ابن آدم
محفلین
الحمد الله
جب سے اس فورم کو جوائن کیا ہے بہت سے کرم فرماؤں کو پایا جو میرے ہر مراسلے پر آ کر اپنے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہیں. (ناپسندیدگی کا اظہار بھی نیک جذبہ ہی ہے کہ آپ دوسرے کو بتا رہے ہیں کہ آپ کی بات سے دکھی ہوا مطلب کہ میری بات آپ کے لئے اہمیت رکھتی تھی) بہت سے احباب اپنے مراسلوں میں مجھے ٹیگ کرتے ہیں.
کام کی مصروفیت کی وجہ سے میں صرف اس فورم اور ٹویٹر کے ذریعہ ہی دنیا کے حال سے باخبر رہتا ہوں. تو بہت سی جگہوں پر بحث برائے بحث سے بچنے کے لئے اس میں الجھتا نہیں اور ٹیگ کا جواب دینے سے گریز کرتا ہوں، کیونکہ بحث برائے بحث اکثر اوقات نفس کی تسکین کے لئے ہی ہوتی ہے حقائق اور سچ جاننے اور ماننے کے لئے نہیں. انسان اپنے نظریات خود کے غور و فکر اور تنہائی کے لمحات میں بدلتا ہے.
مزید یہ کہ ہر انسان اپنے عقائد، نظریات اور خیالات کا خود ذمہ دار ہے تو اس لئے مجھے کبھی دوسروں کے نظریات بدلنے کا شوق نہیں.
میں آپ لوگوں کا ایک دفعہ پھر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ میرے مراسلوں کو اپنا قیمتی وقت دیتے ہیں.
الله آپ سب کو شاد و آباد رکھے. امین