میرے Lenovo لیپ ٹاپ میں مسئلہ

زبیر حسین

محفلین
معذرت میری ابھی صبح ہوئی آفس کے لئے نکل رہا ہوں۔
آپ ایک کام کیجئے ۔
http://www.linuxmint.com/download.php اس لنک سے لینکس منٹ کی xface 32 bit ڈسٹرو ڈاؤن لوڈ کر کے اسی طرح لائیو یو ایس بی بنا کر چلائیے انسٹال مت کیجئے۔
گارنٹی ہے کہ یہ ڈسٹرو فاسٹ چلے گی۔
 
زبیر حسین

محفلین
میں لینکس ڈاونلوڈ کرنا چاہ رہی تھی لیکن غلطی سے یو بنٹو ڈاونلوڈ ہوگیا ۔ جو ISO ایکسٹینشن میں ہے ۔ کیا یہ لیکنس ہے ۔ کیا یہ میں USB سے انسٹال کر سکتی ہوں ۔
جی ہاں یہ بھی لینکس کی ہی ایک ڈسڑو ہے۔
لینکس کی ساری ڈسٹروز کے بارے میں جاننے کے لئے http://distrowatch.com/ چیک کیجئے۔
 
سید ذیشان

محفلین
2mnky7s.jpg

اب بلیک سکرین پر ایک چھوٹا سا نقطہ بلینکنگ کر رہاہے اور آپریٹنگ سسٹم لوڈنہیں ہورہا

اس والے ایرر سے تو میری بات کو تقویت ملتی ہے کہ ہارڈ ڈسک میں کوئی مسئلہ ہے۔
 
arifkarim

معطل
میرے لیپ ٹاپ میں یہ مسئلہ ہے ، جب میں کوئی بھی ونڈو انسٹال کرنا چاہوں ، تو 24گھنٹے لیتی ہے انسٹال ہونے میں ۔ انسٹال ہونے کے بعد ونڈو لوڈ ہونے میں 30 منٹس سے 45 منٹس لیتی ہے ۔
براہ مہربانی میری مدد کریں
اپنے ہارڈ ڈرائیو کو فارمیٹ بھی کیاہے ۔ پارٹیشن بھی دوبارہ سےکیے ہیں ۔ RAM بھی تبدیل کیےہیں
آپکی ہارڈڈسک پرانی ہو چکی ہے۔ اسکو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ سمپل
 
آپ کی ہارڈ ڈسک میں مسئلہ ہے۔ اسے تبدیل کر دیں اور صرف دو پارٹیشنز بنا لیں آدھے آدھے سائز کی یعنی اگر 500 کی ہے تو 250، 250 جی بی کی دو پارٹیشنز بنالیں اور ونڈوز 7 انسٹال کریں وسٹا سے پرہیز کریں انشآللہ کمپوٹر ٹھیک ہو جائے گا۔ اسکے بعد میرے لئے دعا کریں :)
 
عائشہ خٹک

محفلین
ونڈوکے بنسبت لینکس جلدی انسٹال ہو گیا لیکن اسمیں یہ فیٹل ایرر آگیا ۔ اگر ہارڈ ڈسک میں مسہئلہ ہےتو لینکس انسٹال جلدی ہو جاتا ہے ۔اور ونڈوس پورا دن لیتا ہے
 
arifkarim

معطل
ونڈوکے بنسبت لینکس جلدی انسٹال ہو گیا لیکن اسمیں یہ فیٹل ایرر آگیا ۔ اگر ہارڈ ڈسک میں مسہئلہ ہےتو لینکس انسٹال جلدی ہو جاتا ہے ۔اور ونڈوس پورا دن لیتا ہے
فیٹل ایرر تب ہی آتا ہے جب ہارڈڈسک یا ہارڈ ویئر میں کوئی مسئلہ ہو۔
 
عائشہ خٹک

محفلین
میرے پاس دوسرا ہارڈ درائیو ہے ۔ 160 جی بی کا ،اسکےسیٹ اپ پر پاسورڈ لگا ہوا ہے ۔ کیا اسکے ریموو کرانے کا کوئی چانس ہے؟
یعنی سٹارٹ اپ پاسورڈ
 
سعادت

تکنیکی معاون
35 منٹس کے بعدجب ہارڈ وئیر کنفیگریشن ہو رہی تھی تو یہ ایرر آیا

2mnky7s.jpg

ایرر پیغام سے تو یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ اوبنٹو کی انسٹالیشن کے وقت grub نامی بُوٹ لوڈر انسٹال نہیں ہو پا رہا۔ اور گوگل کے مطابق دیگر لوگوں کو بھی اس ایرر کا سامنا ہوتا رہتا ہے۔

