محمد حسن شہزادہ
محفلین
محفل میں میاں بیوی لطائف دیکھ اور پڑھنے کے بعد مجھ کو خیال آیا کہ کنواروں کے لیے اس محفل میں کچھ نہیں اگر ہے تو مجھ کو معلوم نہیں۔ اس لیے اس لڑی کو شروع کرنے جارہا ہوں جس کنوارگی کے فوائد اور لطائف اپ کو دیکھنے اور پڑھنے کو ملیں گے اب جس کو جب کبھی بھی محفل میں کہیں بھی کوئی کنوارا انسان نظر آئے تو اس کو اس لڑی کا راستہ دیکھا دیا جائے تاکہ وہ اپنی اصل زندگی کا بھرپور مزہ لے سکے البتہ شادی شدہ حضرات اس لڑی میں آ کر بلکل اسی طرح اپنی یادوں کو تازہ کو سکتے ہیں جس طرح پہلے دور میں لوگ البمز دیکھ کر کرتے تھے اور کہتے تھے کاش آج ہم بھی کنوارے ہوتے۔ تو سب سے پہلے میں شروعات کرتا ہوں۔
کنوارگی کے فوائد
کنوارے پن کی بیماری کے بے شمار فوائد ہیں جن میں چند درج ذیل ہیں۔
1:- آپ بالکل آزاد پرندے کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں۔
2:- بلاجھجک ٹی وی پر اپنی مرضی کا پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔
3:- اپنے پیسے آپ کھلے عام چارپائی پر رکھ سکتے ہیں۔
4:- اپنی مرضی کے مطابق جس وقت سونا چاہیں سو سکتے ہیں۔
5:- جمعہ جمعہ پارکوں کی سیر بھی نہیں کرنی پڑتی ۔
6:- آپ کے بال کالے رہتے ہیں۔
7:- آپ کا دماغ کچہ ہوتا ہے جو کوئی کھاتا نہیں۔
8:- آپ بیک وقت چار محبوبائیں رکھ سکتے ہیں ۔
9:- آپ ہر بات پر "جی" "جی" کرنے کے غلام نہیں ہوتے ۔
10:- نا پسند کھانے کی جھوٹی تعریف نہیں کرنی پڑتی ۔
11:- آپ کی نظر تیز رہتی ہے۔
12:- آپ ہر وقت ہنستے ہوئے رہتے ہیں۔
ہشاش بشاش چہرے سے آپ کی صحت میں بگاڑ پیدا نہیں ہوتا ۔
13:- روز روز بیوٹی پارلرز پر جانے کی زحمت نہیں ہوتی ۔
14:- بازار جا کر کسی سے پوچھنے کی زحمت نہیں پڑتی جو خرید لو۔
15 :- بات بات پر طعنے نہیں سننے
پڑتے ۔
16:- ہر ہفتے ساس سسر کے دیدار بھی نہیں کرنے پڑتے ۔
17 :- لڑائی جیسے فعل سے دور رہتے ہیں۔
18:- ناخن سرخ رہتے ہیں۔
19 :- آپ کے مزاج میں ٹھنڈک پائی جاتی ہے۔
20:- حکیمی ادویات سے دور رہتے ہیں۔
21:- کپڑوں کے دس جوڑے رکھ سکتے ہیں۔
22:- کمیٹی ڈالنے کے بعد آپ کو اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ نکلنے کے بعد پرانے زیورات کو تڑوا کر نئے بنوا کر دوں گا ۔
23:- سائیکل سواری سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
24:- دس بارہ دن بعد نہائیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔
25:- صبح سویرے اُٹھ کر چائے پکانے کی زحمت نہیں کرنی پڑتی۔
26:- گھر کے افراد کے کپڑے استری کرنے جیسے عذاب سے محفوظ رہتے ہیں ۔
بلکہ آپ کے کپڑے استری کیئے جاتے ہیں۔
27:- موبائل کی گیلری پر لاک لگانے کی زحمت بہت کم آتی ہے۔
28 :- واشنگ مشین خراب ہونے پر یہ باتیں آپ کے کانوں کو نہیں سننی پڑتیں
"جب تک مشین ٹھیک نہیں ہوگی تب تک میں بھی کپڑے نہیں دھوؤں گی لہذا اپنے کپڑے خود دھونا ".
29 :- آپ کی اشیاء کی چھان بین کوئی نہیں کرسکتا۔
30:- جوان لگنے کے لیئے کلف نہیں لگانی پڑتی ۔
31:- "بڈھے ہوگئے ہو " یہ الفاظ آپ کو کوئی نہیں کہہ سکتا ۔
32:- مہینے کی پندرہ تاریخ کے بعد ادھار نہیں مانگنا پڑتا ۔
33:- بادام ،اخروٹ،سیب ،پستہ وغیرہ جیسی خوارک پورا مہینہ کھا سکتے ہیں۔
34:- دفتر سے گھر واپس آنے پر ساس بہو کے ڈرامے نہیں دیکھنے پڑتے ۔
35:- آپ غیبت سننے سے محفوظ رہتے ہیں۔
36:- آپ کو الگ گھر نہیں لینا پڑتا ۔ جس گھر میں والدین ،بھائی بہن رہتے ہیں اسی میں آپ بھی رہتے ہیں۔
37:- کسی کے "سر" کی جوئیں نہیں نکالنی پڑتیں۔
38:- سسرالیوں کی تعریفیں نہیں سننا پڑتیں ۔
39:- بیلن سے سر پھٹنے کا خطرہ بھی نہیں ہوتا ۔
40:- لنڈے کے مال کو شاپنگ سینٹر کا مال نہیں کہنا پڑتا ۔
41:- ذہنی ٹینشن سے محفوظ رہتے ہیں۔
42:- پیروں اور تعویذ گنڈوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
43:- آپ کی تنخواہ سے بچوں کے پاپڑوں والے ہزار روپے محفوظ رہیں گے۔
44:- آپ کو ہر وقت ہنسنے والا تھوبڑا بنانے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔
جب چاہیں بینگن کی طرح منہ بنا لیں ۔
45:- آپ کے جوڑوں میں درد نا ہوگا ۔
46:- سونے کے لیئے ڈبل بیڈ خریدنے کی ضرورت نہیں چاہیں تو ٹوٹی چارپائی یا زمین پر سو سکتے ہیں۔
47:- کنوارگی میں کسی بچے کے رونے دھونے سے محفوظ رہتے ہیں۔
48:- ڈسپرین اور ڈائی جیکس سے محفوظ رہتے ہیں۔
49:- آپ کسی بھی لڑکی کے حسن کی تعریف کرسکتے ہیں۔
50:- خراٹے آتے ہیں تو پھر بھی آپ کو کمرے سے باہر نکالنے کی جرت کوئی نہیں کرسکتا ۔
باقی اگر کوئی فایدہ رہ گیا ہو تو ضرور آگاہ کیجئے گا۔