میزان الاشعار اینڈروئڈ کے لیے

اینڈروئد کے لیے خودکار تقطیع پر ایپ کا کام بہت حد تک ہو چکا ہے اس لیے سوچا کہ اسے شائع کر دیا جائے۔ دھیان رہے کہ یہ پری رلیس ہے اور بگز کے موجود ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

ایپ مندجہ ذیل ربط سے حاصل کی جا سکتی ہے:
https://github.com/Chashm-e-Afreen/Meezan-ul-Ashaar/releases/download/v0.1-alpha/meezan.apk

بہت سے دیگر فیچرز بھی شامل کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے لیے بہت سارا کام مزید کرنا ہوگا۔ ویب گاہ کی بھی نگہداشت ضروری ہو چکی ہے۔

گوگل پلے پر فی الحال ایپ دستیاب نہیں ہے۔ وہاں ڈویلپر لائسنس خریدنا پڑتا ہے جس کا کچھ فائدہ نہیں کیونکہ ایپ کی مونٹائزیشن کے امکانات کچھ خاص نہیں ہیں اس لیے یہ تکلف غیر ضروری معلوم ہوتا ہے۔

ایپ کا آئکون ابھی تیار نہیں ہوا، مستقبل میں شامل کرنے کی کوشش ہوگی۔

برائے توجہ: شکیب
ایپ کے دو عدد عکوس ملاحظہ فرمائیے:

input.png

output.png
 
آخری تدوین:
بہت اعلیٰ ریحان ! یہ بہت ہی اچھی پیش رفت ہے۔
بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیے۔ کیا ہم اسے اپنے موبائل پر بھی انسٹال کرسکتے ہیں؟
حوصلہ افزائی پر بہت شکرگزار ہوں۔
کیا ہم اسے اپنے موبائل پر بھی انسٹال کرسکتے ہیں؟
اگر آپ اینڈروئڈ فون استعمال کرتے ہیں تو اوپر دیے گئے ربط سے اے پی کے حاصل کر سکتے ہیں۔
 
اگر آپ اینڈروئڈ فون استعمال کرتے ہیں تو اوپر دیے گئے ربط سے اے پی کے حاصل کر سکتے ہیں
واہ! انسٹال بھی کرلیا اور چیک بھی کرلیا۔ مزیدار مزیدار!

بہت بہت مبارک ہو۔ اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے۔ پہلے سید ذیشان بھائی نے اپنی ویب سائٹ پر یہ سہولت فراہم کی، اب اینڈروئیڈ پر آپ نے ایپ کی شکل میں فراہم کی۔ زندہ باد
 
شکیب

محفلین
اینڈروئد کے لیے خودکار تقطیع پر ایپ کا کام بہت حد تک ہو چکا ہے اس لیے سوچا کہ اسے شائع کر دیا جائے۔ دھیان رہے کہ یہ پری رلیس ہے اور بگز کے موجود ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

ایپ مندجہ ذیل ربط سے حاصل کی جا سکتی ہے:
https://github.com/Chashm-e-Afreen/Meezan-ul-Ashaar/releases/download/v0.1-alpha/meezan.apk

بہت سے دیگر فیچرز بھی شامل کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے لیے بہت سارا کام مزید کرنا ہوگا۔ ویب گاہ کی بھی نگہداشت ضروری ہو چکی ہے۔

گوگل پلے پر فی الحال ایپ دستیاب نہیں ہے۔ وہاں ڈویلپر لائسنس خریدنا پڑتا ہے جس کا کچھ فائدہ نہیں کیونکہ ایپ کی مونٹائزیشن کے امکانات کچھ خاص نہیں ہیں اس لیے یہ تکلف غیر ضروری معلوم ہوتا ہے۔

ایپ کا آئکون ابھی تیار نہیں ہوا، مستقبل میں شامل کرنے کی کوشش ہوگی۔

برائے توجہ: شکیب
ایپ کے دو عدد عکوس ملاحظہ فرمائیے:

input.png

output.png
شاندار۔ بہت عمدہ۔ جزاک اللہ خیرا
رفتار نے بہت متاثر کیا۔ آف لائن ہونے سے سہولت دو چند ہو گئی ہے۔
کئی ایک مصرع چیک کیے، کچھ مشکل کچھ آسان۔ رزلٹ درست تھا۔ فالحمد للہ۔

