مینارِ پاکستان لاہور 23 دسمبر 2012 ؁

تحریر بعنوان : مینارِ پاکستان لاہور 23 دسمبر 2012
از قلم خلیل الرّحمٰن
مورخہ 3 جنوری 2013 ؁
-------------------------
درآمد ہوا اِک غمخوار
خودساختہ رہبر راہدار
تحفظِ ریاست کا پرچار
عدلیہ فوج ہوں حصہ دار
نجات دہندہ برسر پیکار
انتخابات ہیں اب بیکار
نگران حکومت کا امیدوار
بچا ہے صرف یہ خاکسار
لامتناہی ہو جسکا اختیار
اور نہ ہو جانے کا انتظار
بھائی کا روحانی اظہار
مستعد ہوئے دو اداکار
قادری اور الطاف کا پیار
گربہ فروش اور بوری دار
گواہی دی جب سرِ بازار
مشترک ہیں دونوں افکار
قادری تیرے جاں نثار
حیدر عباس فاروق ستار
 
Top