جاسمن

لائبریرین
اللہ اللہ!!! کتنا پیارا ہے یہ۔۔۔۔۔ اس کے رنگ بہت ہی خوبصورت ہیں۔۔۔۔ جاسمن آپی جب یہ مکمل ہوا پلیز مجھے ضرور دکھائیے گا۔۔۔
سکول میں ہوم اکنامکس کے پراجکٹ کے طور پر اس سٹچ پر کام کیا تھا۔۔۔ مجھے بھی یہ بہت پسند ہے، لیکن میں کڑھائی نہیں کرتی۔
آپ یہ کیا بنا رہی ہیں؟؟؟

سینری بنا رہی ہوں۔ بہت باریک کام ہے۔ میں نے ایسے کئی کپڑے رکھے ہوئے ہیں جو سوراخوں والے ہیں۔ بہت سے خیال ذہن میں ہیں لیکن وہی وقت۔۔۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
سینری بنا رہی ہوں۔ بہت باریک کام ہے۔ میں نے ایسے کئی کپڑے رکھے ہوئے ہیں جو سوراخوں والے ہیں۔ بہت سے خیال ذہن میں ہیں لیکن وہی وقت۔۔۔۔۔
ارے واہ۔۔۔۔ یہ خیال تو مجھے کبھی نہیں آیا کہ سینری بھی بن سکتی۔۔۔۔
اور وقت کا کیا ہے۔۔۔ جس چیز پر اللہ پاک کُن کہہ دیں پھر وقت خود بخود راستہ دے دیتا اسے :)
میں نے بھی ایک پراجکٹ شروع کیا ہوا۔۔۔ لیکن ابھی ڈسکلوز نہیں کر سکتی، اللہ پاک مجھے کامیابی دیں تو ان شاءاللہ شئیر کروں گی :)
 
سیما علی

ماہی بٹیا
بہت ساری دعائیں اللّہ آپکے پراجئکٹ کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واہ ۔۔۔ بہت خوبصورت ما شا اللہ۔
یہ تو ہمارا من پسند موضوع ہے۔۔۔ اپنے ہاتھ سے کام کرنے کا اپنا ہی سواد ہے۔ سواد بولے تو لُطف۔
ہم بھی شئیر کرتے ہیں اپنی ایک آدھ کاریگری۔۔۔ لیکن کسی نئی لڑی میں۔
 
Top