میزائیل حتف 5 کا کامیاب تجربہ

پاکستانی

محفلین
پاکستان نے جوہری ہتھیار لے جانے والے ایسے میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو تیرہ سو کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔
پاکستانی فوجی حکام کے مطابق یہ تجربہ غوری (حتف 5) میزائل کی تکنیکی جزئیات کو جانچنے کے لیے کیا گیا۔ وزیر اعظم شوکت عزیز اس موقع پر موجود تھے۔
تاہم میزائیل تجربہ کس جگہ کیا گیا اس بارے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
میزائل تجربے سے ایک روز قبل پاکستان اور بھارت نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا تھا ’دونوں ممالک ممکنہ ایٹمی تصادم کے امکانات کو محدود کرنے کی کوشش کریں گے‘۔


مزید تفصیل
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

پاکستانی قوم کواس کامیاب پر بہت بہت مبارک بادقبول ہو۔




والسلام
جاویداقبال
 

عمر سیف

محفلین
مبارک ہو

خُدا کرے میری ارضِ پاک پر اُترے
وہ فصلِ گُل جسے اندیشہِ زوال نہ ہو
یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سرسبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
 

سپینوزا

محفلین
واہ یہاں تو مرنے مارے کے اوزار بنانے پر مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ حضرات سوئی تک تو بنتی نہیں آپ سے مگر میزائیل پر خوش ہیں۔
 

غلام عباس

محفلین
ماشااللہ

الحمدللہ
ہمارے پاس ایٹمی ٹیکنالوجی بھی ہے ۔
ہمارے پاس میزائل بھی موجود ہیں ۔
ہم نے ایک نئے میزائل کا تجربہ بھی کر لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر
امریکہ کا ایک وزیر صدر پاکستان کو دوران میٹنگ فون کرتا ہے کہ میری بات سنو اور ہمارے ایٹمی صدر میٹنگ چھوڑ کر اس کا حکم سنتے ہیں اور اس پر عمل کرنے کے بعد ایک آدھ نئے میزائل کا تجربہ بھی کر لیتے ہیں۔۔۔۔۔ :D :D :D
 

عمر سیف

محفلین
ماشااللہ

غلام عباس نے کہا:
الحمدللہ
ہمارے پاس ایٹمی ٹیکنالوجی بھی ہے ۔
ہمارے پاس میزائل بھی موجود ہیں ۔
ہم نے ایک نئے میزائل کا تجربہ بھی کر لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر
امریکہ کا ایک وزیر صدر پاکستان کو دوران میٹنگ فون کرتا ہے کہ میری بات سنو اور ہمارے ایٹمی صدر میٹنگ چھوڑ کر اس کا حکم سنتے ہیں اور اس پر عمل کرنے کے بعد ایک آدھ نئے میزائل کا تجربہ بھی کر لیتے ہیں۔۔۔۔۔ :D :D :D
اچھا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
منصور حلاج نے کہا:
واہ یہاں تو مرنے مارے کے اوزار بنانے پر مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ حضرات سوئی تک تو بنتی نہیں آپ سے مگر میزائیل پر خوش ہیں۔

منصور حلاج صاحب،
مجھے آپکے نظریات کے متعلق علم نہیں، لیکن ایک چیز واضح کرنا چاہتی ہوں کہ:

۔ "سوئی نہیں بناتے" اور "سوئی نہیں بنا سکتے" یہ دو مختلف چیزیں ہیں۔
پاکستان بے شک سوئی بنا سکتا ہے۔
لیکن اسکے باوجود اگر نہیں بناتا تو اسکی "اکنامیکل" وجوہات ہیں (یعنی چائینہ سے درآمد کرنا اتنا سستا ہے کہ ملک میں انڈسٹری لگا بھی لیں تو وہ انڈسٹری ناکام ہو جائے گی۔

امید ہے کہ آپکو یہ فرق سمجھ آ گیا ہو گا اور آئندہ آپ یہ فرق ملحوظ خاطر رکھیں گے۔


۔ جہاں تک مرنے مارنے والی چیزوں پر مبارکباد دینے کا تعلق ہے، تو محترم کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کسی خیالی دنیا میں رہتے ہوں اور زمینی حقائق کا ادراک نہ کر پا رہے ہوں؟؟؟

اسکی وجہ یہ ہے کہ مجھے وہ وقت یاد ہے جب انڈین وزراء اپنا ایٹمی دھماکہ کرنے کے بعد کھل کر پاکستان کو نیست و نابود کرنے کی باتیں کر رہے تھے، مگر جونہی پاکستان نے نواز شریف کے دور میں جوابا دھماکا کیا تو یہی بے جی پی کے لیڈروں کو چپ لگ گئی۔

