میڈیا وکی لائبریری پراگرس رپورٹ

مہوش علی

لائبریرین
ابتک میں نے 24 کتابوں کی نیویگیشن تیار کی ہے۔

اراکین سے درخواست ہے کہ وہ ان کتب میں کاپی پیسٹ شروع فرما دیں۔ (اکثر کتب تو کاپی پیسٹ بھی کر دیا ہے، اور آپ کو صرف ھیڈنگز دینی ہیں۔

اردو لائبریری کر صفحہ اول پر آپ کو زمرہجات کے ذیل میں ایک "تمام کتب" نامی زمرہ ملے گا۔ وہاں آپ کو ہی تمام کتب نظر آ جائیں گی۔

اعجاز صاحب،
کیا آپ ان تمام کتب کی ورڈ یا وعب یا ای بک بنا کر اپلوڈ کر سکتے ہیں؟

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

ویسے ابھی ہم چیزں سیکھنے کے مراحل میں ہیں اور میرازیادہ تر وقت (70 فیصد) وکی سورس پر موجود کتابوں کا طریقہ کار سمجھنے میں صرف ہوا۔

چونکہ یہ ٹیکنیک کی چیزیں میری فیلڈ نہیں، اس لیے کچھ چیزیں سمجھنے کے باوجود اردو لائبریری پر انہیں صحیح طور پر ابھی تک استعمال نہیں کر پائی۔
بہرحال، یہ سوالات میں جیسبادی کو آہستہ آہستہ بھیج رہی ہوں، اور امید ہے کہ مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔

مگر ان مسائل کا تعلق آپ لوگوں سے نہیں ہے، لہذا آپ لوگ اپنے کام پر لگے رہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مہوش بہن، آپ کا بہت شکریہ کہ آپ اس پراجیکٹ کو متحرک رکھے ہوئے ہیں۔ میں کچھ دنوں تک اس کام میں فعال حصہ نہیں لے سکوں گا۔ بہرحال آپ اور باقی دوست تکنیکی نکات کی فہرست تیار کر سکتے ہیں جن پر کام ہونا ضروری ہے۔

ابھی لائبریری وکی سائٹ پر تکنیکی سپورٹ کے سلسلے میں کافی کام ہونے والا ہے۔ میں فرصت ملتے ہی اس کا صفحہ اول بنانے پر توجہ دوں گا۔ اس کے علاوہ لائبریری وکی کے پوسٹ پیج پر ایڈیٹر ٹول بار میں مزید آپشنز شامل کرنے کی ضرورت بھی ہے۔ آپ کی پراگریس والی بات سے متعلق بھی ایک آئیڈیا ہے میرے ذہن میں اور وہ یہ کہ وکی میں نئی مارک اپ متعارف کروائی جائے جس کے ذریعے ایک پراگریس بار ڈسپلے کی جا سکے۔ اس طرح ہر کتاب میں یہ پراگریس بار شامل کی جا سکے گی اور اس سے معلوم ہو سکے گا کہ اس کتاب پر کتنے فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
میں تو اکثر فائلیں اپ لوڈ ہی کرتا رہا تھا یہاں۔ لیکن جب سے یہاں اپ گرید ہوا ہے، میری اجازت سلب ہو گئی ہے۔ ابھی بھی اس پیغام پر لکھا تھا کہ آپ اٹیچ مینٹ پوسٹ کر سکتے ہیں، لیکن جواب کے لیے کلک کیا تو فائل اٹیچ کی آپشن غائب ہے۔۔۔ اس لیے اب نہیں کر پا رہا عرصے سے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

یہ اپلوڈیہاں نہیں بلکہ ڈائریکٹ میڈیا وکی میں کرنا ہے۔

فی الحال آپ صرف ای بکز بناتے جائیں کیونکہ میڈیا وکی میں اپلوڈ کی آپشن کھلنے میں ذرا وقت لگے گا
 

