میٹھا کدو

عندلیب

محفلین
میٹھا کدو​
squash_ukrane.jpg

میٹھا کدو Winter Squash جسے کاشی پھل بھی کہا جاتا ہے اگر آپ اس پھل یا سبزی کی ایک پیالہ بھر مقدار کھا لیں تو اس سے آپ کی یومیہ وٹامن A کی 170 فیصد ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔ وٹامن A وہ غذائیت بخش جمود ہے جو رات کے اندھیرے میں کسی حد تک آنکھ کو دیکھنے کے لئے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔ کسی اور غذا میں وٹامن A کی اتنی وافر مقدار موجود نہیں ہوتی۔ میٹھے کدو کی چمکدار نارنجی رنگت Carotenoids کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ وہ اینٹی اکسیڈنٹس ہیں جو عمر کے اضافہ کی وجہ سے بصارت کو کمزور ہونے سے روکتے ہیں اور آنکھوں کو ایسی زہریلی شعاعوں سے بچاتے ہیں جو ان میں سرطانی خلیات پیدا کر سکتی ہے۔ کاشی پھل کے گودے کے علاوہ اس کے سخت بیج کو اگر آپ بھون کراس کا مغز کھائیں تو اس سے بھی ڈھیروں فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ان بیجوں میں L - Tryptophan کی نمایاں مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کو ذہنی دباؤ اور تھکن سے بچا سکتے ہیں۔ کاشی پھل کے بیج سے نکلنے والا گودا سینیشیم کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے جو جسمانی کار کردگی کو بہتر رکھنے کے لئے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کو غذاؤں سے سینیشیم کی یومیہ مقدار ملتی رہے تو اس سے امراض قلب ، پیٹ میں چربی کی زیادتی ، اور ذیابیطس کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔
-بشکریہ: ماہنامہ قومی زبان(حیدرآباددکن)
 

ابن جمال

محفلین
بہت شکریہ عمل کرکے دیکھتے ہیں اوریہ بھی دیکھتے ہیں کہ آنکھوں پر لگاچشمہ اترتاہے یانہیں
 

میم نون

محفلین
مجھے اسکا حلوہ بہت پسند ہے، لیکن یہ بہت سخت ہوتا ہے اور حلوا بنانے کے لیئے اسے پہلے ابالنا پڑتا ہے اور پھر اچھی طرح بھوننا پڑتا ہے، اس سارے عمل کے بعد کتنے وٹامن باقی رہ جاتے ہیں یہ کہنا مشکل ہے :grin:
 
Top