میرے کالم کا کوئی نام تجویز کرنے میں میری مدد کریں

اصلاحی صاحب اس انتخابی عمل کے نتائج کا اعلان آپ ہی کو کرنا ہے ،اگر آپ ہمارے لیے وقت نکال پائیں ،اگر ہاں ،تو کل کی دعوت پکی ہے لیکن محفل کے دوستوں سے یہ اجازت ضرور لے لیں کہ آپ سب کی طرف سے نمائندگی کرہے ہیں ۔
 
میں نے اپنے کالم کا نام رکھنے کے لیے کل محفل کے دوستوں سے مشورہ طلب کیا تھا ۔ دوستوں نے کافی دل چسپی دکھائی کافی نام موصول ہوا ہے ۔ طے شدہ اعلان کے مطابق اب نام رکھنے کا عمل ہو نا ہے لیکن اصلاحی صاحب ےتشریف نہیں لائے ہیں ، آجکل نہ جانے کہاں سے انہیں کسی "غزل" نے اپنے دام میں گرفتار کر لیا ہے غزل پر گزل کہے جا رہے ہیں ۔ جلد ہی کار روائی مکمل ہونے کی اطلاع دے دی جائے گی ۔
 
جی صاحب میں حاضر ہوں فرمائیے کیا خدمت کی جائے آپ کی ،پارٹی ملے گی پہلے یہ بتائیے پھر ایک اچھے سے نام کا انتخاب کرتاہوں جسے آپ بھی یقینا پسند کریں گے ۔
 
جی صاحب میں حاضر ہوں فرمائیے کیا خدمت کی جائے آپ کی ،پارٹی ملے گی پہلے یہ بتائیے پھر ایک اچھے سے نام کا انتخاب کرتاہوں جسے آپ بھی یقینا پسند کریں گے ۔
تو صاحب نام بتائیں ،پارٹی پکی ہے ، کیا پسند کریں گے ؟ ٹھنڈا ،گرم ،چکن افرا تفری یا اور کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بازیافت ،بست وکساد،دروبست
مجھے اچھے لگے۔۔۔
لیکن اگر مجھ سے ان تینوں میں کون زیادہ بہتر لگا یہ پوچھیئے گا تو کہوں گا
بازیافت:
کہ آپ تو بازیافت ہی کرتے ہیں۔ :)
 
بازیافت ،بست وکساد،دروبست
مجھے اچھے لگے۔۔۔
لیکن اگر مجھ سے ان تینوں میں کون زیادہ بہتر لگا یہ پوچھیئے گا تو کہوں گا
بازیافت:
کہ آپ تو بازیافت ہی کرتے ہیں۔ :)
شکریہ اصلاحی صاحب ، اب آج سے ہمارے کالم کا نام مستقل طور پر"بازیافت"ہی ہوگا ، ساتھ ہی محفل کے ان سبھی دوستوں کا بھی بے حدممنون و مشکور ہوں جنہوں نے اس مشکل ترین انتخابی عمل میں ہماری مدد کی ،اپنے قیمتی مشوروں سے نواز کم ازکم آدھا درجن نام سجھائے ،بعد میں اصلاحی صاحب نے "بازیافت " پر اپنی مہر ثبت کر دی ،اس طرح ہمارے بے نامی کالم کو ایک عدد نام میسر آیا ،اور ہم اپنے کالم کا نام بازیافت کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اب اگر اصلاحی صاحب چکن افراتفری کا مزہ لینا چاہتے ہیں ، تو جلد تشریف لے آئیں ورنہ پھر نہ کہیں گے کہ اشرف بھائی نے بلایا نہیں ،ویسے آنجناب آجکل غزل پر غزل کہنے میں مصروف پتہ نہیں انہیں وقت ملے یا نہ ملے ،اس کے علاوہ فعولن نام کے ایک دھاگے میں بھی کافی الجھے ہوئے ہیں ،ہم نے تو مدعو کیا ہے اب آنا نہ آنا ان کی مرضی ،آپ سب گواہ رہیے گا ۔ شکریہ
 
Top