میڈیا وکی لائبریری پراگرس رپورٹ

مہوش علی

لائبریرین
اچھا اب آگے کیا؟

یعنی یہاں فراغت ہے کیونکہ کاپی رائیٹ والی کتب کا علم ہے، نہ لائسنس کا اور اس لیے کام آگے نہیں بڑھ رہا۔

چلیں میں گاجر کا حلوہ بنانے جا رہی ہوں اور آپ سب کو دعوت ہے (حلوہ میرے لیے نہیں کیونکہ پاکستانی میٹھی اشیاء کو دیکھ کر ہی میں اپنے میٹھے کا شوق پورا کر لیتی ہوں۔)

ویسے میں نے اپنے کزنز کو دیکھا ہے جی Milkyway اور دوسری چاکلیٹیں جو یہاں شیشے کی بوتلوں میں دستیاب ہیں، تو میرے کزنز انہیں چمچوں سے کھا رہے ہوتے ہیں (جبکہ ہمارے ہاں ان کو کنجوسی سے ٹوسٹ پر ملنے کا ہے) :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مہوش بہن، فراغت کیسی؟

دراصل میں دوسرے پراجیکٹس میں مصروف رہا ہوں اس لیے لائبریری کی جانب توجہ نہیں دے پایا ہوں۔ لائبریری سائٹ پر مواد کی منتقلی اور زمرہ جات تشکیل دینے کی کیا صورتحال ہے؟

میں جلد ہی لائبریری سائٹ کا صفحہ اول بنانے پر توجہ دوں گا۔ لیکن بہتر ہے کہ اس سے پہلے لائبریری سائٹ پر خاطر خواہ مواد اکٹھا ہو جائے۔ اگر مختلف کتابوں اور زمرہ جات کے حوالے سے کچھ گرافکس بھی بن جائیں تو اچھا ہوگا۔

والسلام
 
مہوش علی نے کہا:
اچھا اب آگے کیا؟

یعنی یہاں فراغت ہے کیونکہ کاپی رائیٹ والی کتب کا علم ہے، نہ لائسنس کا اور اس لیے کام آگے نہیں بڑھ رہا۔

چلیں میں گاجر کا حلوہ بنانے جا رہی ہوں اور آپ سب کو دعوت ہے (حلوہ میرے لیے نہیں کیونکہ پاکستانی میٹھی اشیاء کو دیکھ کر ہی میں اپنے میٹھے کا شوق پورا کر لیتی ہوں۔)

ویسے میں نے اپنے کزنز کو دیکھا ہے جی Milkyway اور دوسری چاکلیٹیں جو یہاں شیشے کی بوتلوں میں دستیاب ہیں، تو میرے کزنز انہیں چمچوں سے کھا رہے ہوتے ہیں (جبکہ ہمارے ہاں ان کو کنجوسی سے ٹوسٹ پر ملنے کا ہے) :)

چلو قیصرانی پلیٹ‌ لے آؤ اپنی پھر کہو گے کہ میرا حصہ نہیں ملا :)
 

الف عین

لائبریرین
مہ وش، لائسینس کی معلومات کے لیے میری آئ فاسٹ نیٹ والی اردو سائٹ دیکھو۔ تین اہم زمرے ہیں۔ آزاد، اجازت شدہ، اور ای پبلشنگ۔ وہاں اور یہاں جو کتابیں مشترک ہیں، ان کو اسی درجہ بندی کے حساب سے منتخب کر لو۔ زاویہ، ع پ ک ا میں شامل نہیں کر رہا ہوں۔ جڑوں کی تلاش، ابنِ صفی کر دی ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

مہوش بہن، فراغت کیسی؟

دراصل میں دوسرے پراجیکٹس میں مصروف رہا ہوں اس لیے لائبریری کی جانب توجہ نہیں دے پایا ہوں۔ لائبریری سائٹ پر مواد کی منتقلی اور زمرہ جات تشکیل دینے کی کیا صورتحال ہے؟

