میرے گھر لگے پپیتے کو بچانے میں میری مدد کیجیئے۔۔۔۔۔!

Muhammad Qader Ali

محفلین
جی ایک ہی درخت ہے اور میں تو اس گھر میں حال میں ہی منتقل ہوا ہوں اس لیے تفصیل نہیں پتہ مگر یہ اسکا پہلا پھل ہی ہے اور میرے انگلینڈ پلٹ ہمسائے کے بقول اس کے لیے کسی نر کی ضرورت نہیں ہوتی اور اگر بہت ضروری ہو تو کجھور کے گوشوں کی طرح اس پر کسی خاص قسم کے پوڈر کا چھڑکاو کیا جائے تو کام چل جاتا ہے، مگروہ بھی تب جب پھول، پھول رہتے ہوئے ہی گھر جائیں اور نیچے پھل نمودار نہ ہو۔۔۔ ۔۔! واللہ اعلم​
جی بالکل وہ پاؤڈر نر درخت کے پھولوں سے ہی لیا یا تیار کیا جاتا ہے یہ بات تو حدیث میں بھی موجود ہے
 

S. H. Naqvi

محفلین
تمام دوست احباب کے قیمتی، رنگین و سنگین مشوروں کا شکریہ۔ محمد قادر علی صاحب شکریہ اگر وہ حدیث بھی کوٹ کر دیں تو معلومات میں اضافہ ہو جائے گا۔
 
Top