آپ ایک مرتبہ پھر اوبنٹو کا انسٹالر چلائیں، لیکن اس مرتبہ ڈسک پارٹیشننگ کے مرحلے پر رُک کر تسلی کر لیں کہ انسٹالر آپ کی مشین کی ڈسک کی جتنی پارٹیشنز دکھا رہا ہے، ان کا فائل سسٹم ext4 ہی ہے۔ اگر نہیں، تو تمام پارٹیشنز کے فائل سسٹم کو ext4 کر لیں، اور انسٹالیشن مکمل کر یں۔ اگر اس کے بعد بھی ناکامی کا سامنا ہوتا ہے تو پھر ہارڈ ڈسک ہی تبدیل کر کے دیکھیں۔
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
دیکھیں جی سادہ سا ٹیسٹ آزما لیں۔ پہلے یو ایس بی سے لینکس لائیو ڈسک چلا کر چیک کریں کہ سسٹم کی رفتار کیا ہے۔ اگر تو وہی ذلالت پروگرام ہوتا ہے تو مسئلہ سسٹم میں کہیں اور ہے اور یہ یقیناً ہارڈوئیر کا مسئلہ ہے۔
بصورتِ دیگر (اگر لائیو یو ایس بی سے سسٹم بہترین چلتا ہے تو) آپ کی ہارڈ ڈسک خراب ہے۔
خلاصہ کلام ، ہر دو صورتوں میں چاہے یو ایس بی سے اسپیڈ ملے یا نہ ملے مسئلہ ہارڈوئیر کا ہی ہے۔ بس یہ تعین کر لیں کہ ہارڈسک کا تو نہیں۔ اگر ہارڈسک کا نکل آئے تو اس کی تبدیلی سے کام چل جائے گا ورنہ مکینک ہی کچھ کر سکے گا۔
 
میں بھی اسی لئے لائیو یو ایس بی بنا کر چلانے کو کہہ رہا تھا۔
چند دن قبل ایک اور اس طرح کا کیس میں نے دیکھا ایک دوست کا لیپ ٹاپ اسی طرح کے مسائل کا شکار تھا۔ اس نے دو تین بار ونڈوز انسٹال کروائی جو ٹھیک نہیں چل رہی تھی اسے کئی لوگوں نے یہی مشورہ دیا کہ ہارڈ ڈرائیو خراب ہے بدلو یہی اس کا حل ہے۔ مجھے پتہ چلا تو میں نے کہا ہارڈ ڈرائیو بدلنے سے پہلے لیپ ٹاپ مجھے دکھاؤ میں نے لینکس منٹ KDE اس کو انسٹال کر دیا اس کا سسٹم ایک دم مست چل رہا ہے۔ ایک سال ہوا میرے اپنے سسٹم کی ہارڈ ڈرائیو جو حقیقتا خراب ہے میں اسے دونوں ونڈوز اور لینکس کے ساتھ چلا رہا ہوں میں نے صرف یہ کر رکھا ہے کہ ونڈوز اپ ڈیٹس کو غیر فعال کیا ہوا ہے۔
 
اسد

محفلین
میرے پاس دوسرا ہارڈ درائیو ہے ۔ 160 جی بی کا ،اسکےسیٹ اپ پر پاسورڈ لگا ہوا ہے ۔ کیا اسکے ریموو کرانے کا کوئی چانس ہے؟
یعنی سٹارٹ اپ پاسورڈ
اگر یوزر پاسورڈ یاد نہیں رہا اور ماسٹر پاسورڈ یاد ہے تو ماسٹر پاسورڈ استعمال کرتے ہوئے ہارڈ ڈسک استعمال کی جا سکتی ہے۔ اگر ماسٹر پاسورڈ بھی یاد نہیں تو پھر ایسا مشکل ہے۔ کچھ رقم ادا کر کے Lenovo سے ہارڈ ڈسک تبدیل کی جا سکتی ہے۔
 
عائشہ خٹک

محفلین
انسٹالیشن کمپلیٹ ہو چکی ہے

slmq1x.jpg

لیکن وہ پاسورڈ نہیں لے رہا ۔ جو انسٹالیشن کے دوران میں نے دیا تھا

21jdj6x.jpg

3 مرتبہ پاسورڈ دینے کے بعد پھر یہ مسیج

2cekxtz.jpg
 
دوست

محفلین
مجھے تو پھر ہارڈ کا مسئلہ لگ رہاہے۔ روٹ ڈرائیور ہی نہیں مل رہی۔ اس ہارڈ ڈسک کو بطور یو ایس بی ڈرائیور کسی اور جگہ لگا کر چیک کریں۔
 
Top