قیصرانی

لائبریرین
مہوش بہن، بہت خوب۔ جزاک اللہ

شمشاد بھائی نے ایک بار کہا تھا وکی پر کام کے حوالے سے۔ میں انہیں پی ایم کر رہا ہوں۔ اگر ان کے پاس وقت ہوا تو انہیں درخواست کر دیتا ہوں کہ وہ ان کتب کو اپ لوڈ کرنا شروع کر دیں
 

مہوش علی

لائبریرین
نئی ایڈوانس ٹمپلیٹ

ایک بڑی کامیابی ہمیں اس صورت میں ملی ہے کہ میں ایک نئی ایڈوانس ٹمپلیٹ ترتیب دینے میں کامیاب ہوئی ہوں۔

اس نئی ٹمپلیٹ کے متعلق بس یہ کہوں گی کہ کام ناقابل یقین حد تک آسان ہو گیا ہے، اور اب کسی کے پاس بہانا نہیں رہے گا کہ وکی پر کام کرنا مشکل ہے۔

مزید تفصیلات بعد میں۔


فی الحال صرف یہ کہنا تھا کہ نئی ٹمپلیٹ متعارف کرنے کی وجہ سے پچھلی بنی ہوئی کتابوں کی نیویگیشن ذرا ٹوٹ پھٹ کا شکار ہے۔ چنانچہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں اور میں جلد ان کتابوں کو نئی ٹمپلیٹ پر منتقل کر ڈوں گی۔

اسی طرح ٹوٹوریل بھی نئے سرے سے لکھنا ہے۔ اگرچہ کہ اس وجہ سے کام تھڑا بڑھ گیا ہے مگر اسکے فوائد کے مقابلے میں یہ کام کچھ نہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نئی ایڈوانس ٹمپلیٹ کی بنیاد پر ٹوٹوریل تقریبا مکمل ہے۔

قیصرانی بھائی،
اس ٹوٹوریل کو ضرور سے پڑھیں اور آپ یقینا حیران رہ جائیں گے کہ یہ انتہائی چھوٹا اور سادہ سا کوڈ خود بخود نیویگیشن بار، اگلے پچھلے ابواب کے لنک وغیرہ وغیرہ سب کچھ خود ہی کر لے گا۔ مزید یہ کہ:

۔ نئی کتاب خود بخود "تمام کتب" کتب کے زمرے میں شامل ہو جائے گی

۔ نئی کتاب خود بخود اپنے مصنف کے نام کے نیچے شامل ہو جائے گی۔ اور اگر اسی مصنف کی دیگر کتب بھی اس لائبریری میں پوسٹ کی جائیں گی، تو وہ سب کیسب خود بخود اس مصنف کے نام کے ذیل میں ؎حروف تہجی کے اعتبار ظاہر ہو جائیں گی۔

ہمیں نہ صرف نئی کتب میں یہ نئی ایڈوانس ٹمپلیٹ استعمال کرنی ہے، بلکہ پرانی کتابوں میں بھی پرانا کوڈ تبدیل کرنا ہے۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

ٹوٹا ہاتھ کام کرنے میں پرابلم کر رہاہے :)


اعجاز صاحب،
ہر کتاب کی ای بک کو اس کتاب کے صفحہ اول پر ہی ڈاؤنلوڈ کے لیے دیا جائے گا۔

ابھی مجھے جانا ہے۔ باقی باتیں رات کو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
واہ، بہت بہت مبارکباد مہوش بہن

میں ابھی اس ٹیوٹوریل کو دیکھ رہا ہوں۔ انشاء اللہ جونہی آپ اسے مکمل کرتی ہیں، میں اپنی سابقہ رفتار سے کام شروع کر دیتا ہوں :D
 
بہت بہت مبارک ہو مہوش اور جیتی رہیں‌ اتنی تندہی اور لگن سے کام کرنے پر یقینا بہت سے اراکین جاگ اٹھے ہوں‌گے بشمول میرے۔