اور زمینی حقیقت یہ بھی ہے کہ اسی ایٹمی پاور کی وجہ سے کارگل کے وقت انڈیا نے کھل کر پاکستان پر حملہ نہیں کیا۔۔۔۔ اور اسی وجہ سے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے بعد انڈیا نے فوجیں سرحدوں پر لگائے رکھیں، مگر حملے کی جرات نہیں کر سکا۔۔۔۔۔

اصل میں Balance of Power خود ایک بہت بڑی حقیقت ہے، اور اسی حقیقت کی وجہ سے امریکہ اور رشیا کبھی کھل کر ایک دوسرے کے سامنے نہیں آ سکے۔
 

سپینوزا

محفلین
مہوش آپ نے pacifist لفظ شاید سن رکھا ہو۔ nonviolence کا ذکر بھی کانوں میں کبھی پڑا ہو۔ اگر نہیں تو میں اس بارے میں آپ کی معلومات میں اضافہ کر سکتا ہوں۔

باقی آپ ایسے کہہ رہی ہیں کہ پاکستان کے اٹیم بم اور دیگر ہتھیاروں نے انڈیا کو ڈرا رکھا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اور انڈیا کی ہر جنگ کا آغاز پاکستان نے کیا۔
 

سپینوزا

محفلین
رہی بات سوئی بنانے کی تو محاورہ بھی کوئی چیز ہوتا ہے۔ معاشیات کا علم میں رکھتا ہوں۔ یہاں میرا مقصد سوئی کی بات کرنا نہیں بلکہ جنگی ساز و سامان اور دیگر عام لوگوں کے فائدے پر حکومت کے خرچے اور کوشش مین فرق واضح کرنا تھا۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

منصور حلاج نے کہا:
مہوش آپ نے pacifist لفظ شاید سن رکھا ہو۔ nonviolence کا ذکر بھی کانوں میں کبھی پڑا ہو۔ اگر نہیں تو میں اس بارے میں آپ کی معلومات میں اضافہ کر سکتا ہوں۔
باقی آپ ایسے کہہ رہی ہیں کہ پاکستان کے اٹیم بم اور دیگر ہتھیاروں نے انڈیا کو ڈرا رکھا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اور انڈیا کی ہر جنگ کا آغاز پاکستان نے کیا۔
بھائی منصور، اگرآپ کے پاس اس بات کاکوئی ثبوت ہے کہ پاکستان نے جنگ میں پہل کی ہے ۔
آپ ذرا بھارت کے وہ بیانات جب اس نے اٹیمی دھماکہ کیاتھاوہ پڑھیں اورجب پاکستان نے دھماکہ کیاتواس کے بعدوالے بیانات پڑھیں توآپ کو پتہ چل جائے گاکہ اٹیم کیاچیزہے۔
باقی یہ توہماری حکومت کی نااہلی ہے کہ وہ دبی دبی سی رہتی ہے نہیں تو الحمداللہ اس وقت پاکستان اور بھارت دونوں مقابل کے ملک ہیں اگریہ بات ہوتی توانڈیااب تک پاکستان کو ختم کرچکا ہوتا۔یہ رب تعالی کاخصوصی کرم ہے اورپاکستانیوں کاجذبہ اس لیے وہ پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے اب لاکھ بارسوچے گا۔

والسلام
جاویداقبال
 

سپینوزا

محفلین
جاوید:

1947: پاکستان نے قبائلی لشکر کے ذریعہ ریاست کشمیر پر حملہ کیا۔
1965: پاکستان نے آپریشن جبرالٹر میں اگست میں اپنی فوج کشمیر میں بھیجی۔ پھر یکم ستمبر کو اپریشن گرینڈ سلیم شروع کیا جس کے جواب میں 6 ستمبر کو انڈیا نے حملہ کیا۔
1971: مارچ 25 سے پاکستانی فوج مشرقی پاکستان (بنگلہ‌دیش) میں فوجی آپریشن (اور قتلِ عام) میں مشغول تھی۔ انڈیا نے بنگلہ‌دیش کی جلاوطن حکومت کی حمایت میں نومبر میں حملہ کیا۔
1999: کارگل میں پاکستان نے اپنے فوج سردیوں میں بھیجی تاکہ کچھ چوٹیوں پر قبضہ کیا جائے (اس کے بعد کیا کرنا ہے یہ پاکستانی فوج کی عقل سے بعید تھا)۔

اب آپ بتائیں کہ انڈیا نے کب کوئی جنگ شروع کی؟
 
Top