کشور کمار میرے محبوب قیامت ہوگی

قیصرانی

لائبریرین
میرے محبوب قیامت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی
نام نکلے گا تیرا ہی لب سے
جان جب اس دلِ ناکام سے رخصت ہوگی
میرے محبوب۔۔۔
میرے صنم کے در سے اگر
بادِ صبا ہو تیرا گزر
کہنا ستم گر کچھ ہے خبر
تیرا نام لیا جب تک بھی جیا
اے شمع تیرا پروانہ
جسے اب تک تجھے نفرت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی
میرے محبوب قیامت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی
میرے محبوب۔۔۔
تیری گلی میں آتا صنم
نغمہ وفا کا گاتا صنم
تجھ سے سنانہ جاتا صنم
پھر آج ادھر آیا ہوں مگر
یہ کہنے میں دیوانہ
ختم بس آج یہ وحشت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی
میرے محبوب۔۔۔
میری طرح تو آہیں بھرے
تو بھی کسی سے پیار کرے
اور رہے وہ تجھ سے پرے
تو نے او صنم ڈھائے ہیں ستم
تو یہ تو بھول نہ جانا
کہ نہ تجھ پہ بھی عنایت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی
میرے محبوب قیامت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی
میری نظریں تو گلہ کرتی ہیں
تیرے دل کو بھی صنم تجھ سے شکایت ہوگی
میرے محبوب۔۔۔
 

محمدظہیر

محفلین
سنم نام کے بینڈ نے بھی اس کو گایا ہے، لیکن کشور کی بات ہی کچھ اور ہے. اس گانے کو غالباً شہد (honey) سنگھ نے بھی اپنے انداز میں گایا ہے.
 

صائمہ شاہ

محفلین
میرے محبوب قیامت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی
نام نکلے گا تیرا ہی لب سے
جان جب اس دلِ ناکام سے رخصت ہوگی
میرے محبوب۔۔۔
میرے صنم کے در سے اگر
بادِ صبا ہو تیرا گزر
کہنا ستم گر کچھ ہے خبر
تیرا نام لیا جب تک بھی جیا
اے شمع تیرا پروانہ
جسے اب تک تجھے نفرت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی
میرے محبوب قیامت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی
میرے محبوب۔۔۔
تیری گلی میں آتا صنم
نغمہ وفا کا گاتا صنم
تجھ سے سنانہ جاتا صنم
پھر آج ادھر آیا ہوں مگر
یہ کہنے میں دیوانہ
ختم بس آج یہ وحشت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی
میرے محبوب۔۔۔
میری طرح تو آہیں بھرے
تو بھی کسی سے پیار کرے
اور رہے وہ تجھ سے پرے
تو نے او صنم ڈھائے ہیں ستم
تو یہ تو بھول نہ جانا
کہ نہ تجھ پہ بھی عنایت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی
میرے محبوب قیامت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی
میری نظریں تو گلہ کرتی ہیں
تیرے دل کو بھی صنم تجھ سے شکایت ہوگی
میرے محبوب۔۔۔
اس قیامت کے لیے پہلے محبوب کا ہونا لازم ہے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
کشور کا اوریجنل میرا پسندیدہ ترین گانوں میں سے ایک ہے اور نہ جانے کب سے ہے :)

اور استادوں کے کام کو ہاتھ ڈالنے والا ایک اور استاد :)
 

قیصرانی

لائبریرین
کشور کا اوریجنل میرا پسندیدہ ترین گانوں میں سے ایک ہے اور نہ جانے کب سے ہے :)

اور استادوں کے کام کو ہاتھ ڈالنے والا ایک اور استاد :)
کچھ گانوں میں ایسا ہوتا ہے کہ گائیک کی آواز کے بغیر انسٹرومنٹل زیادہ اچھا لگتا ہے۔ کشور کے ساتھ ایسا نہیں، چاہے انسٹرومنٹل جتنا کمال ہی ہو
 

قیصرانی

لائبریرین
شاعر نے مصرعے میں ”محبوب“ کا سابقہ لگا کر بہت سے لوگوں پر قیامت ڈھا دی ہے، محبوب کا نہ ہونا بھی تو ایک قیامت ہی ہے :)
نہ ہونا ایک قیامت بجا، مگر ہونا تو روز روز حشر برپا کرتا ہوگا۔ آپ تو خیر سے خود شاعر ہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
کچھ گانوں میں ایسا ہوتا ہے کہ گائیک کی آواز کے بغیر انسٹرومنٹل زیادہ اچھا لگتا ہے۔ کشور کے ساتھ ایسا نہیں، چاہے انسٹرومنٹل جتنا کمال ہی ہو
بجا فرمایا آپ نے، لیکن بعض دفعہ وہ بیچارے میوزیشن بھی یاد آ جاتے ہیں جو ان دھنوں کو کمپوز کرتے ہیں، ان کا فن انسٹرومنٹل ہی میں کھلتا ہے ورنہ تو ایک اچھا گلوکار ہر طرح سے گانے پر حاوی ہوتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بجا فرمایا آپ نے، لیکن بعض دفعہ وہ بیچارے میوزیشن بھی یاد آ جاتے ہیں جو ان دھنوں کو کمپوز کرتے ہیں، ان کا فن انسٹرومنٹل ہی میں کھلتا ہے ورنہ تو ایک اچھا گلوکار ہر طرح سے گانے پر حاوی ہوتا ہے۔
بجا فرمایا
جی ہاں،
ع ۔ رنج بھی ایسے اُٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے
اور
ع ۔ نہ ہو مرنا تو جینے کا مزا کیا
وغیرہ وغیرہ
اس تبصرے کی وجہ یہ بات بنی:
مشہور محاوارت کے درست اور سچے مطلب:

