میڈیا وکی کے انٹرفیس کا ترجمہ؟

نبیل

تکنیکی معاون
جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں، ہم اردو ویب پر میڈیا وکی کو بطور وکی پیڈیا سوفٹویر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ میں میڈیا وکی کے موجود ورژن (1.8.2) پر تجربات کر رہا ہوں اور اس میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کر چکا ہوں۔ اب میں اس کے انٹرفیس کا ترجمہ کرنے کے کام کا بھی آغاز کرنا چاہتا ہوں؟ کیا جیسبادی یا اور کوئی صاحب اس بارے میں معلومات رکھتے ہیں؟ اردو وکی پیڈیا پر تو خاصی حد تک ترجمہ شدہ انٹرفیس نظر آتا ہے۔ کیا یہ لینگویج فائل کسی طرح حاصل ہو سکتی ہے؟

میں چاہتا ہوں کہ ایک مرتبہ اس کام کا آغاز ہوجائے تو اسکے بعد باقی دوست مل جل کر یہ کام جلد مکمل کر لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، مجھے طریقے نظر تو آ رہے ہیں انٹرفیس کی زبان تبدیل کرنے کے لیکن اس میں انسٹال شدہ میڈیا وکی کے سپیشل پیج کو ایڈٹ کرنا ہوتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا طریقہ مل جائے جس سے کمیونٹی کو بھی فائدہ ہو، یعنی دوسرے لوگ بھی اردو وکی پیڈیا انسٹال کر سکیں۔
 
Top