میڈیا کو مشرف کی دھمکی

اظہرالحق

محفلین
آج کے اخبارات میں مشرف صاحب نے میڈیا کو دھمکی دی ہے کہ وہ اب کچھ زیادہ ہی بول رہے ہیں ۔ ۔ ۔ رک جائیں ورنہ ان سے “سختی “ سے نپٹا جائے گا ۔ ۔ ۔ ۔
ایکسپریس نیوز

اور اسکا آغاز آج صبح ہی ہو چکا ہے ون ٹی وی جو صبح صبح ناظرین کی رائے پیش کرتا ہے لائیو اسکے فون بند ہو چکے تھے ، بقول سجاد میر کے فنی نہیں بلکے Funny خرابی ہے ۔ ۔ جسکا اثر بعد میں نظر آئے گا ۔۔ ۔یہ الفاظ خود بتا رہے ہیں کیا ہوا ہو گا ۔۔ ۔یاد رہے ایک دن پہلے ٹی ون کے لائیو پروگرام میں عوام نے اور دوسرے حاضرین نے بے چارے ایم کیو ایم کے شعیب بخاری کو خوب لتاڑا تھا ۔۔ ۔

اے آر وائی میں کل آفتاب شیر پاؤ کی جھڑپ ہوتے ہوتے رہ گئی ۔۔ ۔ فائزہ کے ساتھ ۔۔ ۔ اور آج پر طلعت بے چارہ تو اب سہم چکا ہے ۔ ۔۔ حتہ کہ جیو والے بھی بہت محتاط ہیں ۔۔۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک جنرل کے تحفے کو دوسرے جنرل کی آشیر باد تو حاصل ہونا ہی ہے۔

جنرل ضیاء نے ایم کیو ایم کا پودا لگایا تھا اب یہ جنرل اس کی آبپاشی میں مصروف تو ہوں گے ہی۔
 

پاکستانی

محفلین
نو کمنٹس!!!!!!!!!!
حالات بہت خراب ہیں :evil: اور ویسے بھی 24 کو ہم سب کے محبوب لیڈر ڈیرہ غازی خان میں تشریف لا رہے ہیں، میری تو بڑی خواہش ہے کہ ان کی اچھی خاصی خدمت کی جائے :pagal: مگر خواہشیں پوری کب ہوتی ہیں۔
ہم جیسے سیدھے سادھے پاکستانی صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں، کاش کسی طرح تعبیر کو اپنے بس میں کیا سا سکتا :bore:
 

محسن حجازی

محفلین
یہ تو ہونا ہی تھا! میڈیا شارٹ سکرٹس دکھانے کے لیے رکھا گیا تھا لیکن یہ تو پھٹی شرٹس دکھانے لگ گیا!
 
Top