میں جلد ہی لائبریری سائٹ کا صفحہ اول بنانے پر توجہ دوں گا۔ لیکن بہتر ہے کہ اس سے پہلے لائبریری سائٹ پر خاطر خواہ مواد اکٹھا ہو جائے۔ اگر مختلف کتابوں اور زمرہ جات کے حوالے سے کچھ گرافکس بھی بن جائیں تو اچھا ہوگا۔

والسلام

ہمارے پرانے وکی پر جتنے زمرے تھے، وہ سب میں نے نئے وکی پر بنا دیے ہیں (بمع نیویگیشن بار کے)

اگر کسی کو مزید زمرے دکھائی دیں تو بتائیں،

ہاں البتہ میری ایک تجویز پر آراء چاہیے ہیں

اردو نثر ۔ ناول

کیا یہ ممکن ہے کہ ناول کو آگے تقسیم کیا جائے

۔ رومانی ناول
۔ جاسوسی ناول
۔ تاریخی ناول
۔ معاشرتی ناول (اگر اس قسم کی کوئی چیز ہوتی ہو تو)

اسکے علاوہ ڈرامے کی کیٹیگری کہیں نظر نہیں آئی۔

ذرا اس معاملے میں مجھے گائیڈ کیا جائے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
آپ کے سائیٹ پر دو طرح کے کاپی رائیٹ نوٹس ہیں

1۔ آزاد
2۔ اجازت شدہ

مگر ان کی کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔

مجھے یاد ہے کہ بہت شروع میں جب میں نے نعمان کے ساتھ مل کر ای بکز بنانی شروع کی تھیں تو ہم GNU لائسنس استعمال کرتے تھے۔

اس کے علاوہ اجازت شدہ کتب کے لیے بھی کیا صرف :اجازت شدہ" لکھ دینا کافی ہو گا یا پھر اس کے ساتھ کچھ تفصیل بھی کہ کیا گی این ہو کے تحت اجازت شدہ ہے، یا پھر صرف ہماری لائبریری کے لیے اجازت شدہ ہے اور کیا اس میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔۔۔۔
 

ابنِ آدم

محفلین
بہت خوشی کی بات ہے کہ اردو ویب کے ماہرین اکٹھے ہوکے اتنا شاندار پراجیکٹ مکمل کررھے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
مہ وش
آزاد سے مراد جو کتاب آزاد ڈومین میں ہے، یا تو مصنف کے انتقال کے کئی سال بعد، یا جیسے ڈاکٹر شرف الدین ساحل نے کہا تھا کہ ان کی ساری کتابوں کو آزاد ڈومین میں سمجھا جائے۔
اجازت شدہ سے مطلب یہ کہ مصنفین نے اجازت دے دی ہے اور ہمیں اختیار دیا ہے کہ جس طرح چاہیں اسے پیش کریں۔
میں ہر کتاب کی زپ فائل کے ساتھ ایک ٹیکسٹ فائل بھی رکھتا ہوں۔ یہ گنو فری ڈاکیومینٹ لائشینس ہے جس کا ترجمہ شاکر عزیز نے کیا تھا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
محب،

قیصرانی بھائی نے مجھے پیغام بھیجا تھا کہ اردو لائبریری میں کچھ ٹیکنیکل پرابلم ہے اور بہتر ہے کہ اس پر کام ذرا دیر کے لیے روک دیا جائے۔

مزید تفصیلات نبیل بھائی ہی دے سکتے ہیں۔

بلکہ میں انتظار کر رہی ہوں کہ نبیل بھائی دوسری چیشوں سے فارغ ہو کر ایک مرتبہ مکمل توجہ لائبریری پر مرتکز کریں اور چیزوں کو فائنل کر دیں کہ جس کے بعد ہمیں مزید کوئی تبدیلی نہ کرنی پڑے۔

ابتک ہوتا یہ رہا ہے کہ میں کتابیں بناتی ہوں، مگر پھر ٹمپلیٹ میں مزیہد چیزیں شامل ہو جاتی ہیں اور مجھے پھر سے تمام کتب میں تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔

بہرحال یہ تبدیلیاں ثانوی درجے کی ہیں، اور اگر ہم کتاب کے اصل متن کو دوسری جگہوں سے کاپی کر کے پیسٹ کرتے رہیں تو اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی (یعنی تبدیلی صرف متن کے اوپر موجود ٹمپلیٹ میں آتی ہے)