1)خود کی جان خطرے میں ڈالنا
=شادی کرنا

2)آ بیل مجھے مار
=بیوی سے پنگا لینا

3)دیوار سے سر ٹکرانا
=بیوی کو کچھ سمجھانا

4)چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات
=بیوی کا مائیکے سے واپس آنا

5)خود کشی کے لیے ابھارنا
=شادی کی رائے دینا

6)دشمنی نبھانا
=دوستوں کی شادی کروانا

7)خود کو اسمارٹ سمجھنا
=شادی نہ کرنا

8 )گناہوں کی سزا ملنا
=شادی شدہ ہوجانا

9)لو میریج کرنا
=خود سے لڑنے کے لیے کوئی لڑاکا ڈھونڈنا

10)زندگی کے مزے لینا
=کنوارے رہنا

11)اوکھلی میں سر دینا
=شادی کے لیے ہاں کہنا

12.)خود کو لٹتے ہوئے دیکھنا
=بیوی کی فرمائشیں پوری کرنا

14)شادی کی تصویریں دیکھنا
=غلطی پر پچھتاوا کرنا

15)بیوی کو گھمانے لے جانا
=اپنے پیر پر کلھاڑی مارنا

16)شادی کے لیے ہاں کرنا
=خود سے جیل جانا

17)شادی کرنا
=بنا جرم کے سزا پانا

18 )بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ
=دوسروں کے دکھ دیکھ کر خوش ہونا

19)سالی آدھی گھر والی
=وہ اسکیم جو دولہے کو بتائی تو جاتی ہے لیکن دی نہیں جاتی....!
منقول
 

محمد وارث

لائبریرین
بجا فرمایا

اس تبصرے کی وجہ یہ بات بنی:
مشہور محاوارت کے درست اور سچے مطلب:

1)خود کی جان خطرے میں ڈالنا
=شادی کرنا

2)آ بیل مجھے مار
=بیوی سے پنگا لینا

3)دیوار سے سر ٹکرانا
=بیوی کو کچھ سمجھانا

4)چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات
=بیوی کا مائیکے سے واپس آنا

5)خود کشی کے لیے ابھارنا
=شادی کی رائے دینا

6)دشمنی نبھانا
=دوستوں کی شادی کروانا

7)خود کو اسمارٹ سمجھنا
=شادی نہ کرنا

8 )گناہوں کی سزا ملنا
=شادی شدہ ہوجانا

9)لو میریج کرنا
=خود سے لڑنے کے لیے کوئی لڑاکا ڈھونڈنا

10)زندگی کے مزے لینا
=کنوارے رہنا

11)اوکھلی میں سر دینا
=شادی کے لیے ہاں کہنا

12.)خود کو لٹتے ہوئے دیکھنا
=بیوی کی فرمائشیں پوری کرنا

14)شادی کی تصویریں دیکھنا
=غلطی پر پچھتاوا کرنا

15)بیوی کو گھمانے لے جانا
=اپنے پیر پر کلھاڑی مارنا

16)شادی کے لیے ہاں کرنا
=خود سے جیل جانا

17)شادی کرنا
=بنا جرم کے سزا پانا

18 )بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ
=دوسروں کے دکھ دیکھ کر خوش ہونا

19)سالی آدھی گھر والی
=وہ اسکیم جو دولہے کو بتائی تو جاتی ہے لیکن دی نہیں جاتی....!
منقول
یہ کچھ اور بات نہیں ہو گئی، تنکا وغیرہ تو میں کہہ نہیں سکتا لیکن آپ تو "محبوب" سے "بیوی " پر اتر آئے۔ ان محاروں سے کس کم بخت کو انکار ہو سکتا ہے:LOL:
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ کچھ اور بات نہیں ہو گئی، تنکا وغیرہ تو میں کہہ نہیں سکتا لیکن آپ تو "محبوب" سے "بیوی " پر اتر آئے۔ ان محاروں سے کس کم بخت کو انکار ہو سکتا ہے:LOL:
آپ کو محبوب کی مثال دیتا تو نتائج و عواقب سوچ لیجیے کہ آپ شدہ شدہ ہیں
 
Top