میر ہزار خان کھوسو نگران وزیراعظم منتخب

عاطف بٹ

محفلین
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو کو پاکستان کا نگران وزیراعظم منتخب کرلیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ نگران وزیراعظم کے لئے چار نام موصول ہوئے تھے جن میں سے جسٹس کھوسو کو چنا گیا ہے۔ کمیشن کو موصول ہونے والے دیگر ناموں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین، جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد اور بزرگ قوم پرست سیاسی رہنما رسول بخش پلیجو شامل ہیں۔
 
سمجھ سے بالاتر ہے کہ اتنے سے کام میں ایسی کیا مشکل پیش آگئی تھی کہ کئی دن تک نہ تو اسمبلی ممبران، حکومت، اپوزیشن اسے حل کرسکے اور نہ ہی الیکشن کمیشن۔۔
 
عاطف بٹ

محفلین
روزنامہ دنیا کے ایڈیٹر انوسٹی گیشن رؤف کلاسرا نے آج شائع ہونے والے اپنے ’تجزیے‘ میں اس بات کا امکان ظاہر کیا تھا کہ جسٹس کھوسو کے نام پر اتفاق ہوسکتا ہے۔
247135_54936147.jpg
 
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو کو پاکستان کا نگران وزیراعظم منتخب کرلیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ نگران وزیراعظم کے لئے چار نام موصول ہوئے تھے جن میں سے جسٹس کھوسو کو چنا گیا ہے۔ کمیشن کو موصول ہونے والے دیگر ناموں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین، جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد اور بزرگ قوم پرست سیاسی رہنما رسول بخش پلیجو شامل ہیں۔

اللہ کرے یہ فیصلہ ملک اور قوم کے لیے بہترثابت ہو۔
 
ساجد

محفلین
نہ جانے کیوں کچھ لوگ الیکشن کمشن پر سندھ کے حوالے سے دباؤ ڈال رہے تھے۔ ارے بھائی سندھ کے باشندے بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے دیگر علاقوں کے۔ اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کس علاقے کا ہے؟۔ بھلے سارے عہدے سندھ کے پاس ہوں یا کسی دوسرے علاقے کے پاس ، اگر بندے کام کے ہوں تو کیا مسئلہ ہے؟۔
 
Top