مگر ایک مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ابھی تک کاپی رائیٹ سے آزاد کتب کی لسٹ مہیا نہیں کی گئی ہے اور بہت سی چیزیں میری نطر میں نہیں ہیں۔ ان سب مسائل کا حل میری انفرادی کوششیں نہیں ہو سکتیں، بلکہ ایک ٹیم کی صورت میں کام کی صورت میں ہم ان مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔

والسلام
 
مہوش ،

میں آپ کی بات سمجھ رہا ہوں اور نبیل کی مصروفیت بھی کام کی راہ میں رکاوٹ ہے مگر میرا خیال ہے سب سے اہم مسئلہ کاپی رائٹ کا ہی ہے اور اگر اس پر غور وخوض نہ کیا گیا تو پھر شاید کام کی رفتار مایوس کن حد تک کم ہو جائے گی جو واقعی افسوسناک عمل ہوگا کہ اتنے لوگوں کی شبانہ محنت ٹھکانے نہ لگ سکے گی۔ جتنی دیر تک لائبریری کی ٹیکنیکل مسائل حل نہیں ہوتے تب تک ہم لائبریری کے مواد کو اکھٹا کرنے کے لیے پوسٹس تو کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ میں نے موقع کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے لغت پر کام تیز کروا دیا ہے اور لائبریری کے کئی ممبران وہاں پہنچ گئے ہیں تو کیا خیال ہے لغت کے کام پر توجہ زیادہ مبذول کر دی جائے اور اسے بہتر سے بہتر کر لیا جائے کیونکہ وہ بھی اہمیت کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
بہت عرصے کے بعد پھر سے وکی لائبریری پراجیکٹ کچھ زندہ ہو رہا ہے اور یہ احساس اراکین میں پیدا ہو رہا ہے کہ وکی لائبریری پراجیکٹ ہماری زیادہ توجہات چاہتا ہے۔

بات یہ ہے کہ ایک دفعہ ہمیں اس پراجیکٹ کو اس حد تک پہنچا دینا چاہیے کہ جس کو ہم کہہ سکیں کہ "اساس" رکھی گئی۔ چنانچہ اس "اساس" کے بعد یہ پراجیکٹ کبھی مردہ نہیں ہو گا اور تھوڑا بہت ہمیشہ چلتا رہے تھا (مثلا ڈسکشن فورم میں لائبریری سیکشن آباد ہی رہا اور کچھ نہ کچھ کام ہوتا ہی رہا)۔

************

ہمارا یہ لائبریری پراجیکٹ جس وجہ سے منجمد ہوا، وہ یہ ہیں:

1۔ سب سے زیادہ نقصان اس لیے پہنچا کہ ابتک یہ "فہرست" نہیں بن سکی کہ ڈیجیٹائزڈ شدہ کتب میں سے کون سی کتب (پہلا) مکمل کاپی فری ہیں (دوسرا) جزوی طور پر کاپی فری ہیں اور (تیسرا) کون سی ڈیجیٹائزڈ شدہ کتب کو ہم کاپی رائیٹ کی وجہ سے شائع نہیں کر سکتے۔

اب اس چیز کا ذمہ دار کون ہے؟



2۔ ٹیکنیکی اعتبار سے وکی 100 فیصد مکمل حالت میں نہیں ہے۔ مگر یہ اتنی بڑی خامی نہیں اور ہر صورت میں کام کو بنا پرابلم کے جاری رکھا جا سکتا ہے۔



اس ٹیکنیکی کام کے ذمہ دار نبیل بھائی ہیں اور اس سلسلے میں میں بھی انکا ہاتھ بٹانے کی ذمہ دار ہوں۔


