تعارف میرے نام کا مسئلہ ۔

زبیر حسین

محفلین
میرا نام فیصل عظیم میرے جوان ہونے اور شعر و شاعری کے متعلق ہونے تک یہی تھا ۔ اب تک میرے تمام کاغذات پر بھی یہی ہے مگر اردو کی محافل پر اور شاعری سے متعلقہ افراد سے جب بھی اپنا تعارف کرواتا ہوں تو اکثر لوگ شبنم رومانی والے فیصل عظیم سے ملا کر غلطی کرتے ہیں ۔ جبکہ میں ایک تک باز اور وہ ایک اچھے شاعر لہذا یہاں احباب سے گذارش ہے کہ ایک عدد تخلص تجویز کریں جو کہ میں شاعری میں اپنے نام کی دم سے لگا سکوں اس طرح غلطی سے کوئی مجھ تک باز کو ایک شاعر نہ سمجھ لے ۔


شکر گزار

فیصل قریشی


نگرانوں سے گذارش ہے کہ میرا نام تبدیل کر کے اسے فیصل قریشی کر دیں تاکہ سند رہے اور دھوکہ خوری سے دوسروں کو بچایا جا سکے
فیصل بھائی۔
تخلص کے بارے میں تو دیکھیے کہ لوگ کیا رائے دیتے ہیں لیکن آپ کے نام کے بارے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ مجھے تو آپ کے اصل نام سے بڑی انسیت ہوگئی ہے اس لیے آپ اپنے نام میں یہاں تبدیلی نہ کیجئے بلکہ شاعری کے لیے کوئی اچھا سا یا بہت اچھا سا تخلص ڈھونڈ نکالیں
مجھے تو فیصل قریشی میں‌ اجنبیت محسوس ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زبیر
 
فیصل بھائی۔
تخلص کے بارے میں تو دیکھیے کہ لوگ کیا رائے دیتے ہیں لیکن آپ کے نام کے بارے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ مجھے تو آپ کے اصل نام سے بڑی انسیت ہوگئی ہے اس لیے آپ اپنے نام میں یہاں تبدیلی نہ کیجئے بلکہ شاعری کے لیے کوئی اچھا سا یا بہت اچھا سا تخلص ڈھونڈ نکالیں
مجھے تو فیصل قریشی میں‌ اجنبیت محسوس ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زبیر

اب بتائے کوئی ہم کو ہم کہاں جائیں عزیز


جی اب بتائیں میں کیا کروں

آپ کا ڈیٹا بیس اگر اجازت سے تو کیا یہ نام فیصل عظیم فاصل ہو سکتا ہے ۔۔۔؟
 

امکانات

محفلین
سوچ رہا ہوں کہ اب میں بھی نام تبدیل کرلوں کہ لوگ دھوکے میں عبداللطیف ابوشامل (کالم نگار) سمجھنے لگے ہیں۔ کیا کہتے ہیں علمائے کرام؟

بھائی میں نے توبہ کرلی ہے میں آئندہ آپ کو عبدالطیف ابو شامل نہیں سمجھوں گا اگر اب بھی آپ کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو انتظار کریں
 

امکانات

محفلین
علامہ صاحب! کتابوں کی دکان کے ساتھ ساتھ مسائل حل کرنے کی دکان بھی ساتھ رکھتے ہیں آپ؟
علامہ علم کی انتہا کو کہا جاتا ہے زیادہ تشریع کروں گا اپنے منہ میاں مٹھو والی بات ہو جائےگی اللہ جھوٹ نہ بول وائے آسان لفظوں میں علامہ علم کے ہر فن مولا کو کہا جاتا ہے
 

امکانات

محفلین
یہ سارے مسائل علامہ امکانات کے گوش گزار کرتے ہیں کہ کوئی حل نکالیں۔

یہاں علامہ کی فیس کوئی ادا نہیں کرسکے گا اور مفت کی کوئی قدر نہیں ہوتی میں آج کل ایک نیا کالم گھڑنے میں مصروف ہوں اگر کوئی ایسا میسج ہو تو پرائیوٹ کر دیا کریں تاکہ میں برقت جواب دے سکوں مزاح کا لطف بھی دیر سے پھیکا پڑ جاتا ہے
 

امکانات

محفلین
اس بار بدلنے سے پہلے ساتھیوں کو کسی نتیجے پر پہنچنے دیں تاکہ بار بار تبدیل کرنے کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے ۔

فیصل فصیل کیسا رہے گا فصیل تخلص ہو گا اس کا معنی قلعے کی دفاعی دیوار بنتا ہے م مغل کا فاصل بھی درست ہے فیصل احمد فیصل بھی مناسب ہے تخلص اگر نام کے وزن پر ہو اور اس سے ملتا جلتا تلفظ رکھتا ہوبہت بھلا لگتا ہے اس وقت دنیا میں تین ناموں کا رواج زیادہ ہے اج کل عالمی سظج کی دستاویزات مثلا پاسپورٹ وغیرہ میں تین نام پوچھے جاتے ہیں اس کی وجہ ائیر پورٹوں پر لگے خفیہ جاسوسی نظام میں‌ ملتے جلتے ناموں‌ سے کسی کو تکلیف سے بچانا ہوتا ہے
 
بہت اچھا خیال ہے مگر اب شاید بہت دیر ہو چکی ہے ۔

صرف فیصل کیسا رہے گا ۔ تین تین نام تنگ ہونے کی حد تک طویل ہو جاتے ہیں اور میرے نام کا تلفظ ایک فلو میں نہیں ہے لہذا یا تو یہ اکیلا ہو یا پھر متماثل
 
سلمان جازب کا دھاگہ دیکھ کر یاد آگیا کہ میں نے بھی نام تبدیل کرنا تھا لہذا اب فیصل عظیم فیصل کر دیجئے ۔ میرے خیال میں یہی درست ہے
 

شمشاد

لائبریرین
سلمان جازب کا دھاگہ دیکھ کر یاد آگیا کہ میں نے بھی نام تبدیل کرنا تھا لہذا اب فیصل عظیم فیصل کر دیجئے ۔ میرے خیال میں یہی درست ہے

فیصل قریشی خاصا معروف ہو گیا تھا۔ بہرحال آپ کی مرضی۔ ابھی تبدیل کیئے دیتے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
لو جی یہ نام بدلنے کی بھی خوب بدعت ہوئی سلیمان میاں کہ وجہ سے ۔
میں سوچ رہا ہوں اپنا نام بھی بد ل ہی لوں، ۔۔ ناطقہ کیسا نام ہے ؟؟ شمشاد صاحب
 
Top