تہذیب

محفلین
ایک جاپانی سیاح پاکستان کے شہر اسلام آباد کی سیر کیلیئے نکلا۔ ایک ٹیکسی کرایہ پر حاصل کی ۔ سڑک پر اس نے ایک ٹویوٹا کار دیکھی تو ٹیکسی ڈرائیور کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اس کو کہا ۔
" ٹویوٹا کار ۔۔۔ بہت تیز ۔۔ میڈ ان جاپان "
ٹیکسی ڈرائیور نے سر ہلایا اور گاڑی چلانے میں مصروف رہا ۔ آگے جا کر جاپانی کو ھنڈا کار نظر آئی ۔ اس نے ڈرائیور کے کندھےپر ہاتھ رکھ کے اس کو متوجہ کیا اور ھنڈا کار کی طرف اشارہ کرکے کہا ۔ " ھنڈا کار ۔۔ بہت تیز ۔ میڈ ان جاپان "
ٹیکسی ڈرائیور نے پھر سر ہلایا ۔ لیکن گاڑی چلانے میں مصروف رہا۔ پھر کچھ دیر بعد جاپانی کو مٹسُوبِشی کار نظر آئی۔ اس نے پھر وہی کیا۔ " مٹسوبشی کار۔ بہت تیز ۔ میڈ ان جاپان "۔
اب ٹیکسی ڈرائیور جاپانی کی اس حرکت سے تنگ آرہا تھا ۔ دو گھنٹے تک وہ اسلام آباد کی سڑکوں کی سیر کرتا رہا ۔ اور ہر جاپانی کار دیکھ کر خوش ہوتا تو ڈرائیور کو وہی تین باتیں سناتا ۔
دو گھنٹے کی سیر کے بعد جاپانی نے ٹیکسی ڈرائیور کو واپس ہوٹل چلنے کو کہا۔ اور پوچھا کہ کتنا کرایہ بنا ؟ ٹیکسی ڈرائیور نے کہا کہ دس ہزار روپے ۔ جاپانی نے حیران ہوکر کہا ۔ " دس ہزار روپیہ ؟؟!!۔ یہ تو بہت زیادہ ہے ۔"
ٹیکسی ڈرائیور نے جاپانی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر میٹر کی طرف اشارہ کیا اور کہا۔ " ٹیکسی میٹر ۔ بہت تیز ۔ میڈ ان جاپان "
 
Top