اس ڈورے میں میں صرف نبیل بھائی سے ٹیکنیکل کام کے حوالے سے مخاطب ہوں، اور باقی کاپی رائیٹ کے مسئلے پر ذمہ داران اپنا الگ ڈورا کھول لیں (یا اگر کوئی ڈورا پہلے سے کھلا ہوا ہے تو وہاں پر ہی کام جاری رکھیں)
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کا شکریہ مہوش کہ آپ اس ٹاپک کو متحرک رکھے ہوئے ہیں۔ لائبریری سائٹ کی موجودہ صورتحال کا کسی حد ذمہ دار تو میں ہی ہوں کہ میں نے یہ اندازہ لگانے میں غلطی کی کہ لوگ وکی سائٹ کا کس حد تک دلچسپی سے استعمال کریں گے۔ دراصل فورم کے یوزرز فورم کے پوسٹنگ انٹرفیس سے زیادہ مانوس ہیں اور یہ انہیں استعمال میں زیادہ آسان لگتا ہے۔ میڈیا وکی کا استعمال اگرچہ زیادہ مشکل نہیں ہے لیکن ہمیں اس کے طریقہ استعمال کی وضاحت پر دھیان دینا پڑے گا۔ میڈیا وکی کے پیج لوڈنگ کی رفتار بھی قدرے سست ہے۔

فورم کے لائبریری پراجیکٹ کے زمرہ جات میں اس پراجیکٹ پر کام روکا نہیں جائے گا لیکن ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ لائبریری وکی سائٹ پر کام کی رفتار کو بہتر بنایا جائے۔ شاید لائبریری پراجیکٹ پر کام کرنے والے تمام دوست وکی سائٹ پر فعال نہیں ہو سکیں گے لیکن کم از کم اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے سرکردہ اراکین کو کم ازکم اس سائٹ پر کام شروع کر دینا چاہیے۔ دوسرے لائبریری سائٹ پر کیے جانے والے کام کی اپڈیٹ فراہم کرنے کا بھی مناسب بندوبست ہونا چاہیے۔ اس کے لیے سب سے پہلے تو لائبریری سائٹ کے فرنٹ پیج پر دھیان دینا پڑے گا۔ میں اس سلسلے میں جلد کچھ کروں گا۔ اس کے علاوہ اس فورم پر بھی لائبریری سائٹ پر کام کی پیشرفت سے آگاہ کرتے رہنا چاہیے۔ بلکہ بہتر یہ ہوگا کہ لائبریری پراجیکٹ کے فعال ارکان میں سے کچھ اردو ویب بلاگ پر بھی یہ اپڈیٹ پیش کریں تاکہ اس کی تشہیر بھی ہوسکے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
صفحہ اول میں تبدیلی
نبیل بھائی،

سب سے پہلی چیز میرے خیال میں صفحہ اول کو دیدہ زیب بنانا ہے (کیونکہ موجودہ شکل میں وہ بہت بور ہے)۔

دوسری بات یہ کہ صفحہ اول پر ہم دو طرح کے لوگوں سے مخاطب ہیں

  1. عام قاری (جو صرف پڑھنے تک محدود ہیں)
  2. وہ پوٹینشل ریڈر، جو بعد میں ٹیم کا حصہ بن کر کام کر سکتے ہیں
فی الحال موجودہ شکل میں ہمارا صفحہ اول اس دوسری قسم کے پوٹینشل ریڈر کو زیادہ مخاطب کر رہا ہے (جبکہ یہ چیز عام قاری کے لیے دلچسپی ختم کر رہی ہے)۔ چنانچہ ہم ترجیحات یوں رکھیں کہ صفحہ اول پر عام قاری زیادہ مخاطب ہو اور فوری طور پر اسے اپنے مطلب کے چیز (کتابوں تک پہنچنے کا راستہ) مل جائے۔

مثال کے طور پر ذیل کا عکس ملاحظہ کریں (جہاں میں نے عام قاری کو زیادہ مخاطب کیا ہے اور چیزیں اُس کی سہولت کے مطابق ترتیب دینے کی کوشش کی ہے)

Urdulib.GIF




نبیل بھائی،
آپ پہلے ہی کمپیوٹر ٹوٹوریل وکی کا صفحہ اول بنا چکے ہیں اور یقینا مجھ سے بہت بہتر طور پر ان چیزوں کو سمجھتے ہیں۔ اور یہ عکس میں نے صرف ایک آئیڈیا کے طور پر پیش کیا ہے۔



