تاسف میرے بھائی اور میرے کزن کے لیے دعا کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم

محفلین
اللہ کریم آپکے بھائی، کزن اور تمام اہل خانہ کو اپنی رحمتوں‌کے سائے میں رکھے۔ آمین۔
 
السلام علیکم
بے شک اے اللہ تو بہت بے نیاز ہے ۔
اے بہت رحم و کرم کرنے والی ذات
اپنا کرم کر خرم شہزاد بھائی کے بھائی اور کزن پر ۔
اپنی رحمت سے حادثے کے اثرات کو دور فرما کر اپنی امان میں رکھ آمین
نایاب

آمین ثم آمین
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت افسوس ہوا خرم اس حادثے کے بارے میں پڑھ کر، اللہ تعالیٰ آپ کے بھائیوں کو شفا اور صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں، آمین۔
 

مغزل

محفلین
ابھی ابھی فون پر پتہ چلا ہے میرے چھوٹے بھائی اور کزن کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے موٹر سائیکل میرا کزن چلا رہا تھا اور بھائی ساتھ بیٹھا تھا پتہ نہیں پوری تفصیل تو نہیں بتائی اور نا ہی گھر والے بتا رہے تھے امی سے بات ہوئی تو انھوں نے بتا دیا ۔ اب پتہ نہیں کتنی لگی ہے یہ مجھے پتہ نہیں لیکن بھائی کی آواز سے پتہ چل رہا تھا کہ اس کو زیادہ لگی ہے آپ سے درخواست ہے میرے بھائی اور کزن کے لیے دعا کریں پلیز

اے اللہ میرے بھائی اور میرے کزن کو جلد سے جلد صحتِ کاملہ عطا فرما آمین


اللہ اکبر کبیرہ ۔۔ معاف کرنا دوست ابھی نظر پڑی اس لڑی پر ۔ اللہ دونوں بھائیوں کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ۔
تم فکر نہ کرو ۔ لا باس طہوا انشا اللہ ۔ ضرور چھوٹی موٹی چوٹیں ہونگی ، زیادہ بھی رہیں تو اللہ ہی شفا دینے والا ہے ۔
میری دعا ہے اللہ تبارک تعالی دونوں شہزادوں کو صحت مند فرمائے ۔ آمین ثم آمین
 

وجی

لائبریرین
اللہ اپنا رحم آپ پر اور آپکے گھر والوں پر کریں اور آپ کے بھائی اور کزن کو جلد صحت عطاکرے آمین
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم خرم شہزاد بھائی
اللہ اپنی امان میں رکھے سدا آپ کو آمین
کیسے ہیں اب آپ کے بھائی صاحب اور آپ کے کزن ۔ ؟
اللہ تعالی اپنے کرم سے انہیں حادثے کے اثرات سے محفوظ رکھے آمین
نایاب
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم آپ سب کابہت شکریہ اپنے وطن سے بہت دور ہونے کے باوجود آپ کی محبت نے مجھے دور نہیں رکھا ۔ آج بھائی سے بہت تفصیل سے بات ہوئی بھائی کو زیادہ لگی ہے لیکن کزن کو کم لگی ہے بھائی کے ایک دوست کو بھی لگی ہے لیکن آج اس کی آواز سے اندازہ ہو رہا تھا کہ کچھ بہتر ہے ۔ اصل میں نے یہاں آنےسے پہلے اپنے محلے کی ایک تنظیم بنائی تھی جس میں کوئی 50 کے قریب لڑکے تھے اس تنظیم کا مقصد محلے کے لوگوں کی مدد کرنا تھا خاص کر غریب محلے داروں کی ۔ اب وہ لڑکے ہر مہنے سیر کے لیے کسی جگہ جاتے تھے پچھلی دفعہ وہ لوگ گاڑی رنیٹ پر لے کر گے تھے لیکن اس دفعہ کسی نے مشورہ دیا کہ موٹر سائیکل لے کر جاتے ہیں سب نے فیصلہ کیا تھا کے آرام سے جائے گے لیکن وہ ابھی اپنے علاقے سے باہر ہی نہیں نکلے تھے کہ غلطی سے ایک موٹر سائیکل دوسرے سے ٹکرا گیا اور دونوں گیر گے۔ آگے والے موٹر سائیکل پر دو کزن تھے اور پچھلے موٹرسائیکل پر میرا بھائی اور اس کا دوست اب ان چاروں میں سے تین کو لگی ہیں ۔ وہ تو اللہ کا شکریہ ہے سارے لڑکے ایک ساتھ جا رہے تھے تقریباََ 20 موٹرسائیکل تھے اسی لے فوراََ ہسپتال لے گے اور سب ٹھیک ہو گیا
اب وہ کافی بہتر ہیں
آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ اور اتنی محبت کا بھی بہت شکریہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آج پھر میری بھائی سے بات ہوئی تقریباََ 30 منٹ بات ہوئی بہت بہتر ہے کزن بھی اور اس کا دوست بھی اللہ کا کرم ہے سب ٹھیک ہے کہہ رہا تھا کل سے سکول جانا شروع کر دوں گا سب بچے بھی ملنے آئیں تھے اور سٹاف کے ٹیچر بھی اب اللہ کا کرم ہے بہت اچھا ہے ٹھیک
آپ سب کا بہت بہت شکریہ اور خاص کر عزیز امین بھائی کا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ تعالی سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ، آمین ۔ خرم آپ گھر سے دور ہیں اس لیے پریشانی بہت ہو رہی ہوگی ، اپنا خیال رکھیں اور بھائی کے لیے اور اپنے سب عزیزوں کے لیے اللہ تعالی سے دعا کرتے رہیں ۔ اس وقت گھر سے دور ہونا تکلیف دہ ہے لیکن جلد ہی یہ وقت بھی گزر جائے گا اور آپ اپنے سب عزیزوں کے درمیان ہوں گے ۔
 

چاند بابو

محفلین
خرم شہزاد خرم صاحب دیر سے آنے کی معذرت
بھائیوں کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔ ان کی صحت کی بحالی اور کم نقصان ہونے پر اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں اور آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top