میرے خیال میں؟

عزیزامین

محفلین
اسلام و علیکم میں آپ لوگو کو ایک تجویز دینے جار ہا ھوں امید کرتا ھوں آپکو پسند اے گی پر کاش ایسا ممکن ھو تجویز یہ ھے اگر کیسی پوسٹ میں کوئی املا کی غلطیاں ھوں تو اسے درت کر کے واپس اسی حالت میں چھاپا جاے کیا ایسا ممکن ھے امید ھے تجویز پر غور کیا جاے گا شکریہ خدا حافظ
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی ایک غلطی ہو تو صحیح بھی کروں۔

سب سے پہلے تو آپ دو آنکھوں والی ھ کا استعمال کم کریں اور اس کی جگہ گول ہ کا استعمال سیکھیں۔ جو کہ انگریزی کے حرف او پر ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اسلام و علیکم میں آپ لوگو کو ایک تجویز دینے جار ہا ھوں امید کرتا ھوں آپکو پسند اے گی پر کاش ایسا ممکن ھو تجویز یہ ھے اگر کیسی پوسٹ میں کوئی املا کی غلطیاں ھوں تو اسے درت کر کے واپس اسی حالت میں چھاپا جاے کیا ایسا ممکن ھے امید ھے تجویز پر غور کیا جاے گا شکریہ خدا حافظ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم۔ میں آپ لوگوں کو ایک تجویز دینے جا رہا ہوں۔ امید کرتا ہوں آپ کو پسند آئے گی۔ پر کاش ایسا ممکن ہو۔ تجویز یہ ہے اگر کسی پوسٹ میں کوئی املا کی غلطیاں ہوں تو اسے درست کر کے واپس اسی حالت میں چھاپا جائے۔ کیا ایسا ممکن ہے۔ امید ہے تجویز پر غور کیا جائے گا۔

شکریہ۔
خدا حافظ
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن میں تو وکی نہیں ہوں۔ ویسے آپ کون سے وکی کی بات کر رہے ہیں، وقار عرف وکی کی یا وکی پیڈیا کی۔

یہ ھے کو ہے لکھا کریں۔
 
عزیزامین

محفلین
میں تو وکی پیڈیا کا بانی خاور کھوکھر کو سمجھتا تھا یہ یہ وقار صاحب کون ھیں تعارف کرادیں براے کرم
 
ایم اے راجا

محفلین
عزیز بھائی آپ دھاگے بڑے مزے کے کھول رہے ہیں، بہت فائدہ ہو رہا ہے شاید کہ علم میں اضافہ ہو رہا، کیا آپ نے زو کے بارے میں بھی کوئی دھاگہ کھولا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو وکی پیڈیا کا بانی خاور کھوکھر کو سمجھتا تھا یہ یہ وقار صاحب کون ھیں تعارف کرادیں براے کرم

مجھے علم نہیں ہے کہ وکی پیڈیا کے بانی خاور کھوکھر ہیں۔ میں سمجھا کوئی وقار صاحب ہوں گے جن کا نک وکی ہے۔ ہو سکتا ہے وہ باجو والا ہی ہو جو وہ کہہ رہی ہیں کہ ایک میرے پاس بھی ہے۔
 
تیشہ

محفلین
مجھے علم نہیں ہے کہ وکی پیڈیا کے بانی خاور کھوکھر ہیں۔ میں سمجھا کوئی وقار صاحب ہوں گے جن کا نک وکی ہے۔ ہو سکتا ہے وہ باجو والا ہی ہو جو وہ کہہ رہی ہیں کہ ایک میرے پاس بھی ہے۔

:blush:
میرا تو ہمسایہ ہے وکی :laugh:
اسکی مدد کی ضرورت ہو تو بلائے لیتی ہوں آپکے لئے ۔ :music:
 
شمشاد

لائبریرین
میرے بھی ایک دوست ہیں ان کے بیٹے کا نام وقار ہے اور گھر میں اس کو سب وکی کہتے ہیں۔ میں اُسے بلا تو لوں لیکن وہ لاہور میں رہتےہیں۔
 
ماوراء

محفلین
ہمارے گھر میں بھی ایک وکی ہے۔۔۔ اس کا اصل نام تو اسامہ ہے۔۔ لیکن جب بن لادن مشہور ہوا تھا۔۔ تو ہمارے معصوم بھائی کو یہاں سب نے بن لادن کہنا شروع کر دیا، تب ابو کے ایک دوست نے اسے "وکی" کہنا شروع کر دیا، کہ گھر سے باہر اسے وکی ہی بلائیں گے اور ابو اب تک اکثر بھائی کو وکی ہی کہتے ہیں۔:grin:

اب اس تھریڈ کا نام "وکی کی قِسمیں" رکھ دیتے ہیں۔:grin:
 
عزیزامین

محفلین
ایم اے راجا ساحب اس موضوع پر ماحولیا ت میں کافی دھاگے کھولے ہیں اور جب کبھی کوئی تجویز یا معلوماتی تحریر ملے محفل کی نظر کردیتا ہوں
 
چاند بابو

محفلین
عزیز بھائی آپ دھاگے بڑے مزے کے کھول رہے ہیں، بہت فائدہ ہو رہا ہے شاید کہ علم میں اضافہ ہو رہا، کیا آپ نے زو کے بارے میں بھی کوئی دھاگہ کھولا ہے؟

ارے واہ جی زو پر تو وہ ایک پوری ویب بنانے کا ارادہ کیئے ہوئے ہیں ۔ وہ الگ بات ہے کہ ابھی اس کا سر پیر نہیں بنا ہے کہ انہوں نے دعوت نامے داغنے شروع بھی کر دئے ہیں لیکن خیر ایک نہ ایک دن تو بن ہی جائے گی۔:mrgreen:
 
شمشاد

لائبریرین
اور شوق کا کوئی مُل نہیں ہوتا۔ میرا مطلب شوق تو شوق ہے ناں۔ شوق کی کوئی قیمت تھوڑا ہی ہوتی ہے۔
 
Top