میرے لیپ ٹاپ پر بار بار انٹرنیٹ منقطع ہوجاتا ہے کوئی حل ہے تو بتائیں

میں اِس مسئلہ سے کافی پریشان ہوں میرے پاس اے سس کا لیپ ٹاپ ہے پر اِس پر بار بار انٹرنیٹ منقطع ہوجاتا ہے پھر ری اسٹارٹ کرو تو صحیح ہوجاتا ہے اگر کوئی ایکسپرٹ ہے تو اپنی رائے دیں
 

یاسر حسنین

محفلین
میں اِس مسئلہ سے کافی پریشان ہوں میرے پاس اے سس کا لیپ ٹاپ ہے پر اِس پر بار بار انٹرنیٹ منقطع ہوجاتا ہے پھر ری اسٹارٹ کرو تو صحیح ہوجاتا ہے اگر کوئی ایکسپرٹ ہے تو اپنی رائے دیں
میں کوئی ماہر تو نہیں لیکن ہمارے ہاں اکثر ایسی چیزوں کا علاج ڈرائیور اپ ڈیٹ کرنا بتایا جاتا ہے۔
Driver care
نامی سافٹ ویئر اس معاملے میں کافی موزوں رہتا ہے
 
کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ مثلاً وائی فائی ڈرائیورز کمپیٹیبل نہیں ہوتے، ونڈوز کی متعلقہ فائلز کرپٹڈ ہوتی ہیں، نیٹورک کارڈ خرابی کی طرف جارہا ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
 

دوست

محفلین
وائی فائی بار بار منقطع ہو جاتا ہے تو نیٹ ورک کارڈ اور راؤئٹر کی کمپیٹبلٹی کا مسئلہ ہے۔ میرا ایسس ٹی پی 500 ایل یہی کرتا تھا، اس سے پہلے ایچ پی کے ساتھ یہی مسئلہ تھا۔ بس پھر ٹی پی لنک کا یو ایس بی وائی فائی کارڈ رکھنے کی عادت ہو گئی۔ یہ بھی چند برس بعد خراب ہو جاتا ہے (اگر گر جائے تو جلدی جس کا امکان اکثر رہتا ہے) لیکن خواری سے بچت ہو جاتی ہے۔بعض اوقات تو میں لیپ ٹاپ والا وائی فائی کارڈ ڈس ایبل ہی کر دیتاتھا بس یو ایس بی چلتا تھا۔
 
Top