سیدہ شگفتہ نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
پاکستان میں ہمارے گھر مختلف ڈائجسٹ جیسا کہ اردو ڈائجسٹ، سیارہ ڈائجسٹ، میری پیدائش سے پہلے سے یعنی 28 سال سے، نئے افق وغیرہ اپنی ابتدا سے لے کر عروج تک، شکاریات پر بہت سی ملکی اور غیر ملکی مصنفین کی کتب، شاعری پر 100 سے کم، کمپیوٹر پر 100 سے کچھ زائد، کیلکولس پر 10 سے 15 کتب، میڈیکل پر بھی 100 سے زائد کتب ملکی اور غیر ملکی مصنفین کی کتب، مذاہب پر بھی 100 سے زائد کتب، افسانے ناول وغیرہ ان گنت، حکایاتٍ گلستان، بوستاں و رومی کم از کم 10 بار خریدی جا چکی ہیں۔ ای بکس بھی مختلف موضوعات پر کئی ہزار۔ ریڈرز ڈائجسٹ بھی بہت عرصے سے آرہا ہے۔ بچوںکے رسالے پھول، آنکھ مچولی، بچوں کی دنیا، سائنس ڈائجسٹ، کھلونا نگر، چالاک خرگوش کے کارنامے، ننھا سیاح (نبیل بھائی کی خاص توجہ انہی پر ہوگی)، طنزو مزاح کے لیے تقریباً تمام اہم کتب، اس کے علاوہ 70 سے 80 کی دہائی کے اکثر اہم اخبارات بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ قرآن پاک کے مختلف تراجم، احادیث کی کتب اور دیگر مذہبی کتب بھی موجود ہیں۔
اب اگر ان کو ترتیب دیا جاسکتا تو میں ان کے نام، مصنفین اور دیگر معلومات مہیا کر دیتا۔ لیکن اگر کوئی خاص کتاب یا مصنف کا پوچھاگیا تو میں لازمی بتاؤں گا۔
شاندار ، جن چند کتابوں کے نام ممکن ہوں یہاں درج کریں ۔
شکریہ
-------------------------------
جی نہیں ، نبیل بھائی سے پہلے میری نظر ہے ۔ آپ ذرا جلدی سے اپنے گھر کا مکمل نشان و پتہ اور ساتھ ہی کتابیں پار کرنے کا آسان ترین نسخہ بھی عنایت کریں ۔
چالاک خرگوش کے کارنامے اور
ننھا سیاح میری دونوں کہانیاں کب سے گُم ہیں مجھے ان کی بھی تلاش ہے ۔ کسی جن نے ادھار پر مانگی تھیں آج تک واپس نہیں آئیں
ابھی تو کوئی بھی نام ذہن میں نہیں آرہا، جو آتے جائیں گے، لکھتا جاؤں گا
صحیحبخاری و مسلم، اصلاحٍ شیعہ، جنات و شیاطین کا احوال، تبلیغی جماعت، شیعہ، بریلویوں، اہلٍ حدیث و دیگر فرقوں کے حق اور مخالف کتب اور احمدیوں کے حق اور مخالف کتب
شہاب نامہ، علی پور کا ایلی، الکھ نگری
کماؤں کے آدم خور از کرنل جم کاربٍٹ، ہوگرالی کا آدم خور ترجمہ از مقبول جہانگیر، انائی کے آدم خور وحشی ترجمہ از مقبول جہانگیر، شکار نامہ و دیگر چند شکاری کتب از (سید) قمر نقوی
داستانٍ امیر حمزہ اور داستانٍ طلسم ہوش رُبا ترجمہ از اختر رضوی
حکایاتٍ گلستان و بوستاں و رومی از اختر رضوی و دیگر مصنفین
گنجے فرشتے از منٹو، خوابوں کی حقیقت، داستان خواجہ بخارا کی
مختلف سفرنامے (مستنصر حسین تارڑ، رحیم گل، ابنٍ انشاء، حکیم محمد سعید وغیرہ)
(والد اور باجی کی ڈاکٹری کتب)گائینی پر ٹین ٹیچرز، اور فائیو ٹیچرز اور راشد لطیف کی گائیناکالوجی اور آبسٹٹریکس وغیرہ
پوسٹ مارٹم اینڈ میڈیکل جورس پروڈینس کسی ہندوستانی مصنف کی ہے
سرجری پر کئی مختلف کتب
بچوں کے امراض پر کتب
میڈیسن پر کئی کتب
امراضٍ چشم کی کتب
کمپیوٹر پر بہت سی کتب مثلاً
Computer Concepts and Architectureکئی کتب
Computer Fundamentalsکئی کتب
Operating system کئی کتب
Data Communicationکئی کتب
Data Networksکئی کتب
Theory of Automata and Formal Languagesکئی کتب
Data Structureکئی کتب
باقی کتب کے پار کرنے والی بات پر تب بات کریں گے جب آپ کے کتب خانے کا پتہ چلے گا کہ وہاں میرے لیے کون کون سی کتب ہو سکتی ہیں
غلام