"دیکھنا تقریر کی لذت "اسامہ نے کہا۔یہ بہت عمدہ انداز میں عاطف بھائی نے فرقت کی رات نکلنے والے آنسو کی لذت کو پیش کیا ہے ، یہ الگ بات ہے کہ انھوں نے ظرف کو مظروف کی صفت عطا کرکے ہجرت اور جدائی کی سنگینی کا بھی احساس دلانے کی کوشش کی ہے۔
"دیکھنا تقریر کی لذت "اسامہ نے کہا۔
بہت آداب ۔جناب ہم آپ کیے سامنے زانوئے تلمذ طے ایسے ہی تو کرنے نہیں بیٹھ گئے۔ یہاں ہجراں کی جگہ مہجورکا مفعول لا کر لذت کو مزید ہمہ گیر کر نے کی کوشش اور اس کے بیان کےعجز کو مضمون کرنا مقصود تھا۔
عظیم بھائی دوستی کا ہاتھ بڑھا کر معافی چاہتا ہوں اورسمجھانا کی بات نہیں تھی دراصل میں نے تو اشارہ کیا تھا کہ یہاں انداز بیاں پرانا ہے۔اور یہ وضاحت ہی کی غرض سے کیا گیا تھا۔آپ تو میرے بہت اچھے دوست ہیں ۔شاباش اب بدّی کا مطلب پوچھے بغیر بدّی ہو جائیں۔بہت خوب - عاطف بهائی مجهے سمجهانا گوارا نہیں کیا آپ سے کٹی ہو گئی - میں جب بڑا ہو جاوں گا نا- تو آپ کو بهی ایک ایک لفظ کی تشریح دریافت کرنا ہوگی
عظیم بھائی دوستی کا ہاتھ بڑھا کر معافی چاہتا ہوں اورسمجھانا کی بات نہیں تھی دراصل میں نے تو اشارہ کیا تھا کہ یہاں انداز بیاں پرانا ہے۔اور یہ وضاحت ہی کی غرض سے کیا گیا تھا۔آپ تو میرے بہت اچھے دوست ہیں ۔شاباش اب بدّی کا مطلب پوچھے بغیر بدّی ہو جائیں۔
یاد رہے حدیث کی رو سے تیسرے دن کے بعد آپ پر کٹی ناجائز ہوجائے گی ۔ہم دعاگو و منتظر ہیں آپ کے لیے ۔ خیر سگالی کے ساتھ۔کٹی ہے بهائی - اب ایک دو دن تو رہے گی
یاد رہے حدیث کی رو سے تیسرے دن کے بعد آپ پر کٹی ناجائز ہوجائے گی ۔ہم دعاگو و منتظر ہیں آپ کے لیے ۔ خیر سگالی کے ساتھ۔
زنقص ِتشنہ لبی داں بعقل ِ خویش منازنازاں ہے سرابوں کا طلسمات سمجھ کر!
ناداں ہے ابھی تو ! کہ تجھے پیاس نہیں ہے
زنقص ِتشنہ لبی داں بعقل ِ خویش مناز
دلت فریب گر از جلوہ ءِ سراب نخورد
عرفی شیرازی
بھئی کیوں ؟سید عاطف علی بهائی ہماری دوستی زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی - پوچهئے کیوں ؟
زیادہ چالاکی ہم بھی نہ دکھانے دیں گے آپ کو ۔بس اب دو دن باقی ہیں ۔اور ہا ں جتنی جلد غصہ تھوک دیں اتنا اچھا۔وہ اس لئے جناب ! کہ میں تو انجان ہوتے ہوئے بهی آپ کی اس کاوش پر اپنی دوستی کا حق ادا کر گیا جو من میں آئی وہ کہہ ڈالی اور آپ جانتے ہوئے بهی خاموش بیٹهے ہیں - یہ کہاں کی دوستی ہے صاحب ؟ آج پهر کٹی اب تین دن اور ہیں میرے پاس --