میرے والد صاحب کے لیے صحتِ کاملہِ کے لیے دعا کی درخواست

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میرے والد صاحب کی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ میں نے فون کیا تھا والد صاحب کو لیکن انھوں نے کچھ نہیں بتایا۔ بھائی نے بتایا تھا ان کے پیٹ میں درد ہو رہا تھا۔ جس کی وجہ سے انھوں نے ڈاکٹر کو چیک کروایا، ڈاکٹر نے کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ گردے کا درد ہے۔ لیکن زیادہ درد نہیں ہے۔ چار دن کی دوائی دی ہے ڈاکٹر صاحب نے۔ لیکن مجھے چھوٹا بھائی بتا رہا تھا کہ شوگر لو ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ میرے والد صاحب کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے آمین آپ بھی دعا کریں
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ‌اللہ وبرکاتہ!
اللہ رب العزت آپ کے والد کو شفاء دیں گے فکر مند نہ ہوں بیماری اور تکلیف عارضی ہے
ان مع العسر یسرا
ہر تنگی کے بعد آسانی ہے۔
ہمارے رب خرم بھائی کے والد محترم کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما۔ ان کے گناہوں کو معاف فرما۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ‌اللہ وبرکاتہ!
اللہ رب العزت آپ کے والد کو شفاء دیں گے فکر مند نہ ہوں بیماری اور تکلیف عارضی ہے
ان مع العسر یسرا
ہر تنگی کے بعد آسانی ہے۔
ہمارے رب خرم بھائی کے والد محترم کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما۔ ان کے گناہوں کو معاف فرما۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ رحمن و رحیم سے دعا ہے کہ آپ کے والد کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
آپ بھی پریشان نہ ہوں اور اللہ سے دعا کیا کریں۔
 

فاتح

لائبریرین
وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ (الشعراء 80)
ترجمہ: اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی ہے جو مجھے شفا دیتا ہے۔

اللہ تعالیٰ انہیں شفائے عاجلہ و کاملہ عطا فرمائے۔ آمین!
 
Top