صرف ایک کتاب میں سرچ کرنا

قبل اسکے کہ میں بھول جاؤں، بہتر ہے کہ یہ چیز یہاں درج کر دوں۔

http://en.wikibooks.org/wiki/Main_Page پر انہوں نے ایک آپشن دیا ہے "بک سرچ" یعنی صرف ایک کتاب کے اندر سرچ کرنا (دیکھئے اوپر والے لنک پر "ٹول باکس" میں جہاں آپ کو "Search This Book" نامی یہ آپشن نظر آئے گی۔

یہ بہت سادہ چیز ہے مگر بہت مفید ہے۔ مثال کے طور پر کتاب کا نام TestBook ہے، تو یہ لنک آپ کو سیدھا گوگل سرچ انجن کے صفحے پر لے جاتا ہے اور [SIZE=-1]گوگل اس لنک کو سرچ کرتا ہے[/SIZE][SIZE=-1]www.wikibooks.org/wiki/TestBook[/SIZE]



وکی فارمیٹنگ

وکی فارمیٹنگ کے حوالے سے پہلے ہی آپ کو چیزوں کا آئیڈیا ہے اور آپ ٹول بار میں نئی چیزیں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

فارمیٹنگ کے حوالے سے میری طرف سے فی الحال 2 چیزوں کی تجویز۔


1۔ اردو زبان میں رواج ہے کہ نئے پیراگراف کی پہلے لائن کے شروع میں کچھ سپیس دی جاتی ہے۔
مگر میڈیا وکی میں کوئی بھی لائن شروع کرنے سے پہلے اگر "ایک سپیس" دے دیا جائے تو بقیہ پورا پیراگراف Pretext بن کر ایک خانے میں آ جاتا ہے ۔
اور اس خانے میں فونٹ اردو ایشیا نسخ سے تبدیل ہو کر ونڈوز کا کوئی ایسرا دوسرا فونٹ ہو جاتا ہے جس میں اردو کی مکمل سپورٹ نہیں ہوتی اور متن ٹوٹ پھوٹ جاتا ہے۔

اس حوالے سے دو چیزیں کرنی لازمی ہیں

۔ پہلا یہ کہ میڈیا وکی میں سے پری ٹیکسٹ کی اس "ایک سپیس" والی فارمیٹنگ کو ختم کیا جائے۔
۔ دوسرا یہ کہ پری ٹیکسٹ کا فونٹ بھی اردو نسخ ایشیا ٹائپ کر دیا جائے۔



2۔ فارمیٹنگ کے حوالے سے دوسری تجویز اشعار کے حوالے سے تھی (یعنی دونوں مصرعوں کی لمبائی ایک جتنی ہونی چاہیے)۔ یہ چیز میڈیا وکی میں ممکن ہونی چاہیے۔


ان دونوں ٹاسکوں کو پورا کرنے کے لیے سوالات کو خود میڈیا وکی کے سپورٹ فورم میں پوسٹ کیا جا سکتا ہے (اگرچہ کہ ڈاکومنٹیشن بھی موجود ہے، مگر ٹیکنیکل ہونے کی وجہ سے مجھے کچھ سمجھ نہیں آ سکا)۔
 

