میرے کچن سے کچھ کھو گیا ہے

طالوت

محفلین
پاکستان میں جو بھی کھانا ہو گھر کا پکا کھائیں یا کسی شہرت کے حامل پکوان خانے سے۔
باقی یہ "فاسٹ فوڈ" یا "جنک فوڈ" تو نری بیماری ہے ۔ مگر مصیبت یہاں اس سے بچنا بہت مشکل ہے۔

کسی پودے کے پھولوں کا سالن بھی بنایا جاتا ہے ، پنجابی میں شاید اسے سونجنا یاسواجنا وغیرہ کہتے ہیں ، کیا کوئی جانتا ہے اس بارے میں؟
 

شہبازخان

محفلین
بھائی آپ نے صحیح کہا اُسے کچنار کہتے ہیں۔ کچنار دہی میں پکائے جاتے ہیں اور یہ بیت مزے کے ہوتے ہیں ۔ ہمارے پشاور میں اسے کچنار کہتے ہیں ۔ سبز کلیاں
ہوتی ہیں- ٹیسٹ میں انڈے کی طرح ۔ کچنار کا سالن ساتھ میں پُھلکیاں بہت مزے کا کمبینیشن ہے ۔۔۔۔ مزے کا ٹیسٹ
 

شہبازخان

محفلین
kachnar_kali_recipe_866530592.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
چنگیر ہوتی ہے عسکری بھائی

بھے اس وقت بھی میرے کچن میں موجود ہیں۔ اگر آمد ہو جائے تو بسم اللہ

کچنار اور سوہانجنا، دونوں ہی پھول ہوتے ہیں :) اور دونوں ہی لاجواب :)
 

عسکری

معطل
ویسے مجھے اب سکون ہے میں گیا تھا پاکستانی علاقے ابھی کھانا کھایا چکن فرائیڈ رائس - کلفی کھائی -پاکستانی گاجریں لیں - چاٹ مصالحہ لیا - جاپانی پھل لیا ۔ اور ابھی واپس آ گیا :whistle:
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے میرے پاس ہرے چنے بھی موجود ہیں، جنہیں ہم سرائیکی میں ڈڈے کہتے ہیں :) اگر موڈ ہو تو حاضر کروں؟
 

عسکری

معطل
ویسے میرے پاس ہرے چنے بھی موجود ہیں، جنہیں ہم سرائیکی میں ڈڈے کہتے ہیں :) اگر موڈ ہو تو حاضر کروں؟
اور کیا کیا ہے ایک ہی بار بتا دیں :chatterbox: ہمارے ایک دوست کا نام ہم نے ڈڈا رکھا ہوا ہے ابھی تک سارا شہر اسے اس نام سے پکارتا ہے :laugh:
 
Top