کام کو تقسیم کرنا بہت ضروری ہے تاکہ کام کی رفتار بھی بڑھ سکے اور زیادہ لوگ سیکھ بھی سکیں۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ اس طرف لوگوں کی توجہ مبذول کروا سکوں گو کہ اس سے لغت کے کام سے توجہ کچھ ہٹ جائے گی مگر یہ بھی کافی ضروری کام ہے۔ اپنے ہاتھ کا خیال رکھیں اور اسی طرح‌ سب کو متحرک اور کام پر لگائیں‌رکھیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اس دوران میں کافی کام ہوا ہے اس لیے بہتر ہے آپ لوگوں کے گوش گذار کرتی چلوں۔

1۔ پوری لائبریری میں ہر صفحے پر اب نیویگیشن بار ہے (بشمول تمام زمروں کے)۔

اس سلسلے میں شروع میں بہت بگز آتے رہے، مگر کافی وقت لگا کر ان سب بگز کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ اور پھر میں نے کافی ٹیسٹنگ بھی کی ہے اور اب میں مطمئین ہوں۔

یہ کام بہت پہلے ختم ہو جاتا مگر بگز دور کرنے کے درمیان نئے نئے آئڈیاز آتے گئے کہ چیزیں مزید آسان اور مزید بہتر کیسے ہوں گی۔ چنانچی کبھی ایسا بھی ہوا کہ تمام پرانا کام ڈیلیٹ کر کے نئی سطح سے دوبارہ کام کیا۔

اور اب مجھے یہ اطمنان بھی ہے کہ مزید کوئی آئیڈیا نہیں آ رہا ہے :) :)

البتہ کام مزید آگے بڑھانے سے قبل بہتر ہو گا کہ مجھے آپ لوگوں کی طرف سے بھی اطمنان وہ کہ آپ کی طرف سے کوئی اور آئڈیا نہیں آئے گا۔ :)

دوسرے الفاظ میں آپ لوگ ٹیسٹنگ کریں اور بگز کو یہاں رپورٹ کریں۔

2۔ ٹوٹوریل مکمل ہے، اور آپ سب اپنی پسند کی نئی کتابوں پر کام شروع کر سکتے ہیں۔

3۔ مصنف کی ٹمپلیٹ پر ابھی کام ہونا باقی ہے۔ چونکہ ٹمپلیٹ بنانے میں مجھے کوئی تجربی نہیں، اس لیے میں نبیل بھائی کا انتظار کر رہی ہوں۔

مگر فی الحال ہمیں مصنف کی ضرورت بھی نہیں اور ہم صرف کتاب پر کام کر سکتے ہیں۔ (اور مصنف کی ٹمپلیٹ بنتے ہی مصنف کا صفحہ اپڈیٹ کر دیں گے۔)


فی الحال تجرباتی طور پر میں نے نئی ایڈوانس ٹمپلیٹ صرف دو کتابوں میں استعمال کی ہے

1۔ دیوان غالب
2۔ علی پور کا ایلی

باقی کتابیں آپ لوگوں کے تجربات کے لیے چھوڑ دی ہیں :) اور اگر آپ لوگ تجربات نہیں کریں گے تو یہ کتابیں بھی مجھے ہی بنانی پڑ جائیں گی۔ :)
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
میں ڈاک فائل کے اپلوڈ کو ٹمپلیٹ میں دینے پر کام کر رہی ہوں۔ انشاء اللہ کل تک آپ کو مزید پراگریس کے متعلق بتاؤں گی
 

قیصرانی

لائبریرین
زاویہ 2 اور علی پور کا ایلی کی منتقلی کے بعد باس صاحبہ نے کہا ہے کہ کاپی رائٹ والی کتب کیوں پوسٹ ہو رہی ہیں‌۔ اس لئے ابھی تو میں انتظار کر رہا ہوں کہ باس صاحبہ کاپی رائٹ فری کتب کی لسٹ دے دیں تو کام شروع کروں :roll:
 

