مینگورہ میں پھر دھماکہ

جیہ

لائبریرین
صوبہ سرحد کے ضلع سوات کے صدرمقام مینگورہ میں ایک چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ چونتیس سے زائد زخمی ہو گئِے ہیں۔

پولیس اہلکار نوروالی خان نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کی صُبح مینگورہ میں عدالت کے قریب ایک چیک پوسٹ کے سامنے رکشہ میں آنے والے ایک خودکش حملہ آور نے خود کو بارودی دھماکے سے اُڑادیا ہے۔جس کے نتیجہ میں نو افراد ہلاک جبکہ چونتیس زخمی زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے سے چیک پوسٹ کے قریب کھڑی بہت سے گاڑیاں تباہ ہوگئی ہے اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
مزید۔۔۔ بی بی سی
 
فرخ منظور

لائبریرین
صبح ٹی وی کھولتے ہی یہ خبر دکھائی دی۔ بہت افسوسناک واقعہ ہے۔ آہ! معلوم نہیں ہمارے پاکستان پر کونسی بلائیں نازل ہو رہی ہیں۔
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

بلیک واٹر اور سی آئی اے کی بلائیں۔

بہت سے تجزيہ نگار يہ بھول جاتے ہيں کہ بليک واٹر محض ايک سيکورٹی کمپنی ہے جس کی خدمات افراد يا ان سے متعلقہ عمارات کی حفاظت کے ليے حاصل کی جاتی ہيں۔ يہ کوئ کرائے کے قاتل نہيں ہيں ۔اس کے علاوہ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ، ڈيفنس ڈيپارٹمنٹ اور پاکستان کے وزيراعظم سميت کئ اہم حکومتی عہديداروں نے متعدد بار اس بات کی وضاحت کی ہے کہ بليک واٹر يا ذی کمپنی کا پاکستان کے اندر کوئ معاہدہ نہيں ہے۔

جو تجزيہ نگار اس حقيقت کا انکار کرتے ہيں وہ اپنے دعوے کی سچائ کے لیے اب تک کوئ ثبوت منظر عام پر نہيں لا سکے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
کتّا بھی اپنے مالک کے اشارے کو پہچانتا ہے
پرانے شکاری نیا جال لیکر آئے ہیں
ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور
کیا اوپر دئیے جملے سب اردو کے محاورے ہیں ؟؟؟؟
 
Top