میک اپ ۔ زرداری سپیشل

محمداحمد

لائبریرین
واہ۔۔۔! :D

آپ نے تو پورا طریقہ واردات ہی پیش کردیا۔

کیسے لوگ ہوتے ہیں وہ جو دوسروں کے جذبہ ء ہمدردی کا نا جائز فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ ہمدردی کرنے والا اُن کے غم میں مرا جاتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ سامنے والے بے وقوف ہیں ۔ قابلِ رحم ہیں یہ لوگ جو نہ تو اپنے محسنوں کو سمجھ پاتے ہیں نہ ہی اُن کی قدر کرتے ہیں۔
 

علی خان

محفلین
زبردست جناب محمدصابر واقعی یہ گداگر لوگوں کو بے وقوف بنانے میں ماہر ہوتے ہیں۔ اسی طرح کے میک اَپ سے یہ لوگ بہت زیادہ پیسے کماتے ہیں۔ یہ بھی ایک فن ہے ان گداگروں کی نظر میں۔
میں جب چھوٹا تھا۔ تو ایک دفعہ نیلام گھر (طارق عزیز شو) میں اسی طرح کا ایک گداگر بلایا گیا تھا۔ اور اس نے اسی طرح کے زخموں کے بارے میں بتایا تھا۔ مگر طریقہ اس نے پھر بھی نہیں بتایا تھا۔
اور تب سے لیکر اَب تک میرے ذہن میں اسکے متعلق سوال ہی رہا تھا۔ کہ یہ لوگ اس طرح کے زخموں کو آخر بناتے کسطرح ہیں۔ اور اسکا جواب اَب جاکر اپکے اس پوسٹ سے مجھے مل پایا ہے۔
میری طرف سے اس پوسٹ کو اُردومحفل پر شئیر کرنے پر داد وصول کیجئے۔ بہت بہت شکریہ
 

محمدصابر

محفلین
246543_209700725829641_320032127_n.jpg
 

Golden eyes

محفلین
اب تو دل کررہا ہے کہ زخمی فقیروں کو پکڑ کر حقیقی شکل دیکھوں:pissed-off:
اب تک تو بہت ڈرا کر عوام سے بھتہ وصول کرتے تھےنا یہ لوگ اب عوام ڈرنے والے نہیں ہیں
 
Top