الف عین

لائبریرین
مہوش۔ میں نے اپنے پاس کی مکمل کتابوں کی فہرست یہاں بھی کہیں دی تھی۔ اور میرے جریدے میں بھی تازہ شمارے میں دے دی تھی
http://samt.ifastnet.com/July07/Urdu/UrduBooks.html
اس صفحے پر نشان دہی کی گئی ہے کہ کون سی کتابیں اجازت شدہ ہیں اور کون سی کاپی رائٹ سے آزاد۔ ای پبلشنگ والی کتابیں بھی آزاد ہی مانی جا سکتی ہیں۔ جن میں کاپی رائٹ کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ یہ فہرست سمت پر دیکھ لیں۔ اگر چہ اس کے بعد بھی مزید اضافے ہوئے ہیں۔
کاپی رائٹ والی کوئی کتاب میں نے مہیا نہیں کی ہے۔ فیض کی تین کتابوں کی ایک کتاب بنا کر، منیر نیازی کی تین چار کتابوں سے پانچ مختلف ای بکس، اس طرح بنا رکھی ہیںجن پر کاپی رائٹ کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، اس کو ہم تدوین مان سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے میں نے اپنی پسندیدہ کتابیں بھی اپنے پاس فراہم نہیں کیں، جیسے مشتاق یوسفی، علی پور کا ایلی۔ زاویہ کی میرے نزدیک کوئی خاص اہمیت نہیں۔ اس کتاب کےمضامین نے تو گڈریا‘ کی اہمیت بھی گھٹا دی ہے، مجھے ایسا لگتا ہے۔ خیر۔
ہاں، میرا اب بھی وہی خیال ہے کہ ڈیفالٹ فانٹ ایشیا ٹائپ کی اب چھٹی کی جائے۔ شاعری کی کتابوں میں تخلص اور نعتیہ مجموعوں میں صلی اللہ علیہ وسلم کی علامات نظر نہ آئیں تو اس فانٹ کی خامی صاف ظاہر ہو جاتی ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ نہ جانے کس لمحے بی بی سی نے اس فانٹ کو اپنی ویب سائٹ کے لئے منتخب کیا اور پھر اب بھیڑ چال چل گئی ہے۔ اور ویب ماسٹرس تو فانٹ سائز تک کا خیال نہیں رکھتے۔ یہاں اس ٹیکسٹ باکس میں ہی دیکھیں، نظر ہی نہیں آتا کہ کیا ٹائپ ہو رہا ہے۔ الل ٹپ ٹائپ کرتا ہوں میں‌تو۔۔ خیر یہ بات خلاف موضوع ہو گئی، معذرت۔۔
 
بہت عمدہ مہوش ،

پہلا صفحہ یقینا بہت دلکش اور دیدہ زیب ہونا چاہیے تاکہ صارفین کی توجہ اپنی طرف کھینچ سکے میرے خیال سے آپ کا صفحہ موجود صفحہ سے بہت بہتر ہے اور آپ فورا یہ تبدیلی کر گزریں۔

کیا اردو لائبریری کی ڈومین پر میڈیا وکی انسٹال ہے اگر ہے تو وہاں اردو وکیپیڈیا سے کم فارمیٹنگ کی آپشنز کیوں ہیں؟

میرا خیال ہے وکی کے حوالے سے ابو شامل بھی ہماری خاصی مدد کر سکتے ہیں کیونکہ وہ اردو وکیپیڈیا پر بہت فعال ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
بہت عمدہ مہوش ،

پہلا صفحہ یقینا بہت دلکش اور دیدہ زیب ہونا چاہیے تاکہ صارفین کی توجہ اپنی طرف کھینچ سکے میرے خیال سے آپ کا صفحہ موجود صفحہ سے بہت بہتر ہے اور آپ فورا یہ تبدیلی کر گزریں۔

کیا اردو لائبریری کی ڈومین پر میڈیا وکی انسٹال ہے اگر ہے تو وہاں اردو وکیپیڈیا سے کم فارمیٹنگ کی آپشنز کیوں ہیں؟

میرا خیال ہے وکی کے حوالے سے ابو شامل بھی ہماری خاصی مدد کر سکتے ہیں کیونکہ وہ اردو وکیپیڈیا پر بہت فعال ہیں۔


محب،
وکی لائبریری کے صفحہ اول کا یہ امیج میں نے اوپن آفس کی مدد سے بنایا تھا اور اسکا مقصد صفحہ اول کے لیے صرف ایک آئیڈیا دینا تھا۔

جہاں تک وکی پر خود یہ اصل صفحہ بنانے کی بات ہے تو یہ اتنا مشکل نہیں ہے مگر پھر بھی فی الحال مجھ میں یہ صلاحیت نہیں ہے اور مجھے اسکے لیے وکی کے مزید ٹوٹوریل پڑھنے پڑیں گے۔ اسکے مقابلے میں نبیل بھائی نہ صرف اس پر عبور رکھتے ہیں، بلکہ وہ کمپیوٹر کورسز کے لیے بنائے گئے وکی کا صفحہ اول ان بنیادوں پر بنا بھی چکے ہیں۔
(نبیل بھائی، کیا آپ اس کمپیوٹر کورسز والے وکی کا لنک مجھے دوبارہ بھیج سکتے ہیں؟)
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب،
وکی لائبریری کے صفحہ اول کا یہ امیج میں نے اوپن آفس کی مدد سے بنایا تھا اور اسکا مقصد صفحہ اول کے لیے صرف ایک آئیڈیا دینا تھا۔

جہاں تک وکی پر خود یہ اصل صفحہ بنانے کی بات ہے تو یہ اتنا مشکل نہیں ہے مگر پھر بھی فی الحال مجھ میں یہ صلاحیت نہیں ہے اور مجھے اسکے لیے وکی کے مزید ٹوٹوریل پڑھنے پڑیں گے۔ اسکے مقابلے میں نبیل بھائی نہ صرف اس پر عبور رکھتے ہیں، بلکہ وہ کمپیوٹر کورسز کے لیے بنائے گئے وکی کا صفحہ اول ان بنیادوں پر بنا بھی چکے ہیں۔
(نبیل بھائی، کیا آپ اس کمپیوٹر کورسز والے وکی کا لنک مجھے دوبارہ بھیج سکتے ہیں؟)

ارے مہوش بہن یہ آپ کیا کہہ رہی ہیں؟ :eek: میں کہاں میڈیا وکی پر عبور رکھتا ہوں۔ میں نے تو محض کچھ تک بندی کی تھی۔ آپ جس سائٹ کا ذکر کر رہی ہیں وہ ذیل کے ربط پر ہے:

wiki.urduweb.org

میں اسے فعال کرنے سے پہلے اس میں خاطر خواہ مواد شامل کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے اس کا وقت کبھی نہیں ملا۔ آپ چاہیں تو اس کا صفحہ اول کاپی کر سکتی ہیں لیکن میں لائبریری سائٹ کا صفحہ اول مختلف انداز میں بنانا چاہتا ہوں۔

لائبریری سائٹ پر ایڈیٹر میں مزید آپشنز کی جانب بھی میں توجہ دیتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت دن بعد میں نے دونوں جگہ ’کلک رنجہ‘ کیا۔
wiki.urduweb.org
urdulibrary.org
وکی پر تو لائبریری کا کوئی ذکر نہیں۔
اردو لائبریری میں دیکھا کہ تفہیم کے روابط بنا دئے گئے ہیں۔
لیکن کیا وکی پیڈیا کا قانون ہے کہ ان کو کتابیں نہیں کہا جائے اور ’مضامین‘ کہا جائے۔

غالب کے بارے میں پہلے بھی کہیں لکھا تھا، کہ دیوانِ غالب کا محض ایک لنک ہونا چاہئے۔ یہ کیا کہ باب 1 باب2، اور ان سب کو مضامین کہا جائے، کہ غالبیات کے زمرے میں اتنے مضامین ہیں۔ اور اس میں کچھ ’مضامین‘ دیوانِ غالب کے ہوں گع لیکن اس کے علاوہ بھی دوسری کتب کے مضامین غالبیات میں شامل ہونا ممکن ہے۔
اور یہ دیوان ناصر کاظمی۔۔۔ اس سے کیا مراد ہے۔ ناصر کا مجموعہ جس کا نام ’دیوان‘ تھا۔ وہ کاپی رائٹ سے آزاد نہیں ہے۔
اس کو تبدیل کر کے میری طرح ’ساتوں رنگ‘ کر دیں، جس میں برگِ نے اور دوسری مختلف نظمیں غزلیں بھی شامل ہیں۔ جب کہ دیوان اور برگِ نے پر کاپی رائٹ برقرار ہے۔ وکوی سورس پر بھی وہاب اعجاز کو یہ تصحیح کرنی چاہئے۔ وکی کی پالیسی کے خلاف ہے ورنہ یہ بات۔
 
Top