میرے سامنے والی کھڑکی میں ایک چاند کا ٹکڑا رہتا ہے ۔۔۔ شاعر راجندر کشن

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میرے پسندیدہ ترین گانوں میں سے ایک۔۔۔چونکہ یوٹیوب بند ہے لہٰذا سوچا کہ کشور کمار کے اس خوبصورت ترین گانے کی شاعری ہی پوسٹ کر دوں۔ البتہ اگر کسی کو سننے کا شوق چرائے تو وہ یہاں سے ایم پی تھری ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اور آنلائن بھی سن سکتے ہیں۔​
میرے سامنے والی کھڑکی میں ایک چاند کا ٹکڑا رہتا ہے​
افسوس یہ ہے کہ وہ ہم سے کچھ اکھڑا اکھڑا رہتا ہے​
جس روز سے دیکھا ہے اس کوہم شمع جلانا بھول گئے​
دل تھام کے بیٹھے ہیں ایسے کہیں آنا جانا بھول گئے​
اب آٹھ پہر ان آنکھوں میں وہ چنچل مکھڑا رہتا ہے​
میرے سامنے والی کھڑکی میں ایک چاند کا ٹکڑا رہتا ہے​
برسات بھی آکر چلی گئی بادل بھی گرج کر برس گئے​
پر اس کی ایک جھلک کوہم اے حسن کے مالک ترس گئے​
کب پیاس بجھے گی آنکھوں کی دن رات یہ دکھڑا رہتا ہے​
میرے سامنے والی کھڑکی میں ایک چاند کا ٹکڑا رہتا ہے​
افسوس یہ ہے کہ وہ ہم سے کچھ اکھڑا اکھڑا رہتا ہے​
 
نوشاب

محفلین
میرے پسندیدہ ترین گانوں میں سے ایک۔۔۔ چونکہ یوٹیوب بند ہے لہٰذا سوچا کہ کشور کمار کے اس خوبصورت ترین گانے کی شاعری ہی پوسٹ کر دوں۔ البتہ اگر کسی کو سننے کا شوق چرائے تو وہ یہاں سے ایم پی تھری ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اور آنلائن بھی سن سکتے ہیں۔​
میرے سامنے والی کھڑکی میں ایک چاند کا ٹکڑا رہتا ہے​
افسوس یہ ہے کہ وہ ہم سے کچھ اکھڑا اکھڑا رہتا ہے​
جس روز سے دیکھا ہے اس کوہم شمع جلانا بھول گئے​
دل تھام کے بیٹھے ہیں ایسے کہیں آنا جانا بھول گئے​
اب آٹھ پہر ان آنکھوں میں وہ چنچل مکھڑا رہتا ہے​
میرے سامنے والی کھڑکی میں ایک چاند کا ٹکڑا رہتا ہے​
برسات بھی آکر چلی گئی بادل بھی گرج کر برس گئے​
پر اس کی ایک جھلک کوہم اے حسن کے مالک ترس گئے​
کب پیاس بجھے گی آنکھوں کی دن رات یہ دکھڑا رہتا ہے​
میرے سامنے والی کھڑکی میں ایک چاند کا ٹکڑا رہتا ہے​
افسوس یہ ہے کہ وہ ہم سے کچھ اکھڑا اکھڑا رہتا ہے​
یہی نظم تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ

اردو ویب کے لیے اس میں تھوڑی سی تبدیلی کی ہے ذرا دیکھیے
کیونکہ میرا شاعری سے دور دور تک کا واشطہ بھی نہیں ہےیہ تو اردو محفل پر دو مہینے سےآنے کا یہ حشر ہوا کہ
اب شعر کہنے کو دل کرتا ہے
نوشاب

میرے سامنے والی کھڑکی میں ایک نیٹ کا ٹکڑا رہتا ہے
افسوس یہ ہے کہ وہ ہم سے کچھ وکھرا وکھرارہتا ہے

جس روز سے دیکھا ہے اس کوہم فیس بک لگا نابھول گئے
دل تھام کے بیٹھے ہیں ایسے بلاگز وغیرہ بھول گئے
اب آٹھ پہر ان آنکھوں میں اس کا سرورق رہتا ہے
میرے سامنے والی کھڑکی میں اردو ویب کا ٹکڑا رہتا ہے

برسات بھی آکر چلی گئی بادل بھی گرج کر برس گئے
پر اس کی ہرجھلک کوہم تاکتے تاکتے نکھر گئے
کب پیاس بجھے گی پی ایم کی دن رات یہ دکھڑا رہتا ہے

میرے سامنے والی کھڑکی میں ایک نیٹ کا ٹکڑا رہتا ہے
خوشی یہ ہے کہ وہ ہمیں اب اپنا اپنا سا لگتا ہے
 
عینی شاہ

محفلین
:rollingonthefloor:لو جی ہو پیپر رہے ہیں اور یاد انکو سامنے والی کھڑکی میں چاند کا ٹکڑا آ رہا ہے :rollingonthefloor: منے انسان بن جاؤ ۔۔ابھی اُگ تو لو یہ کام پھر کر لینا :beating:
 
غدیر زھرا

لائبریرین
ویسے سوچنے کی بات ہے کہ کھڑکی میں کوئی کیسے رہ سکتا ہے :confused2: اور جب سردیوں کا موسم ہو تب وہ کہاں رہتا ہو گا :confused2: گویا یہ گانا صرف گرمیوں کے موسم کے لیے مناسب ہے :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ویسے سوچنے کی بات ہے کہ کھڑکی میں کوئی کیسے رہ سکتا ہے :confused2: اور جب سردیوں کا موسم ہو تب وہ کہاں رہتا ہو گا :confused2: گویا یہ گانا صرف گرمیوں کے موسم کے لیے مناسب ہے :)
ہاہاہا
بات تو واقعی سوچنے کی ہے۔
سب سوچتے ہیں
ذرا سوچیے:p
 
Top