میں، اردو اور اردو محفل

تجمل حسین

محفلین
ایک اچھے ممبر سے محفل وقتی طور پر محروم ہورہی ہے جس سے امید کی جاتی ہے کہ وہ جب بھی وسائل ہوئے آن لائین آیا کریں گے ۔۔۔۔ ہماری طرف سے آپ کو دعا کا تحفہ
بہت شکریہ نور بہنا!
آپ کی دعائیں ہی میرے لیے آسانی پیدا کریں گی۔ اللہ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔ :)
 

نور وجدان

لائبریرین
بہت شکریہ نور بہنا!
آپ کی دعائیں ہی میرے لیے آسانی پیدا کریں گی۔ اللہ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔ :)
میری دلی دعا ہے جو اللہ چاہے تو اپ کے حق میں سن لے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دین و دنیوی خوشیاں نصیب کرے آمین
 

تجمل حسین

محفلین
مابدولت برادرم تجمل حسین کی اس اطلاع سے افسردگی محسوس کررہے ہیں ، اورساتھ ہی ساتھ اس امرپرسخت حیرت واستعجاب کاشکارہیں کہ دورجدیدمیں برادرم تجمل کوایک ایسی جگہ جانا پڑرہاہے کہ تعلق ( بظاہر ) جسکا پتھرکے دورسے لگتاہے!اسی مناسبت سےمابدولت چشم تصورمیں برادرم تجمل کو چیتے کی کھال کا جانگیہ پہنے ،چوبی نیزہ تھامے ،بغرض شکار،بواسطے تغذیہ،ایک مینڈھے کے پیچھےزقندلگاتے ہوئے دوڑتے ملاحظہ کررہے ہیں! (از راہ تفنن ).
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بہت خوب محمد امین صدیق بھائی! کیا نقشہ کھینچا ہے آپ نے۔ دل کررہا ہے کہ کاش واقعی ایسا ہوجائے تو کتنا حسین منظر ہوگا۔ :)
مابدولت برادرم تجمل کو انکا وہ ادھورا کام بھی یاددلاناچاہتے ہیں جوانہوں نے " ڈریگن نچرلی اسپیکنگ " کے سلسلے میں شروع کیا تھا اور جس میں غالباً مابدولت اور محترم برادرم محمد اسلم کے سوا کسی نے حصہ نہیں لیاتھا!
امین بھائی! میں یہ کام بھلا کیسے بھول سکتا ہوں۔ آفلائن جانے کے بعد یہ کام میری فہرست میں سب سے اوپر موجود ہے۔ یہ اسی لیے ادھورا چھوڑنا پڑا تھا کہ ہمارا کسی ایک معیار پر اتفاق ہی نہیں ہوا تھا۔ اب آفلائن ہونے کے بعد اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق جہاں تک ہوسکے گا اسے سرانجام دوں گا۔ اور پھر محفل پر واپسی کے بعد مل بیٹھ کر اغلاط کو درست کرلیں گے۔ :)
صرف یہی کام نہیں بلکہ چند کام اور بھی ہیں جو کہ میں نے اپنے ذمہ لیے ہیں۔ جن میں سے ایک کام گمپ امیج ایڈیٹر کے ٹیوٹوریل کی پی ڈی ایف فائل تیار کرنا تھا۔ جو کہ تقریباً مکمل تیار ہی ہے لیکن سرورق کا معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا تھا۔ کوشش کرتا ہوں کہ وہ بھی آج ہی یا کل تک ہر صورت فائنل کرکے محفل انتظامیہ کے حوالہ کردوں۔ :)
بہر کیف ، برادرم تجمل جہاں بھی رہیں ، مابدولت کی نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں .:):):)
بہت بہت شکریہ امین صدیق بھائی! میری بھی نیک تمنائیں آپ سب کے ساتھ ہیں :)
 

ہادیہ

محفلین
نا بھئی۔۔۔۔ اچھی بہنیں اتنا ناراض نہیں ہوا کرتیں۔۔۔ اور پھر دیکھیں یہاں کتنے اچھے اچھے اراکین ہیں۔ امید ہے کہ میری کمی محسوس نہیں ہوگی۔

ناراض تو نہیں ہوں مگر بالکل اچھا نہیں لگا نا۔ ہر دوسرے دن اچھے اچھے ممبر تھریڈ لگا کر چلے جاتے ہیں ۔۔:(
ویسے مزے کی بات ہے جیسے کہتے ہیں نا "لوٹ کے بدھو گھر کو آئے"۔۔بس ایسے ہی سب واپس بھی آجاتے ہیں۔ (میں نام نہیں لوں گی:p)۔۔امید ہے آپ بھی جلد آئیں گے۔ان شاء اللہ تعالیٰ۔۔
اللہ کے حوالے پیارے بھیا۔خوش رہیں آباد رہیں۔:)
 

تجمل حسین

محفلین
ان تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔ اللہ آپ سب کو بھی امن، صحت و سلامتی والی پرسکون زندگی عطا فرمائے۔ اور آپ سب کو اپنی پسندیدہ ہستیوں میں شامل فرمائے۔ آمین۔

کوشش کرو کہ زندگی کا ہر لمحہ اچھے سے اچھا گزرے۔
کیونکہ​
زندگی نہیں رہتی لیکن اچھی یادیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تجمل حسین​
 

زیک

مسافر
سالگرہ مبارک اور گڈ لک۔

امید ہے آپ جلد گھر میں انٹرنیٹ لگوا لیں گے یا موبائل پر استعمال شروع کر دیں گے۔
 

نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام
اللہ سوہنا سفر مبارک فرمائے ۔ جہاں رہیں اللہ کی امان آپ کے ہمراہ ۔۔۔
بہت دعائیں
 

وجی

لائبریرین
السلام علیکم
تجمل حسین صاحب جہاں بھی رہے خوش رہیں
اللہ آپکو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور آپکو خوش و خرم رکھے آمین ثم آمین۔
 
Top