میں، اردو محفل اور میرا کمپیوٹر

ناز پری

محفلین
السلام علیکم
امید کرتی ہوں کہ آپ زندگی خوش و خرم گزار رہے ہونگے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے آمین۔ یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ میں اردو محفل پر آنے کے کچھ دنوں کے بعد ہی غائب ہوگئی۔ اس کی کچھ دو تین چار وجوہات ہیں۔ ایک تو میرے پاس وقت ہی کم ہوتا ہے یعنی چھوٹی سی جان اور کام ہزار۔ سکول، ٹویشن اور گھر کے کام کاچ کے بعد کچھ ہی وقت ملتا تھا جو میں نے اردو محفل کے لیے وقف کرنے کا سوچا تھا۔ ٹائپنگ اور نیٹ کی معلومات نا ہونے کی وجہ سے یہ وقت بہت کم لگتا تھا۔ اس پر یہ سمت ظریفی کہ ہمارا کمپیوٹر بھی خراب ہو گیا:( (ٹھیکر رکھا ہوا ہے خراب تو ہونا ہی ہے نا :grin:) بڑے بھائی تو مصروف ہی ہوتےہیں اس لیے ان کے پاس وقت بلکل ہی نہی‌ ہوتا اور ان کو میں کام کہہ بھی نہیں سکتی لیکن بڑے میاں بڑے میاں چھوڑے میاں سبحان اللہ یعنی چھوڑے بھائی کے پاس بھی وقت نہیں ہوتا۔ چھوٹے بھائی کی منت سماجت کر کے کچھ رشوت وغیرہ دے دلا کر کمپوٹر ٹھیک کروانے کے لیے بجھوا دیا (وکی کو میرا بتانا تھا نا) جنان چھوٹے میاں کمیپوٹر تو لے گے لیکن واپس لانا بھول گے۔ میں نے ایک دن چھوڑے میاں کو اپنے پاس بٹھایا اور پیار سے سمجھایا۔ دیکھ پیارے بھائی یہ جو کمپیوٹر ہے نا یہ میں نے اپنے یسوں سے خریدا ہوا ہے اور یہ ہمارا اپنا ہے اس لیے مہربانی فرما کر دوکان پر جائیں اور اس کو واپس لے کر آئیں۔ اس کے بعد کمپیوٹر واپس لانے کے لیے بھی کچھ میٹھا ڈالنا پڑا۔ خیر اللہ ، اللہ کر کے کمپیوٹر گھر میں‌ واپس آ گیا تو گویا بہار آ گئی گھر کے کام کاچ ختم کیے اور رات کو بہت آرام کےساتھ کمپیوٹر کو آن کیا اور اس کے آن ہونے کا انتظار بے صبری سے کرنے لگی۔ ہائے ری قسمت کافی دیر تک کمپیوٹر کی بلنیک سکرین میرا منہ چڑھاتی رہی۔ ( خدا کا نام ہے کمپیوٹر نیا لے لو اب تو اس ماڈل کے انسان آنے بھی بند ہو گئے ہیں) پھر کیا تھا ساری رات کمپیوٹر بھائی اور کمپیوٹر والے کو کوستی رہی کہ اتنے دنوں کے بعد بھی یہ ٹھیک نا ہوا اور پہلے سے بھی گیا۔ خیر صبح بعد میں ہوئی میں نے پہلے جا کے بھائی کو پکڑا اور اس کو ٹھیک ٹھاک سنائی اور پیسے واپسے مانگنے کی دھمکی دی۔ بھائی بھی صبح صبح بوکھلا گیا۔ اور میری طرف آنکھیں پھاڑ پھاڑ کے دیکھنے لگا کہ میری بہن کو صبح صبح کیا دورہ پڑگیا۔ صورتِ حال سمجھنے کے بعد بھائی نے بھی فوراََ موبائیل اٹھایا اور کمپیوٹر والے کو فون ملا دیا۔ کافی دیر بل جاتی رہی لیکن دوسری طرف سے کوئی جواب نا آیا۔ پھر ہمیں خیال آیا کے اتنی صبح کون پاگل جاگا ہوگا۔(آپ دونوں تو جاگ رہے تھے:grin: ) اور یہ بھی خیال آیا کہ صرف کمپیوٹر کی خاطر صبح صبح کسی شریف آدمی کو فون کرنا کون سی شرافت ہے خیر یہ شرافت ہم دیکھا چکے تو خیال آیا۔ لیکن یہ دل کر رہا تھا کہ وہ فون ریسیو کرے اور اس کو کھری کھری سنائی جائیں۔ خیر وہ والا غصہ بھائی پر نکلا اور اس کو جان لیوا دھمکی دی ۔ دھمکی کا اثر اتنا ہوا کہ جب میں سکول سے واپس آئی تو کمپیوٹر ٹھیک ٹھاک گھر پہنچا ہوا تھا۔ اور چھوڑے میاں اس کی تاریں وغیرہ لگا رہے تھے۔ میں سیدھی اس کے پاس گئی اور جب یہ دیکھا کہ کمپیوٹر آن ہے تو بہت خوشی ہوئی اور سوچا اب کمپیوٹر تو ٹھیک ہو گیا ہے نیٹ آرام سے ہی استعمال کروں گی خیر کھانا شانا کھا کر گھر کے کام کاچ ختم کرنے کے بعد جب ایک بار پھر کمپیوٹر آن کیا تو اس وقت خوشی کی انتہاہ نا رہی جب کمپیوٹر پھر آن ہو گیا۔ لیکن ؟؟؟؟؟؟؟ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔:( بدقسمتی کی انتہاہ یہ ہے کہ اب نیٹ ہی کنیکٹ نہ ہوا اور ہماری ایک کوشش نہیں ایسی کہیں ہزار کوششیں ناکام گئی۔ لیکن نیٹ پھر بھی کنیکٹ نہیں‌ ہواِ ( میں نے کہا بھی تھا ڈی ایس ایل لگوا لو) صبح ایک دفعہ پھر کمپیوٹر والے کو تکلیف دی اس دفعہ اس نے کہا کہ پی ٹی سی ایل والوں کی لائن میں کچھ مسئلہ ہے جس کی وجہ سے نیٹ کنیکٹ نہیں ہو رہا بس پھر وہ دن اور آج کا دن ابھی تک نیٹ کنیکٹ نہیں‌ہوا۔ کبھی کبھی نیٹ کنیکٹ ہو جاتا لیکن اس کی سپیڈ بہت ہی کم اور بار بار ڈس کنیکٹ ہو جاتا۔ اس کے لیے ہم نے پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل لگانے کے لیے درخواست دے دی۔ فون پر بتایا گیا کہ آپ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے اور ایک ہفتے کے اندر اندر آپ کا ڈی ایس ایل لگ جائ گا۔ لیکن ایک ہفتے کے اندر اندر ہی انھوں نے بتا دیا کے آپ کے علاقے میں ابھی تک یہ سروس نہیں‌آئی اس لیے آپ کا کنیکشن نہیں‌لگایا جا سکتا آپ کو کچھ عرصہ انتظار کرنا ہوگا ( دنیا کے کون سے کونے میں جا کر آباد ہو گئے ہو ) ایک دو اور سروسسز سے بات کی لیکن آخری خبریں آنے تک پتہ چلا کہ وہ بھی یہاں کام نہیں‌کرتی :grin: اب آپ ہی بتائیں میں کیا کروں ؟