کچھ چیزیں جو قابلِ توجہ ہیں
  • تین مصرع تک فوراً تقطیع ہو گئی لیکن چار یا اس سے زائد مصرع ایک ساتھ ڈالنے پر لوڈنگ پر اٹکا رہا۔ ٹیسٹ کے لیے غالب کی غزل "دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت" استعمال کی تھی۔
  • عمودی/ورٹکل اسکرال نہ ہونے کی وجہ سے طویل مصرعوں کے نتائج بتاتے وقت اوپر کی ہیڈنگ، نیچے کی "ارسال" بٹن چھپ جاتی ہیں۔ بٹن کا صرف کونا نظر آ رہا تھا جس پر کلک کر کے کام چلایا جا سکتا ہے، البتہ مزید طوالت شاید بٹن کو مکمل چھپا دے۔
  • افقی اسکرول بہت پسند آیا، بس ایک اسکرین/سلائڈ پر "تمام رزلٹس" بھی دکھانے کا آپشن ہو تو مفید ہوگا۔
گوگل پلے پر فی الحال ایپ دستیاب نہیں ہے۔ وہاں ڈویلپر لائسنس خریدنا پڑتا ہے جس کا کچھ فائدہ نہیں کیونکہ ایپ کی مونٹائزیشن کے امکانات کچھ خاص نہیں ہیں اس لیے یہ تکلف غیر ضروری معلوم ہوتا ہے۔
اگر مناسب سمجھیں تو فی الحال میں اپنے اکاؤنٹ سے بخوشی پبلش کر سکتا ہوں۔ بس آپ مجھے آئکون، اسکرین شاٹس، اور ڈسکرپشن کا متن وغیرہ بھیج دیں۔ بعد میں کبھی مونیٹائز کرتے وقت اپ اپنا اکاؤنٹ خرید لیں تو میں ہٹا دوں گا۔ لوگوں کو پلے اسٹور پر موجود ایپ سے ذرا اسانی ہوتی ہے اس لیے ضرور ڈالیں۔

واٹس ایپ /ٹیلیگرام پر ڈسکس کر سکتے ہیں۔ نمبر یہاں رہا۔
 
شاندار۔ بہت عمدہ۔ جزاک اللہ خیرا
بہت شکریہ شکیب بھائی۔
  • تین مصرع تک فوراً تقطیع ہو گئی لیکن چار یا اس سے زائد مصرع ایک ساتھ ڈالنے پر لوڈنگ پر اٹکا رہا۔ ٹیسٹ کے لیے غالب کی غزل "دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت" استعمال کی تھی۔
  • عمودی/ورٹکل اسکرال نہ ہونے کی وجہ سے طویل مصرعوں کے نتائج بتاتے وقت اوپر کی ہیڈنگ، نیچے کی "ارسال" بٹن چھپ جاتی ہیں۔ بٹن کا صرف کونا نظر آ رہا تھا جس پر کلک کر کے کام چلایا جا سکتا ہے، البتہ مزید طوالت شاید بٹن کو مکمل چھپا دے۔
  • افقی اسکرول بہت پسند آیا، بس ایک اسکرین/سلائڈ پر "تمام رزلٹس" بھی دکھانے کا آپشن ہو تو مفید ہوگا۔
نشاندہی کا شکریہ۔
واٹس ایپ /ٹیلیگرام پر ڈسکس کر سکتے ہیں۔ نمبر یہاں رہا۔
سگنل پر آ جائیں تو تفصیل کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں۔
 
سید رافع

محفلین
اپ ڈیٹ کر دی ہے ایپ۔ اسی ربط سے حاصل کی جا سکتی ہے:
Release v0.1-alpha · Chashm-e-Afreen/Meezan-ul-Ashaar

بنا لیں اکاؤنٹ کون سا وقت لگتا ہے۔

بہت عمدہ۔

کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم تیرے ہیں

اگر یہ پوری نظم پیسٹ کریں تو ایپ ویٹنگ اسٹیٹ سے واپس نہیں آتی۔

اگر صرف دو یا ایک شعر لکھیں تب بھی ایسا ہی ہے۔

اگر صرف لفظ 'کی' لکھیں تو ایپ کریش کر جاتی ہے۔
 
نشاندہی کا شکریہ۔ جلد درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے۔
آپ کی اس بات سے تھوڑا اختلاف کروں گا :)
اس سے قبل بھی میں خودکار تقطیع کی ویب گاہ اور ڈیسک ٹاپ ایپس شائع کر چکا ہوں۔
ویب ایپ آج کل چل نہیں رہی، اسے جدید کوڈ بیس پر منتقل کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ پہلی ڈیسک ٹاپ ایپ تو ابھی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ دوسری کی بائنریز میں نے فی الحال شائع نہیں کیں لیکن کوڈ دستیاب ہے۔

متعلقہ لڑیاں:
The Digital Prosodist v1.0-beta release
خود کار تقطیع کی ویب گاہ کا اجرا
سخن شناس
لوگوں کو پلے اسٹور پر موجود ایپ سے ذرا اسانی ہوتی ہے اس لیے ضرور ڈالیں۔
اس بارے میں سوچ رہا ہوں۔ اگر یوزرز زیادہ ہو گئے تو پھر اشتہارات شامل کر دوں گا۔
 
Top