کلام جو 1828 میں شایع ہوا۔ پروفیسر حمید احمد خان نے مرتب کیا۔ نسخۂ حمیدیہ کو میں نے ٹاپ کرایا اور پروف ریڈنگ اور چند نوٹس کے ساتھ محفل کا حصہ بنایا۔
(7) دیوانِ غالب فرہنگ کے ساتھ۔ اعلٰی چھپائی۔ اعراب کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ ہر غزل کے نیچے مشکل الفاظ کے معنی درج ہیں۔ اپریل 2006 میں خریدی۔

شرح ِ دیوانِ غالب

(1) نوائے سروش۔ غلام رسول مہر کی تالیف۔ ہر شعر کے مشکل الفاظ کے معنی اور نہایت اچھی تشریح۔ 1100 صفحات۔ کلامِ غالب کو سمجھنے کے لئے نہایت بہترین کتاب۔
(2) مکمل شرح دیوانِ غالب از مولانا عبد الباری آسی لکھنوی۔ ہر شعر کی مختصر مگر جامع تشریح۔
(3) شرح کلام غالب از جوش ملسیانی۔ ردیف نون اور ردیف یے کی غزلوں کی تشریح۔ طلبا کے لیے لکھی گئی ہے۔

غالب کی زندگی اور فن پرلکھئی گئیں کتابیں

(1) یادگارِ غالب۔ مولانا الطاف حسین حالی کی مشہور کتاب۔ حیات غالب پر نہایت مستند کتاب۔ دوسرے حصے میں غالب کے اردو اور فارسی کلام کی تشریح ہے۔
(2) حیاتِ غالب۔ شیخ محمد اکرام کی تصنیف۔ بہترین کتاب۔
(3) مرقع غالب۔ پروفیسر حمید احمد خان کی تالیف۔ غالب پر گو نا گوں مقالوں اور مضامین شامل ہیں۔ غالب پر نہایت قیمیتی تحقیق۔
(4) غالب کی آپ بیتی۔ پروفیسر نثار احمد فاروقی کی کاوش۔ غالب کے خطوط کو کچھ اس طرح سے ترتیب دیا ہے کہ غالب کی آب بیتی بزبانِ غالب بن گئی ہے۔ پڑھنے کی لائق کتاب۔

غالب پر متفرق کتب

(1) غالب اور انقلابِ ستاون۔ ڈاکٹر سید معین الرحمان کی تالیف۔ یہ کتاب غالب کی فارسی میں لکھی گئی کتاب دستنو کے فارسی متن اور اس کے ترجمے پر مشتمل ہے۔ترجمہ رشید حسن خان نے کیا ہے۔ اس کے علاوہ 1857 کے ہنگامے کے بارے غالب کے خطوط سے اقتباسات بھی درج ہیں۔ دستنبو کے اردو ترجمے کو میں ٹائپ کرا کے اس محفل کا حصہ بنایا ہے۔
(2) غالب ایک شاعر ایک ادا کار۔ انیس ناگی کی تالیف۔ منفی ذہن کے ساتھ لکھی گئی کتاب۔
(3) ماہ نامہ "ماہِ نو" خصوصی اشاعت ۔ غالب کے دو سو سالہ جشن ولادت کے موقع پر یہ شمارہ نکالا گیا۔ غالب پر متفرق مضامین کے علاوہ پورا دیوان غالب اس خصوصی شمارے کا حصہ ہے۔
 
Top