میک میں اردو

زیف سید

محفلین
میک کمپیوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال تو ہو جاتا ہے مگر اس میں حرف ہ ٹوٹ جاتا ہے۔ کیا کوئی ایسا طریقہ یا آن لائن اردو ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے جس میں ٹائپ کرتے وقت ہ نہ ٹوٹے؟

جواب کا پیشگی شکریہ!
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم زیف سید،
آپ کو اتنے عرصے بعد یہاں دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔
میں بھی کبھی کبھار میک کا اردو کی بورڈ استعمال کرتا ہوں لیکن مندرجہ بالا مسئلہ ابھی تک پیش نہیں آیا۔ آپ کے میک کمپیوٹر کا ماڈل کونسا ہے اور اس میں او ایس ایکس کا کونسا ورژن استعمال کر رہے ہیں؟
 

زیف سید

محفلین
بہت شکریہ نبیل صاحب۔ یہ آئی میک 2016 ہے جس میں ہائی سیئیرا او ایس چل رہا ہے۔ لیکن میں نے دوسرے دوستوں کو بھی اسی مسئلے کا شکار دیکھا ہے، جو میک بک استعمال کرتے ہیں۔

ہم ادارے کا پروپرائٹیری کی بورڈ استعمال کرتے ہیں، تو کیا یہ اس کا مسئلہ ہو سکتا ہے؟ یہ کی بورڈ ونڈوز پر بالکل ٹھیک چلتا ہے۔

مزید یہ کہ اس کی بورڈ سے آن لائن ٹائپنگ بھی نہیں ہوتی، مثلاً اردو ڈاٹ سی اے جیسی ویب سائٹس پر۔
 
Top