تاسف میرے والد مرحوم کے لیے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرذوق احمد

محفلین
میں نے یہ نیا دھاگہ اس لیے کھولا ہے کہ تمام ممبران کی اس پر نظر پڑے ۔مجھے کچھ دوستوں نے کہا تھا کہ سپارے پڑھنے ہیں تو ہم اپنے گھروں میں ہی پڑھ لیتے ہیں ،
تومیں نے گھر سے پتا کیا تھا تو میری باجی نے یہ کہا کہ سارے سپارے پڑھنے ہیں تو اب مجھے یہ مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ لوگوں کو سپارے کیسے تقسیم کروں ۔تو اس کا حل یہ ہے کہ سب جو ممبر سپارہ پڑھنا چاہتے ہیں اپنے نام دے دیں اور میں پھر سب کو ذپ کر دونگا گا لیکن پلیز نام جلدی دیں تاکہ یکم سے پانچ تاریخ‌تک سپارے مکمل ہو سکے ، اگر آپ میں سے کسی کے پاس صحیح‌مشورہ ہے تو مجھے وہ بتا دیں ۔لیکن میں چاہتا ہوں کہ کام جلدازجلد ہو
 

شمشاد

لائبریرین
ذ پ نہیں کرنے، ادھر ہی لکھ دو تا کہ سب اراکین کو پتہ چلتا رہے۔

پہلے پانچ میرا ذمہ
 

قیصرانی

لائبریرین
فرزوق بھائی، جتنا ہو سکے گا میں بھی پڑھ دوں گا۔ ویسے کیا میں‌ آخری پانچ اپنے ذمے لے سکتا ہوں؟ زیادہ ہو سکے تو زیادہ بھی۔ 5-1جولائی تک؟
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
اب تک کی تقسیم کچھ یوں ہے :

1 شمشاد
2 شمشاد
3 شمشاد
4 شمشاد
5 شمشاد
6 فریب
7 فریب
8 فریب
9 راجہ فار حریت
10 راجہ فار حریت
11 راجہ فار حریت
12 راجہ فار حریت
13 راجہ فار حریت
14 باجو
15 باجو
16 باجو
17 جویریہ
18 جویریہ
19 جویریہ
20 جویریہ
21
22
23
24
25
26 قیصرانی
27 قیصرانی
28 قیصرانی
29 قیصرانی
30 قیصرانی
باقی 17 سے 25 تک سیپارے بچتے ہیں، اراکین اپنی ذمہ داری بتائیں اور جو رکن پڑھ لے وہ بتا بھی دے۔

اللہ رب العزت سب کو اچھا بدلہ دے۔ آمین۔
 

فرذوق احمد

محفلین
ماشاءاللہ شمشاد بھائی یہ ترتیبھ دے کر بہت اچھا کیا آپ نے ایسے سب کو آسانی رہے گی

اور ابھی تک اس دھاگے میں آپی جیہ آپی ماوراء اور آپی سیدہ نہیں آئی
 

قیصرانی

لائبریرین
17 سے 25 بھی مجھے دے دیں۔ میں‌ پاکستان اپنے گھر والوں سے کہ دیتا ہوں۔ ہو جائیں گے۔ یعنی 17 سے 30 تک۔ اگر کوئی اور دوست ثوابٍ دارین حاصل کرنا چاہیں، تو میں‌ ان کے لیے ایثار کر لوں گا۔
فرزوق بھائی، یکم سے 5 جولائی تک ہو جانے چاہیئں ناں؟
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں 30 سیپاروں کی تقسیم مکمل ہوئی، اب عرض ہے کہ جیسے جیسے پڑھتے جائیں، بتاتے جائیں۔
اللہ تعالٰی آپ سبکو اس کا بہتر بدلہ دے۔ آمین۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چھوٹے بھائی

آپ اپنے والد کا مکمل نام ولدیت کے ساتھ (یعنی اپنے دادا کا نام) بتا دیں ۔ میں یہاں دیر سے پہنچی ہوں اس لئے ایک اور مکمل دورہ ختم القرآن ہم گھر والوں کی جانب سے بھی شامل کر لیں ۔
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
بہت بہت شکریہ آپ سب دوستوں بہنوں کا

اور میں سب کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں کہ ہو سکتا ہے کہ 3 تاریخ کے بعد میں نیٹ پر کم ہی آؤں تو آپ میں نے ایک بندہ مجھے ان سارے سپاروں کے متعلق آ گاہی دے فون پر

-----------
اور آپ شگفتہ میرے ابو کا نام غلام مصطفٰے سیٰف
اور ولدیت ہے فصل احمد
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top