بھائی جی اردو محفل کی سالانہ فیس جمع کرانے کی تاریخ نزدیک آ رہی ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نوید بھائی! ویسے تو آپ جب بھی آتے ہیں، ایک خوشگوار حیرانگی ساتھ لے کر آتے ہیں۔ یعنی کبھی فوٹو شاپ کی کوئی حیرت انگیز ٹپ، کبھی آئی ٹی کے سوال وجواب کے زمرہ میں پریشان سائلین کے مسائل کا چٹکی بجاتے حل، گپ شپ اور مزاح میں بھی شائستگی کا ایک خاص انداز۔ یہ تمام خصوصیات آپ کو محفل میں ممتاز کرنے کے ساتھ ساتھ اہل محفل کو خوش گوار حیرت میں بھی مبتلا کرتی ہیں۔ لیکن اس بات کا تو میں تصور تک نہیں کرسکتا تھا کہ اٹلی میں رہنے والے فرد کی اس قدر نستعلیق اردو اور اتنا شائستہ انداز ہوسکتا ہے، اس قدر علمی شخصیت ہونے کے باوجود اس قدر انکساری اور اس پر مستزاد یہ کہ پھر بھی اپنی اردو لغت کے کمزور ہونے کا اعتذار۔ بس اب مزید حیران ہونے کی بالکل بھی گنجائش نہیں رہی، آج تو گویا آپ نے حیران کرنے کی حد ہی کردی۔
بہرحال اگر میں نے آپ کو خوش آمدید کہا ہے کہ تو آپ بھی مجھے مبارک باد دیجئے کہ میں نے میم نون کی شکل میں ایک انتہائی قیمتی، مخلص اور پیارا دوست پایا ہے۔
اللہ آپ کو دونوں جہانوں میں کامیابی عطا فرمائے، آپ یونہی محفل کی رونق بڑھاتے رہیں اور اہل محفل کو اپنی ذات سے فیض یاب کرتے رہیں۔ آمین
نوید بھائی ۔۔
مجھے اپنے اوتار کا میک اپ کروانا تھا۔ اگر وقت ملے تو مدد کیجئے گا۔ بس بیک گراؤنڈ سے سفید رنگ غائب کرانا ہے۔
میری کیوں باقی سب کی سوائے نوید لالہ کے ۔ وہ ہی میرے اچھے لالہ ہیں۔
نوید لالہ ہے اور اگر کل کو ان کی بیگم آ گئی تو کیا وہ “لالی“ ہو گی؟، ویسے ہی پوچھ رہا ہوں اپنی معلومات میں اضافے کے لیے۔
ہاں تو کیا ہوا کہہ لوں گی لالی
میم نون جہاں بھی ہوں، فورا سے پیشتر حاضر ہوں!
نوید بھائی آپ تو واقعی چھپ گئے، اگر کسی کو نوید بھائی کا پتہ ہو تو اس دھاگے پر اطلاع کریں، اور اگر میم نون خود پڑھیں تو واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔
آپ کچھ نہ کہیں میں تو ضرور جرمانہ کروں گا
السلام علیکم،
عثمان بھائی دیر کے لئیے معذرت، مگر میرے نیٹ کی پرابلم ہو گئی تھی
والسلام