مجھے آپ سب بہت یاد آتے ہیں آپ کے پیغامات مجھے ملتے رہتے ہیں ( لیکن مجھے تنخواہ تو نہیں ملتی نا میں آپ کا ڈاکہ لگا ہوا ہوں وہ بھی تنخواہ کے بغیر ) میں نے کچھ تحریریں لکھی ہوئی ہیں انشاءاللہ جلد ہی آپ کے سامنے پیش کروں گی باجو آپی کے لیے پیغام ہے کہ جب بھی پاکستان آئیں تو مجھ سے ضرور مل کر جائے اگر ملے بغیر گئی تو میں بھی ان کو ملنے نہیں‌ آؤں‌گئی۔ شمشاد بھائی اور بلال بھائی کے پیغام اور سلام دعا ملتی رہتی ہے اور بھی سب کے پیغام ملتے رہتے ہیں سب کا فرداََ فرداََ نام نہیں لکھ سکتی سب کو سلام اور دعا ہمیں بھی دعاؤں میں‌یاد رکھیے گا

اب لگتا ہے کہ پرستان سے ہی کمپیوٹر منگوانا پڑے گا یا نیٹ کنویشن وہاں کا:grin:
ناز پری
 
تیشہ

محفلین
وسلام ۔۔۔ جی ناز جہلم سے تو میرا گزر بہت بار ہونا ہے ۔۔میں نے سوچا تھا آپ سے ملتی ہوئی جاؤں گی :battingeyelashes: مگر آجکل کی ہوا کچھ ایسی چل رہی ہے کہ لڑکیاں،بالیاں سہیلیاں رابطے تو ضرور رکھتیں ہیں نیٹ سے مگر جب ملاقات کا وقت آئے تو وہ ملنا نہیں چاہتیں ۔۔:worried: اسلئے میں کنیفیوز ہوکر خاموش ہوگئی سوچا اب کسی سے بھی نہیں ملنا ۔۔ ہم تو محبت اور دوستی کو دیکھتے ہوئے ملنے کو بےقرار ہوتیں ہیں اب دوسری طرف سے کوئی نا ملنا چاھے تو ۔۔
اسلئے آپ کا بھی میں پلان کرکے پھر چپُ کرکے رہ گئی ۔ خرم نے میل بھی کی کہ باجو آپ جہلم گئیں تو ضرور ناز سے ملکر آئیے گا ۔۔۔
اب آپ نے کہہ دیا ہے تو انشااللہ میں آپ سے ملتی ہوئی گزروں گی۔ :battingeyelashes:
خرم سے نمبر لے لوں گی اور جب میں نے گجرات سائیڈ نکلنا ہے جہلم تو راستے میں پڑتا ہے کؤئی پرابلم ہی نہیں
:happy:
 
dxbgraphics

محفلین
کمپیوٹر کے مسائل اور پھر پاکستان میں‌آئے روز بجلی کا غائب رہنا۔ اس لئےمیں تو یہ کہوں گا کہ آپ ایک عدد لیپ ٹاپ لے لیں اور dslلگنے کے بعد router کے لئے ایک عدد چھوٹی سی بیٹری کا بندوبست کر لیں تو 24گھنٹوں میں تو دو گھنٹے بڑی آسانی سے اردو محفل سے باخبر رہینگی۔
 
فہیم

لائبریرین
دعا ہے کہ بھابھی جی کہ کمپیوٹر اور نیٹ کے مسائل جلد حل ہوں۔ آمین

ویسے آپ نیٹ کے لیے لوکل ایریا نیٹ ورک کنیکشن کیوں نہیں لے لیتیں۔
چھوٹے بھائی سے معلوم کروائیں آپ کی طرف انٹرنیٹ کیبل سروس
کون کون مہیا‌ کررہا ہے۔
بس پھر جس کی سروس بہتر ہو اس سے کیبل کی لائن لے لیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے تم سے اتنا نہیں ہوتا کہ اپنی دکان سے ایک عدد اچھا سا کمپیوٹر لے کر جہلم بھجوا دو۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
دعا ہے کہ بھابھی جی کہ کمپیوٹر اور نیٹ کے مسائل جلد حل ہوں۔ آمین

ویسے آپ نیٹ کے لیے لوکل ایریا نیٹ ورک کنیکشن کیوں نہیں لے لیتیں۔
چھوٹے بھائی سے معلوم کروائیں آپ کی طرف انٹرنیٹ کیبل سروس
کون کون مہیا‌ کررہا ہے۔
بس پھر جس کی سروس بہتر ہو اس سے کیبل کی لائن لے لیں۔

