شکریہ بلال بھائی میں نے پچھلے ماہ اینٹی وائرس ایکسپائر ہونے کے بعد نیا نہیں انسٹال کیا شاید یہ وجہ بھی ہوسکتی ہےمیرے چھوٹے بھائی کے لیپ ٹاپ کے ساتھ بھی کبھی کبھی ایسا مسئلہ ہو جاتا ہے۔ آن کرو تو سکرین آن نہیں ہوتی لیکن پاور کی لائیٹ آن ہو جاتی ہے۔ پھر ری سیٹ کرنے پر ٹھیک ہو جاتا ہے۔ ایسا کبھی کبھی ہوتا ہے ہر دفعہ نہیں۔
ونڈوز سیون اور Dell کا لیپ ٹاپ ہے۔ پہلے تو میرا خیال تھا کہ شاید ہائبرنیٹ کرنے کی وجہ سے کچھ گڑبڑ ہو رہی ہے کیونکہ اگر شٹ ڈاؤن کیا جائے تو پھر ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، لیکن اب جبکہ کئی لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ آ رہا ہے تو مجھے وائرس کا شک پڑ رہا ہے۔ ویسے اس لیپ ٹاپ میں مائیکروسافٹ سیکیورٹی اسنشئلز انسٹال اور اپڈیٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ سب اچھے کی رپورٹ دے رہا ہے۔
شمشاد کیا کبڑے کا کاروبار کرنا ہے جو پُرانے مال پر نظر ہےآجکل کون سے ہے اور کب بیچنا ہے؟