مہوش علی

لائبریرین
کاپی رائیٹ ۔۔۔۔۔

میری نظر بھی اس مسئلہ پر ہے۔ بلکہ میں کاپی رائیٹ نوٹس کو کتاب کے صفحہ اول پر ٹمپلیٹ کے ذریعے شامل کرنا چاھتی ہوں۔

اس سلسلے میں مزید رہنمائی کی ضرورت ہے کہ کتنے ٹائپز کے کاپی رائیٹ لائسسنس ہمارے پاس ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
کاپی رائیٹ ۔۔۔۔۔

میری نظر بھی اس مسئلہ پر ہے۔ بلکہ میں کاپی رائیٹ نوٹس کو کتاب کے صفحہ اول پر ٹمپلیٹ کے ذریعے شامل کرنا چاھتی ہوں۔

اس سلسلے میں مزید رہنمائی کی ضرورت ہے کہ کتنے ٹائپز کے کاپی رائیٹ لائسسنس ہمارے پاس ہیں۔
میرا خیال ہے کہ اس بارے باس صاحبہ بہتر روشنی ڈال سکتی ہیں :roll:
 

مہوش علی

لائبریرین
ٹمپلیٹ میں ای بک ڈاؤنلوڈ اور کاپی رائیٹ نوٹس

سب سے پہلے یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ مجھے اعتراف ہے کہ میرے محسوسات کے مقابلے میں میرا جمالیاتی ذوق کچھ خشک ہے، اور دوم یہ کہ مجھے ٹمپلیٹ بنانے کے لیے پروگرامنگ آتی ہے اور نہ تجربہ۔

مگر میری اولین ترجیح "چیزوں کو سادہ سے سادہ تر بنانا تھا۔


میری یہ گذارشات سامنے رکھتے ہوئے آپ اب دیوان غالب پر ایک نظر ڈال سکتے ہیں۔

دیوان غالب کے شروع میں یہ سادہ کوڈ استعمال ہوا ہے۔

کوڈ:
{{ھیڈر صفحہ اول

 | زمرہ کا نام    = غالبیات
 | title    =  دیوان غالب
 | مصنف   = مرزا اسداللہ غالب
 | سیکشن  = (صفحہ اول)
 | پچھلا = 
 | اگلا     = باب 1
 | ڈاؤنلوڈ = Deewan_e_Ghalib.zip
| کاپی رائیٹ نوٹ =
 | notes    =

 }}


کاپی رائیٹ نوٹ کئی طرح کے ہو سکتے ہیں۔ ایک مرتبہ ان کی تفصیل سامنے آ جائے تو اس چیز کو باآسانی انٹیگریٹ کر دیا جائے گا۔

چنانچہ، چیزیں آپ کے سامنے ہیں۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میری اولین ترجیح یعنی چیزوں کو سادہ اور آسان رکھنے میں کتنی کامیابی ہوئی ہے اور خوبصورتی پر کتنا کمپرومائز کیا گیا ہے۔
(ویسے ٹمپلیٹ کو مستقبل میں مزید خوبصورت بنانے کی مکمل گنجائش ہے، مگر ٹمپلیٹ اس لحاظ سے مکمل ہے کہ اس میں تمام پیرامیٹرز شامل ہو چکے ہیں)
 

قیصرانی

لائبریرین
مکمل فائل کو ڈاؤن لوڈ کرنا اور کاپی رائٹ والے لنکس نے ایک دم سے جان ڈال دی ہے۔ بہت بہت مبارکباد مہوش بہن :D
 
مہوش تو لگتا ہے کہ پوری فارم میں ہیں آجکل۔

صد افسوس کہ میرے گھر ڈی ایس ایل نہ لگ سکا۔ :cry:
 
Top