Toshiba satellite a135-s4527
Operating System
Windows Vista
تقریبا پانچ سال پرانا ہے یہ لیپ ٹاپ
مجھے کچھ کچھ شک تو ہوچلا تھا کہ یہ اسکرین کا مسلہ Toshiba کے ساتھ ہی پیش آتا ہے
میرا لیپ ٹاپ بھی Toshiba Satellite L500 ہے تقریبا دو سال چار مہینے ہونے والے ہیں میرے پاس
ایک سال بعد اسکے ساتھ بھی یہی مسلہ آیا تھا تو وارنٹی میں ہونے کی وجہ سے ویڈیو کارڈ تبدیل ہوا تھا اسکے ٹھیک سال بعد پھر وہی مسلہ ہوا تھا
مگر پھر ایک مانیٹر کے ساتھ لگاکر چلا کر دیکھا تو ٹھیک ہوگیا اور اسکے بعد سے اب تک کوئی مسلہ نہیں ہوا اللہ کا شکر ہے
انٹر نیٹ پر کچھ ترکیبیں بتائیں جاتیں ہیں اس کے لیئے معلوم نہیں کہ وہ آپ کے لیپ ٹاپ پر کارآمد ہونگی یا نہیں
ایک ترکیب بتائیں جاتی ہے کہ آپ لیپ ٹاپ بند کریں پھر اسکی بیٹری نکال لیں اور پھر آن کرنے والے بٹن کو تقریبا ایک سے دو منٹ تک دبا کر رکھیں
اور پھر بیٹری لگا کر چلا کر دیکھیں۔
دوسری ترکیب میری ہے کہ آپ کے لیپ ٹاپ میں VGA پورٹ ہوگی اسکے کے ذریعے آپ مانیٹر کے ساتھ لگا کر چلا کر دیکھیں کچھ دیر کو پھر
وینڈوز اسکرین ترتیبات میں لیپ ٹاپ پر سیٹ کر کے دیکھیں ۔
باقی اللہ خیر کرے آمین ثم آمین۔
نوٹ :- چاہے Toshiba کے ساتھ یہ مسلہ آتا ہےمگر پرفارمنس مین یہ لیپ ٹاپ بہترین ہے ۔ کوئی اس بات سے متفق ہو نہ ہے میں تو یہی کہونگا