کاشف اختر
لائبریرین
گوگل کروم یا موزیلا فائرفاکس سے جب میں کوئی پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ کرنا چاہتا ہوں تو وہاں موجود ڈاؤنلوڈ کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد بجاے ڈاونلوڈ ہونے کے آن لائن ریڈینگ کا آپشن ظاہر ہوجاتا ہے اور مکمل ای بک کا صفحہ صفحہ سامنے آجاتا ہے ، وہاں اگرچہ دائیں جانب ڈاونلوڈ کا ایک آئیکن موجود ہوتا ہے ، لیکن اس سے ڈاونلوڈنگ اسی وقت ممکن ہے جب کہ مکمل فائل کھل کر سامنے آجائے ! واضح رہے کہ ایسا صرف میرے لیپ ٹاپ میں ہوتا ہے ، اور یہ مسئلہ ورڈ پریس اور بلاگسپاٹ سے مربوط ہونے کے بعد سے ہی پیش آرہا ہے ؟ اس مسئلے کا کوئی حل ہوتو برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں