مہوش علی
لائبریرین
بہت دن بعد میں نے دونوں جگہ ’کلک رنجہ‘ کیا۔
اعجاز صاحب، یہ "کلک رنجہ" کی اصطلاح ہمیں بہت پسند آئی۔
لیکن کیا وکی پیڈیا کا قانون ہے کہ ان کو کتابیں نہیں کہا جائے اور ’مضامین‘ کہا جائے۔
پتا نہیں۔ مگر میرے خیال میں تو انہیں کتابیں کہنے میں کچھ ہرج نہیں کیونکہ وکی والوں نے خود "وکی بکز" کے نام سے لائبریری بنائی ہوئی ہے۔
غالب کے بارے میں پہلے بھی کہیں لکھا تھا، کہ دیوانِ غالب کا محض ایک لنک ہونا چاہئے۔ یہ کیا کہ باب 1 باب2، اور ان سب کو مضامین کہا جائے، کہ غالبیات کے زمرے میں اتنے مضامین ہیں۔ اور اس میں کچھ ’مضامین‘ دیوانِ غالب کے ہوں گع لیکن اس کے علاوہ بھی دوسری کتب کے مضامین غالبیات میں شامل ہونا ممکن ہے۔
اور یہ دیوان ناصر کاظمی۔۔۔ اس سے کیا مراد ہے۔ ناصر کا مجموعہ جس کا نام ’دیوان‘ تھا۔ وہ کاپی رائٹ سے آزاد نہیں ہے۔
اس کو تبدیل کر کے میری طرح ’ساتوں رنگ‘ کر دیں، جس میں برگِ نے اور دوسری مختلف نظمیں غزلیں بھی شامل ہیں۔ جب کہ دیوان اور برگِ نے پر کاپی رائٹ برقرار ہے۔ وکوی سورس پر بھی وہاب اعجاز کو یہ تصحیح کرنی چاہئے۔ وکی کی پالیسی کے خلاف ہے ورنہ یہ بات۔
اعجاز صاحب،
یہ وکی آپکا ہے اور آپکی ہی رہنمائی میں اسے چلنا ہے۔ تو ایک بہتر آپشن یہ ہے کہ آپ ذرا ہاتھ صاف کر کے وکی کا بذاتِ خود رخ فرمائیے اور اور پھر ان سب غلطیوں کو صاف فرما دیجئیے
(وکی کا استعمال ہم نے شروع ہی اس لیے کیا تھا کہ دوسرے کی غلطیوں کو ایڈٹ کرنے کے لیے انتظار نہ کرنا پڑے بلکہ جس کو جہاں غلطی نظر آئے، وہ اسے ایڈٹ کر کے صحیح کر دے)۔