مینو ٹیکسٹ کا فانٹ

الف نظامی

لائبریرین
جنہوں نے آفس کے اردو انٹرفیس پیک انسٹال کیا ہے مشاہدہ کیا ہوگا کہ مینو میں اردو ٹیکسٹ کا فانٹ کوئی خاص اچھا نہیں
اس کو تبدیل کرسکتے ہیں
ڈیسک ٹاپ پر رائٹ کلک کیجیے پھر پراپرٹیز میں جائیں ڈسپلے پراپرٹیز کا ڈایلاگ ظاہر ہوگا اس میں Apperance میں تشریف لے جائیں
یہاں Advanced کے بٹن کو کلک کریں
ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا
جس میں item کے combo box میں سے Menu کا انتخاب کریں اور font کے Combo box میں سے پسندیدہ فانٹ کا انتخاب کرکے ok کردیں۔ مینو میں ٹیکسٹ کا فانٹ تبدیل ہو چکا ہوگا۔
 

سیفی

محفلین
السلام علیکم

ونڈوز میں جب ہم فائل یا فولڈر کا نام رکھتے ہیں تو اس کا ڈیفالٹ فانٹ (شاید ایریل ہوتا ہے) کیا یہ بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔

اور کیا دو فانٹ بیک وقت استعمال کئے جا سکتے ہیں۔۔۔۔ مطلب اردو کے لئے نفیس اور انگریزی کے لئے ایریل :roll:
 

الف نظامی

لائبریرین
نفیس فانٹ لگانے سے انگریزی ٹیکسٹ کا بیڑا غر ق ہو جاتا ہے۔
دو فانٹ لگانا تو شاید ممکن نہ ہو لیکن ایک ہی فانٹ کی فائل بنائی جاسکتی ہے جس میں انگریزی اور اردو دونوں کی خوبصورت گلفز ہوں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
سیفی نے کہا:
السلام علیکم

ونڈوز میں جب ہم فائل یا فولڈر کا نام رکھتے ہیں تو اس کا ڈیفالٹ فانٹ (شاید ایریل ہوتا ہے) کیا یہ بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔
:roll:
فایل فولڈر کا فانٹ بھی تبدیل ہو جاتا ہے item
میں سے icon منتخب کریں اور پسندیدہ فانٹ منتخب کرکے او کے کر دیں۔
 

سیفی

محفلین
دو فانٹس کے گلائفس پر مشتمل ایک فائل کیسے بنائی جاتی ہے۔۔۔۔ ایک مختصر سا ٹیوٹوریل تو لکھ دیں نا۔۔۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کبھی کیا نہیں ایسا لیکن آئیڈیا بتا دیتا ہوں ۔ کسی بھی فانٹ ایڈیٹر میں نفیس اور ایریل فانٹ اوپن کرلیں اور اب ایریل سے جو گلفز آپ کو پسند ہیں ان کو نفیس کے فانٹ میں ان گلفز کی جگہ پیسٹ کردیں۔ امید ہے کام ہو جائے گا۔
paktype یاہو گروپ کے فائل سیکشن میں fontstap
How to create font
کے نام سے ایک فائل ہے وہ پڑھ لیں ۔
فانٹ ایڈیٹر
کے لیے
http://www.high-logic.com/fcp.html
 

رضا

معطل
بیدم نے کہا:
کبھی کیا نہیں ایسا لیکن آئیڈیا بتا دیتا ہوں ۔ کسی بھی فانٹ ایڈیٹر میں نفیس اور ایریل فانٹ اوپن کرلیں اور اب ایریل سے جو گلفز آپ کو پسند ہیں ان کو نفیس کے فانٹ میں ان گلفز کی جگہ پیسٹ کردیں۔ امید ہے کام ہو جائے گا۔
paktype یاہو گروپ کے فائل سیکشن میں fontstap
How to create font
کے نام سے ایک فائل ہے وہ پڑھ لیں ۔
فانٹ ایڈیٹر
کے لیے
http://www.high-logic.com/fcp.html
السلام علیکم!
بیدم بھائی! نفیس فانٹ کے گلفز کی جگہ نوری نستعلیق کے گلفز کو پیسٹ کردیا جائے تو کیا نوری نستعلیق فونٹ بن جائے گا؟
اور اس کی سپیڈ کیسی ہوگی اگر سست ہوتو کیا اس کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔محسن بھائی نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ نوری نستعلیق ترسیموں کا نظام ہے اس لئے ایسا نہیں ہو سکتا۔
لیکن کیا ہم نوری نستعلیق کے گلفز کو سامنے رکھ کر نئی شکل میں نہیں ڈھال سکتے؟؟
 

دوست

محفلین
نوری نستعلیق کے گلفس کی تعداد کوئی ہزار کے قریب ہے۔ اور نفیس نستعلیق میں‌ یہی کوئی اس سے آدھے(یا شاید اس سے بھی کم) ہونگے۔ چناچہ ان کو اس میں پیسٹ کرنا ناممکن ہے۔
 

رضا

معطل
دوست بھائی ناممکن تو نہیں کہہ سکتے آپ۔
ہر مرض کا علاج ہے۔
محسن بھائی نے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ بہت مشکل ہے لیکن کوشش جاری ہے۔
 
Top