مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

جاسمن

لائبریرین
پچھلے سال کے آخر میں محمد نے شوٹنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ اس کے پاس ائیر گن ہے لیکن پرندوں پہ ترس آتا ہے اور آج تک بس ائیر میں ہی گن چلاتے تھے۔ ادارہ میں گارڈ سے ایک دن کی پریکٹس کی اور شوٹنگ میں پانچویں نمبر پہ آیا۔
انھیں سرٹیفیکیٹ اور پچیس ہزار کا چیک ملا۔ ماشاءاللہ اور الحمد اللہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
دو ایک روز قبل گھر پر چھوٹی بیٹی کے نام ۔ چلڈرین لٹریچر فیسٹیول۔ کی طرف سے یہ ستائشی دستاویز موصول ہوئی ۔

y3llR4X.jpg

محمد آن لائن MUN میں best Delegate قرار دیے گئے ہیں۔ الحمدللہ۔
انھیں بیس ڈالرز اور کچھ سرٹیفیکیٹس ملیں گے ان شاءاللہ۔

پچھلے سال کے آخر میں محمد نے شوٹنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ اس کے پاس ائیر گن ہے لیکن پرندوں پہ ترس آتا ہے اور آج تک بس ائیر میں ہی گن چلاتے تھے۔ ادارہ میں گارڈ سے ایک دن کی پریکٹس کی اور شوٹنگ میں پانچویں نمبر پہ آیا۔
انھیں سرٹیفیکیٹ اور پچیس ہزار کا چیک ملا۔ ماشاءاللہ اور الحمد اللہ۔

ماشاء اللہ۔ میری طرف سے مبارک قبول کریں۔

والدین کو دلی خوشی ہوتی ہے جب بچے اس طرح کی کوئی کامیابی حاصل کرتے ہیں۔
بچوں کے لیے بہت سی دعائیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
ماشاءاللّہ
بہت بہت مبارک باد قبول کیجے ۔
بہت ساری دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔اللّہ اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔ماں باپ سلامت رہیں۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد نے آج 2020ء پروگرام کے لیے میرٹ پوزیشنز کا اعلان کر دیا ہے۔ میرے بڑے بیٹے کو بھی آسانی سے داخلہ مل رہا ہے لیکن اس کے دل و دماغ میں کشمکش جاری ہے، اس کا دل میتھس پڑھنے کو چاہ رہا ہے اور دماغ انجینئر نگ وہ بھی الیکٹریکل، خیر پرسوں تک کا ٹائم ہے اور میں نے بھی اسی پر چھوڑ دیا ہے۔ :)

Fullscreen-capture-16-Sep-20-93214-PM.jpg
 
اللہ پاک اس کے لیے وہ فیصلہ کرے جو اس کے لیے بہترین ہو۔ آمین!
 
سیما علی

لائبریرین
آج کراچی میں ہماری چھوٹی بٹیا کا میٹرک کا رزلٹ آیا ۔
BSE Karachi:
Name: Syeda Sarah Zuha
Father: Syed Atif Ali
1100/Marks: 1021
Grade: A-ONE
ماشاء اللہ
ماشاء اللہ بہت شاندار رزلٹ بٹیا کو اور آپکو بہت بہت مبارک ۔۔🥇🥇🥇🥇🥇
پروردگار اپنی امان میں رکھے نظرِ بد سے محفوظ رکھے آمین
اور قدم قدم پر کامیابیاں عطا فرمائے۔آمین
 
یاسر شاہ

محفلین
آج کراچی میں ہماری چھوٹی بٹیا کا میٹرک کا رزلٹ آیا ۔
BSE Karachi:
Name: Syeda Sarah Zuha
Father: Syed Atif Ali
1100/Marks: 1021
Grade: A-ONE
ماشاءاللہ۔اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت کی کامیابیاں ہم سب کو اور ہماری اولاد کو عطا فرمائے ۔آمین
 
یاسر شاہ

محفلین
"میرے بچوں کی خوشخبریاں" عنوان سے لگتا ہے اولاد کی گنتی میں اضافے کی خبریں ہوں گی۔
مگر مضامین دیکھ کر یہ عنوان زیادہ مناسب لگتا ہے:"میرے بچوں کی کامیابیاں"
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مگر مضامین دیکھ کر یہ عنوان زیادہ مناسب لگتا ہے:"میرے بچوں کی کامیابیاں"
بھئی آپ نے تو دھاگے کا نام کسی خاص نظر سے پڑھا ،ورنہ تو خوشخبریاں سب طرح کی ہی ہوتی ہیں اولاد کے متعلق، تعلیمی غیر نصابی اور دیگر۔
 
جاسمن

لائبریرین
محمد نے کچھ عرصہ پہلے MUN کی ایک کمیٹی کو چئیر کیا تھا۔
کمیٹی کا نام تھا۔
United Nations Commition on Super Human Activities
(UNCSA)
شیلڈ ملی تھی۔
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
محمد نے بھی میٹرک میں 1018/1100 نمبرز لیے تھے۔
الحمدللہ ۔
سال اول میں 474 آئے تھے۔

ایمی نے فیڈرل بورڈ میں میٹرک میں 1100 میں سے 1062 نمبرز لیے ہیں الحمدللہ ۔
ماشاءاللہ۔اللہ جل جلالہ انھیں مزید دنیاو آخرت کی کامیابیوں سے ہم کنار کرے ۔آمین
 
یاسر شاہ

محفلین
بھئی آپ نے تو دھاگے کا نام کسی خاص نظر سے پڑھا ،ورنہ تو خوشخبریاں سب طرح کی ہی ہوتی ہیں اولاد کے متعلق، تعلیمی غیر نصابی اور دیگر۔
ساسو ماں کو کھائے جاتی ہے بے صبری
بہو مری کب دے گی بچے کی خوشخبری
 
Top