میرے ناپسندیدہ محفلین!

عثمان

محفلین
جو ہر مراسلے کو زبردست ریٹنگ دیتے ہیں۔
جو کسی دوسرے سے مخاطب مراسلے کو دوستانہ کی ریٹنگ سے نوازتے ہیں۔
جو بہت پرانے مراسلوں کے جواب دیتے ہیں۔
جو بیک وقت ایک سے زائد سٹیٹس اپ ڈیٹس شائع کرتے ہیں۔
جو سنگ میل عبور ہونے سے قبل ہی تہنیتی دھاگہ کھولتے ہیں۔
جو ملاقات کے دھاگوں میں کوتاہی برتتے ہیں۔
جو محفل کی بارہ دری میں نہیں آتے۔
جو مجھے صاحب کہتے ہیں۔
جو اوتار نہیں لگاتے۔
جو الفاظ رنگتے ہیں۔
جو ایک سے زائد سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔
جو نکتہ کو نقطہ لکھتے ہیں۔
جو مکالمہ کو مباحثہ سمجھتے ہیں۔
جو ربط عبارت کے بغیر ہی شائع کرتے ہیں۔
جو سرگوشیوں میں سنجیدہ باتیں کہتے ہیں۔
جو ہر وقت دوستانہ رویہ رکھتے ہیں۔
جو بلاضرورت معذرتیں پیش کرتے ہیں۔
جو تصویر کا کیپشن تصویر سے پہلے لگاتے ہیں۔
جو عنوان کے اختتام پر ختمہ لگاتے ہیں۔
جو فقرے کے اختتام پر ختمہ نہیں لگاتے۔
 
عثمان

محفلین
یہ تذکرہ محض ان محفلین کا ہے جو ناپسندیدہ ہیں۔
زہر لگنے والے محفلین کا تذکرہ الگ سے کیا جائے گا۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
جو ہر مراسلے کو زبردست ریٹنگ دیتے ہیں۔
جو کسی دوسرے سے مخاطب مراسلے کو دوستانہ کی ریٹنگ سے نوازتے ہیں۔
جو بہت پرانے مراسلوں کے جواب دیتے ہیں۔
جو بیک وقت ایک سے زائد سٹیٹس اپ ڈیٹس شائع کرتے ہیں۔
جو سنگ میل عبور ہونے سے قبل ہی تہنیتی دھاگہ کھولتے ہیں۔
جو ملاقات کے دھاگوں میں کوتاہی برتتے ہیں۔
جو محفل کی بارہ دری میں نہیں آتے۔
جو مجھے صاحب کہتے ہیں۔
جو اوتار نہیں لگاتے۔
جو الفاظ رنگتے ہیں۔
جو ایک سے زائد سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔
جو نکتہ کو نقطہ لکھتے ہیں۔
جو مکالمہ کو مباحثہ سمجھتے ہیں۔
جو ربط عبارت کے بغیر ہی شائع کرتے ہیں۔
جو سرگوشیوں میں سنجیدہ باتیں کہتے ہیں۔
جو ہر وقت دوستانہ رویہ رکھتے ہیں۔
جو بلاضرورت معذرتیں پیش کرتے ہیں۔
جو تصویر کا کیپشن تصویر سے پہلے لگاتے ہیں۔
جو عنوان کے اختتام پر ختمہ لگاتے ہیں۔
جو فقرے کے اختتام پر ختمہ نہیں لگاتے۔
ویسے اس حساب سے آپ کے پسندیدہ محفلین تو ایک ہاتھ بلکہ ایک دو انگلیوں کی پوروں سے بھی پہلے ختم ہو جاتے ہونگے ۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
آپ کتنی چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگوں کو ناپسندیدہ قرار دے دیتے ہیں۔ ہمیں تعجب ہوا۔ :)

ویسے اس حساب سے آپ کے پسندیدہ محفلین تو ایک ہاتھ بلکہ ایک دو انگلیوں کی پوروں سے بھی پہلے ختم ہو جاتے ہونگے ۔ :)
دی گئی معلومات کے مطابق تو لگتا ہے کہ عثمان بھائی کے پسندیدہ محفلین وہ ہیں جو اکاؤنٹ بنا کر کبھی لاگ ان ہی نہیں ہوئے۔ :)
 
Top