جناب وہاں پی ٹی سی ایل والوں کانیٹ نہیں پہنچا تو کیبل سروس کیسے پہنچی ہو گئی
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
وسلام ۔۔۔ جی ناز جہلم سے تو میرا گزر بہت بار ہونا ہے ۔۔میں نے سوچا تھا آپ سے ملتی ہوئی جاؤں گی :battingeyelashes: مگر آجکل کی ہوا کچھ ایسی چل رہی ہے کہ لڑکیاں،بالیاں سہیلیاں رابطے تو ضرور رکھتیں ہیں نیٹ سے مگر جب ملاقات کا وقت آئے تو وہ ملنا نہیں چاہتیں ۔۔:worried: اسلئے میں کنیفیوز ہوکر خاموش ہوگئی سوچا اب کسی سے بھی نہیں ملنا ۔۔ ہم تو محبت اور دوستی کو دیکھتے ہوئے ملنے کو بےقرار ہوتیں ہیں اب دوسری طرف سے کوئی نا ملنا چاھے تو ۔۔
اسلئے آپ کا بھی میں پلان کرکے پھر چپُ کرکے رہ گئی ۔ خرم نے میل بھی کی کہ باجو آپ جہلم گئیں تو ضرور ناز سے ملکر آئیے گا ۔۔۔
اب آپ نے کہہ دیا ہے تو انشااللہ میں آپ سے ملتی ہوئی گزروں گی۔ :battingeyelashes:
خرم سے نمبر لے لوں گی اور جب میں نے گجرات سائیڈ نکلنا ہے جہلم تو راستے میں پڑتا ہے کؤئی پرابلم ہی نہیں
:happy:

آپی جی فکر ناٹ انشاءاللہ سب بہتر ہو گا
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کمپیوٹر کے مسائل اور پھر پاکستان میں‌آئے روز بجلی کا غائب رہنا۔ اس لئےمیں تو یہ کہوں گا کہ آپ ایک عدد لیپ ٹاپ لے لیں اور dslلگنے کے بعد router کے لئے ایک عدد چھوٹی سی بیٹری کا بندوبست کر لیں تو 24گھنٹوں میں تو دو گھنٹے بڑی آسانی سے اردو محفل سے باخبر رہینگی۔

یہ سب چیزیں نا ہونے کے باوجود وہ محفل سے باخبر ہی رہتی ہیں:grin:
 
فہیم

لائبریرین
جناب وہاں پی ٹی سی ایل والوں کانیٹ نہیں پہنچا تو کیبل سروس کیسے پہنچی ہو گئی

ارے بھائی جی پی ٹی سی ایل کا نیٹ تو کافی جگہوں‌پر نہیں پہنچا ہوگا۔
لیکن کیبل سروس یعنی لوکل ایریا نیٹ‌ ورک وہ تو تقریباً‌ ہر جگہ مل جاتی ہے۔
 
خوشی

محفلین
بوچھی آپ مجھ سے مل لیں پھر کسی اور سے ملنے کی ضرروت نہیں ہو گی کبھی بھی:) اٹس مائی پرومس:noxxx:
 
ناز پری

محفلین
السلام علیکم آپ سب کا شکریہ باجو آپی مجھے آپ کا انتظار رہے گا
میرا نیٹ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے انشاءاللہ جلد حاضر ہوتی ہوں
 
طالوت

محفلین
تو آپ ہیں ناز پری ۔ آپ کی صحتیابی کی دعا کی درخواست کی گئی تھی جو کافی ممبران نے قبول کی ۔ چلئے اب آپ سے تعارف بھی ہو گیا ورنہ میں یہی سوچتا رہ جاتا کہ یہ محترمہ کون ہیں جن کا نام پہلی بار سنا ہے مگر محفل کی رکن ہیں ۔ بہرحال ممبر تو آپ پرانی ہیں مگر خوش آمدید ۔
وسلام
 
Top