محترم زاہد اآرٹسٹ صاحب ،جیسا آپ چاہ رہے ہیں ویسی میسیج سروس آپ خود نہیں بنا سکتے۔اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ آپ کو کسی بھی موبائل کمپنی سے میسیج سروس لینی پڑے گی جس کے وہ ماہانہ پیسے( پیکیج کے حساب سے جو آپ نے لیا ہو گا) آپ سے چارج کیا کریں گے۔ان کی یہ سروس یوزر کی تعداد پر مبنی ہوتی ہے اسی حساب سے ان کے پیکیج بھی ہیں۔اس کے بعد وہ آپ کو ایک سوفٹ وئیر دیں گے جو آپ اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں گے ساتھ ہی وہ آپ کو فون نمبر ، تین یا چار نمبروں کا ایک نمبر مہیا کریں گے جو آپ کی میسیج سروس کا ہو گا اور جس پر لوگ سبسکرائب کریں گے۔۔ اور آپ اسی نمبر سے میسیج بھیجا کریں گے۔
اب یہاں ایک بات بڑی اہم ہے، وہ یہ کہ پاکستان میں کوئی بھی موبائل کمپنی آپ کو اسلامی میسیج کے لئے سروس مہیا نہیں کرے گی۔آزمائش شرط ہے۔۔۔۔( نوٹ اس پر بحث نہ کی جائے،بحث کرنے کے لئے میرے پاس دماغ نہیں ہے)
اس کا دوسرا آسان طریقہ یہ ہے کہ یہ میسیج سروس آپ اپنے موبائل فون کے زریعے سے چلائیں۔جو کہ کمپیوٹر سے ساتھ کنیکٹ ہوگا
1۔جس کمپنی کا آپ کے پاس موبائل ہے اس سے ایس ایم ایس کے پیکیج لے لیا کریں۔۔ جو کہ تین یا پانچ روپوں میں 500 سے 700 روزانہ کے حساب سے مل جاتے ہیں۔اگر اس سے زیادہ آپ میسیج روزانہ کی بنیاد پر بھیجنا چاہتے ہیں تو علیحدہ علیحدہ موبائل کمپنیوں سے ایس ایم ایس کے پیکیج خرید لئے جائیں۔
2۔ ایس ایم ایس کاسٹر کے نام سے ایک سوفٹ وئیر موجود ہے۔جس سے آپ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں میسیج بھیج سکتے ہیں
میرا خیال ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے۔اگر کچھ سمجھنا باقی ہو تو کہئے گا۔